ايبٹ آباد … ايبٹ آباد کے نواحي علاقے ميں2 روز قبل فاسفيٹ کي کان ميں دبنے والے 8مزدوروں کي لاشيں نکال
لي گئيں ہيں.2روز قبل ايبٹ آباد کے نواحي علاقے بٹ کنالہ ميں فاسفيٹ کي کان ميں کام کرنے والے 10 کان کن کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک بڑا پہاڑي تودا گر گيا جس سے دس کان کن ملبے تلے دب گئے تھے.دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لئے گزشتہ رات 11بجے تک ريسکيو ٹيم کام کرتي رہيں جس ميں 4لاشيں نکالي گئيں.آج صبح بھي امدادي کارروائي ميں مزيد 4لاشيں نکالي گئي ہيں.کان ميں اب بھي امدادي کارروائي جاري ہے. ادھر اسسٹنٹ ڈائريکٹر منرل ڈيپارٹمنٹ محمد رياض کے مطابق علاقے ميں غير قانوني کان کني کو روکنے کے لئے پوليس اور منرل ڈيپارٹمنٹ کي چيک پوسٹ قائم کي جارہي ہے. کمشنر ہزارہ ڈويڑن نے واقعے کي انکوائري کے ليے ايڈشنل کمشنر غفور بيگ کو انکوائري افسر مقرر کرديا ہے.
سرورق » ملکی خبریں » ايبٹ آباد :کان ميں دبنے والے 8مزدوروں کي لاشيں نکال لي گئيں