سرورق » خاص خاص خبریں, عالمی خبریں » باغیوں کیخلاف مزاحمت جاری رہے گی ، سیف االاسلام

باغیوں کیخلاف مزاحمت جاری رہے گی ، سیف االاسلام

طرابلس: کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کا کہنا ہے حکومت مخالفین کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ سیف الاسلام کا یہ پیغام ان کے بھائی سعدی کے اس بیان کے چند منٹ Qadhafi sonبعد آیا جس میں سعدی نے کہا کہ ان کو باغیوں نیشنل ٹرانزیشنل کونسل کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اتھارٹی ہے۔ تاہم باغیوں کی کونسل نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کا کہنا تھا کہ لیبیا میں جنگ بندی کے لیے انھوں نے اپنے والد معمر قذافی کی اجازت سے طرابلس میں قومی عبوری کونسل کے کمانڈر سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی عبوری کونسل لیبیا کی قانونی پارٹی ہے تاہم حکومت کی حیثیت سے مخالفین سے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کا کہنا ہے کہ مخالفین کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ سیف الاسلام کا کہنا تھا کہ سرت میں بیس ہزار سے زائد مسلح نوجوان حکومت کیساتھ ہیں۔ طرابلس کے گرین اسکوائر کو جلد باغیوں سے آزاد کرا لیں گے۔ ادھر حکومت مخالف کمانڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ معمر قذافی کے وزیر خارجہ عبداتی العبیدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس پر تبصرہ کریں