نیویارک: اقوام متحدہ نے جوہری عدم پھیلائو کی کوششوں میں پاکستان کو رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان
جوہری پروگرام پر بات چیت سے بھاگ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی کمی کے لئے کوششوں میں پاکستان تعاون نہیں کر رہا۔ پاکستان کے اس رویے کی وجہ سے جوہری عدم پھیلائو کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے گزشتہ 3 سالوں سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے لیکن پاکستان ان مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔ بان کی مون نے مزید کہا کہ جوہری ایٹمی ہتھیاروں کی کمی کے لئے تمام ممالک کو تعاون اور عملی اقدامات کرنا ہونگے ‘ جوہری ہتھیاروں میں کمی کی کونسل صرف امیدوں کے سہارے نہیں چل سکتی۔
سرورق » خاص خاص خبریں, عالمی خبریں » جوہری عدم پھیلائو کی کوششوں میں پاکستان رکاوٹ:اقوام متحدہ