سرورق » خاص خاص خبریں, عالمی خبریں » یہویوں کو فلسطینیوں کے قتل عام کی تربیت کا فیصلہ

یہویوں کو فلسطینیوں کے قتل عام کی تربیت کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسرائیلی ذرائع میں نشر ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں موجود ڈیڑھ سو کے لگ بھگ یہودی بستیوں کے غاصب یہودیisraeli news, Israel News | Online Israeli News آباد کاروں کو فلسطینیوں کے قتل عام کی تربیت دینے کافیصلہ کر لیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے یہ فیصلہ اگلے ماہ اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کے پیش نظر کیا ہے۔  مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج یہودی آباد کاروں کو کسی بھی یہودی بستی کے قریب فلسطینی کی موجودگی کی صورت میں اس پر فائر کھولنے کی تربیت فراہم کریں گے۔ اس رپورٹ کے بعد اگلے ماہ اقوام متحدہ میں آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں قرارداد منظور ہونے کی صورت میں مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے قتل عام کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حال ہی میں فلسطین میں ہونے والے اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت بھی مکمل کر لی ہے۔ اسرائیلی فوج کی ورک شیٹ میں غاصب یہودیوں کو فلسطینی قوم کے مظاہروں کو روکنے کی تربیت فراہم کرنا بھی ہے۔ صہیونی فوج کے مطابق ستمبر میں ہونے والے ممکنہ فلسطینی مظاہرے امن و امان کی صورتحال کے لیے انتہائی خطرہ ہونگے، اس موقع پر مظاہرین اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کے بعد یہودی آبادیوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گے، ایسی صورت میں یہودی آباد کاروں کو اسلحہ سے لیس کر کے ان مظاہرین پر فائر کھولنے کی تربیت دی جانا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ فلسطینی  اتھارٹی نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے ستمبر میں اقوام متحدہ سے رجوع کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس پر تبصرہ کریں