سرورق » خاص خاص خبریں, عالمی خبریں » ایرانی تیل برآمد پر پابندیاں: چین کی تنقید

ایرانی تیل برآمد پر پابندیاں: چین کی تنقید

بیجنگ: چین نے یورپی یونین کی جانب سے ایران پر تیل برآمد کرنے کی پابندیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے Yang Jiechi, Daily World News In Urdu, Daily Update, Breaking News, fast news network, news network, Urdu news Daily, reporter Pakistanمطابق یورپی یونین کی جانب سے ایران پر تیل برآمد کرنے کی پابندیوں کے جواب میں چینی وارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دباؤ اور پابندیاں لگانے سے مسائل کا حل تلاش کرنا کوئی مثبت سوچ نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے متعلقہ فریق صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔ یورپی یونین نے گزشتہ روز امریکہ کے ساتھ ایران کے ایٹمی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کیلئے ایران پر تیل برآمد کرنے کی پابندیوں کے ساتھ ساتھ دیگر معاشی پابندیاں بھی لگائی ہیں۔ واضح رہے کہ چین ایران سے سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے۔

اس پر تبصرہ کریں