سرورق » خاص خاص خبریں, عالمی خبریں » ترکی نے اسرائیلی معذرت کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی

ترکی نے اسرائیلی معذرت کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی

انقرہ:مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ احمد اوگلو نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی حتمی رپورٹ تک اسرائیلی معافیturkey کا انتظار کریں گے۔ اگر تل ابیب نے اس دن تک فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی معذرت پیش نہ کی تو ہم اپنی متبادل حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ ترک جہاز پر حملے کی رپورٹ  اسرائیلی وزیراعظم کی درخواست پر چھ ماہ کے  لئے موخر کی گئی تھی۔ ترک وزیر خارجہ نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کا نقطہ نظر واضح ہے۔ اگر تل ابیب نے معافی نہ مانگی تو ہم عالمی اداروں سے مل کراسرائیل کے خلاف حتمی اقدام کریں گے۔

اس پر تبصرہ کریں