پارہ چنار… کرم ايجنسي ميں سيکيورٹي فورسز اور شدت پسندوں کے درميان جھڑپ ميں 4سيکيورٹي اہلکار شہيد اور
10شدت پسند مارے گئے. ذرائع کے مطابق کرم ايجنسي کے علاقہ وسطي کرم کے دشوار گزار پہاڑي سلسلہ جوگي ميں سيکيورٹي فورسز اور شدت پسندوں کے درميان جھڑپ ميں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائي کے دوران شدت پسندوں کے حملوں ميں 4سيکيورٹي اہلکار بھي شہيد ہوگئے. جھڑپ کے بعد سيکيورٹي فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ جوگي کا کنٹرول حاصل کرليا ہے .گزشتہ 2روز سے جاري جھڑپ ميں مجموعي طور 6سيکيورٹي اہلکار شہيد اور 17شدت پسند ہلاک ہوئے ہيں.
سرورق » ملکی خبریں » کرم ايجنسي ميں جھڑپ،4اہلکار شہيد،10شدت پسند مارے گئے