سرورق » كھیل » شرا پووا اور اینڈی روڈک کی اگلے مرحلوں میں رسائی

شرا پووا اور اینڈی روڈک کی اگلے مرحلوں میں رسائی

نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق چیمپئن روس کی ماریہ شرا پووا اور امریکہ کے اینڈی روڈک کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کےsharapova roddick دوسرے راونڈ کے میچ میں روس کی ماریہ شرا پووا نے بیلاروس کی اینیس ٹیزیا ییکی مووا کو با آسانی چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ پہلے راونڈ کے میچ امریکہ کے اینڈی روڈک نے ہم وطن مائیکل رسل کو چھ دو، چھ چار، چار چھ اور سات پانچ سے شکست دی، برطانیہ کے اینڈی مرے اور سابق چیمپین یان مارٹن ڈیل پوٹرو بھی دوسرے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس پر تبصرہ کریں