سرورق » خاص خاص خبریں » بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 3 پاکستانی اہلکار شہید

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 3 پاکستانی اہلکار شہید

راولپنڈی: کشمیر کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقامی فورس، مجاد بٹالین کے تین اہل کار شہید ہوگئے ہیں۔ واقعہ چاند رات کو پیش آیا پاک فوج کے ترجمان میجرindian solder جنرل اطہر عباس کے مطابق  منگل اور بدھ کی درمیانی رات وادی نیلم کے علاقے دودھنیال میں بھارتی فوج نے پاکستانی چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ اس موقع پر ایک دھماکہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور فائرنگ سے مجاہد بٹالین کے تین اہل کار شہید ہوگئے۔ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ اس واقعہ کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں جبکہ فائرنگ کا معاملہ مقامی بھارتی کمانڈر کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003 سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کا معاہدہ چلا آرہا ہے، تاہم اس دوران فائرنگ کے بعض واقعات رونما بھی ہوتے رہے

اس پر تبصرہ کریں