رومانیہ:رومانیہ کا امریکہ کے ساتھ اینٹی بیلسٹک میزائل بنانے کا معاہدہ تفصیلات کے مطابق رومانیہ نے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت رومانیہ
امریکی تعاون سے ملک میں اینٹی بیلسٹک میزائل تیار کریگا ۔ اس بات کا انکشاف رومانیہ نے صدر ٹرائین نے گزشتہ روز سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاہدے کے تحت امریکی انٹر سیپٹر میزائل اور رومانیہ کے سٹینڈرڈ میزائل رومانیہ کے ڈیوسلو بیس پر نصب کئے جائینگے اس کام کو200امریکی فوجی سر انجام دیں گے۔ ماسکو نے رومانیہ کی جانب سے اس امر کی یقین دہانی کے باوجود کہ میزائل نظام کا مقصد کسی ملک کو ٹارگٹ کرنا نہیں معاہدے پر اظہار ناراضی کیا ہے۔
سرورق » خاص خاص خبریں, عالمی خبریں » رومانیہ امریکا کا اینٹی بیلسٹک میزائل کی تیاری کا معاہدہ