سرورق » خاص خاص خبریں, عالمی خبریں » جاپان میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی

جاپان میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی

ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے آئندہ چار برس کے دوران دارالحکومت ٹوکیو میں بڑے پیمانے پر زلزلے کی پیش گوئی کی earthquake, Daily World News In Urdu, Daily Update, Breaking News, fast news network, news network, Urdu news Daily, reporter Pakistan.ہے، جس کے بعد عوام پر شدید خوف و ہراس  کی کیفیت طاری ہوگئی، عبادت گاہوں میں رش، دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ٹوکیو کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں زلزلہ کا خدشہ ستر فیصد ہے اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر  سات ہوگی جبکہ آئندہ تین دہائیوں میں یہ خدشات اٹھانوے فیصد ہیں۔ پیش گوئی سامنے آنے کے بعد جاپانی عوام میں خوف پایا جاتا ہے اور لوگوں نے عبادت گاہوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے اور اس قدرتی آفت سے بچنے کے لیے دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ ماہرین نے زلزلے اور سونامی سے بچاو کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے۔ بعض جاپانیوں کے مطابق ان کا ملک زلزلوں کی سر زمین ہے اور زلزلے ان کے لیے نئے نہیں ہیں اس لیے وہ زلزلے کی تازہ پیش گوئی سے پریشان نہیں ہیں۔

اس پر تبصرہ کریں