پیانگ یونگ: شمالی کوریا نے اپنے لیڈر کم جونگ ال کی موت کے غم کے اظہار کے سلسلے میں سو دن کے لئے
موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے نئے لیڈر کی انتظامیہ نے سو دن تک موبائل فون استعمال کر نے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ اس کی خلاف ورزی کو سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور ایسا کرنے والوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا دی جائے گی۔
سرورق » خاص خاص خبریں, عالمی خبریں » شمالی کوریا میں سو دن تک موبائل کے استعمال پر پابندی