ايبٹ آباد … ايبٹ آبادميں پاکستان ملٹري اکيڈمي کے قريب راکٹ فائرہونے سے ايک ديوار کونقصان پہنچاہے جس کے
بعدعلاقے ميں سرچ آپريشن کياجارہاہے.ڈي سي او سيد امتياز حسين شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے ميں کوئي جاني نقصان نہيں ہوا.ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے ميں سيکيورٹي ہر وقت الرٹ ہوتي ہے.راکٹ پي ايم اے کي بيروني ديوار سے ٹکرايا جو کہ ساڑھے 3بجے فائر کيا گيا.قريبي آبادي کي جانب سے راکٹ فائر ہونے کے امکانات موجود ہيں.سيکيورٹي ايجنسيز،پوليس پوري طرح کام کررہيں ہيں اور آپريشن جاري ہے.ملزم کو جلد پکڑ ليں گے.
سرورق » خاص خاص خبریں, عالمی خبریں » ايبٹ آباد:پي ايم اے کے قريب راکٹ فائر ،بيروني ديوار کو نقصان