سرورق » متفرق
چاکلیٹ کیک کھائیں وزن گھٹائیں
اسلام آباد: چاکلیٹ کیک کے ایک پیس سے ناشتے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ بات غذائی ماہرین نے تحقیقی رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں کو مسلسل 32 ہفتے تک ناشتے میں صرف چاکلیٹ سے بنی اشیاء دی گئیں جس کے بعد دیکھا گیا کہ ان افراد کا نہ صرف 40 پائونڈ تک وزن کم ہوگیا بلکہ ان کا نظام انہضام درست رہا۔
مزید تفصیل
شدت پسند القحطانی ہتھیار ڈالنے پر رضامند
جدہ: سعودی وزارت داخلہ کو مطلوب شدت پسند مجیب بن محمد القحطانی نے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کر دی۔ جدہ میں سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے عرب اخبار کو بتایا کہ مطلوب شدت پسند مجیب بن محمد القحطانی نے بیرون ملک سے اپنی فیملی سے رابطہ کیا اوراس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ واپس آکر خود کو حکام کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القحطانی کا نام سعودی حکومت کو انتہائی مطلوب سینتالیس شدت پسندوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اور اس کی ۔۔۔ مزید تفصیل
ایران نے اپنے سفیر کولیبیا بھیج دیا
ایران نے شورش زدہ ملک لیبیا کیلئے اپنے سفیر کو واپس بھیج دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون مضبوط ہوگا۔ ایران کے سرکاری خبررساں ادارے” ارنا ”نے وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی سفیر علی اصغرنصیری واپس تریپولی جا چکے ہیں جہاں انہوں نے نئے سیاسی ماحول میں اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران امید کرتا ہے کہ ایرانی سفیر کی موجودگی اور سفارتخانے کی سرگرمیوں میں اضافے ۔۔۔ مزید تفصیل
ایس ایم ایس کرنا بچوں کیلئے مضر صحت
لاہور: ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ موبائل پر زیادہ ایس ایم ایس کرنا بچوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس سے تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔ یوں تو موبائل فون ہو یا انٹر نیٹ ہر چیز کا حد سے زیادہ استعمال خطرناک ہے لیکن معاملہ اگر بچوں کا ہو تو الیکٹرانک اشیاء کا زیادہ استعمال جن میں موبائل پر ایس ایم ایس کرنا سب سے زیادہ بچوں کے لئے مضر صحت ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسکول جانے والے بچوں میں ایس ایم ایس کا بے جا استعمال اخلاقی اور جسمانی بیماریوں کا ۔۔۔ مزید تفصیل
جاپانی وزیرتعمیرات عہدے سے مستعفی
ٹوکیو: جاپان کے وزیر تعمیرات رائیوماتسو توموزلزلہ متاثرین کی معاونت کے حوالے سے حکومت کیساتھ کشیدگی پیدا ہونے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماتسوتومو نے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد یوشیرو مورائی کے گورنر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت زلزلہ اور سونامی متاثرین کی معاونت کے حوالے سے تعاون فراہم نہیں کررہی ہے۔ تاہم انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ریمارکس منظرعام پرنہ لانے کا کہا تھا۔ اپنے ۔۔۔ مزید تفصیل
پلاسٹک کی بوتلوں سےتیار ہونےوالی کشتی
تائیوان: دنیا بھر میں مختلف نوعیت اور صلاحیت کی حامل کشتیاں تخلیق کی جاتیں ہیں لیکن تائیوان میں نا کارہ پلاسٹک کی بوتلوں سےایک ایسی منفرد کشتی تیار کی گئی ہےجو ہوا اور شمسی توانائی کی طاقت سے چلتی ہیں۔ اس کشتی کے نچلےحصے میں 700 ناکارہ بوتلیں لگائی گئیں ہیں جوانسانی قوت کے استعما ل کےبغیر ہوا اور سورج کی روشنی سے حاصل کی گئی توانائی کی مدد سے سمندر کی تیز لہروں کو کاٹتے ہوئے چلتی ہے۔ تا ئیوان میں اس ماحول دوست کشتی کےذریعے کامیاب تجرباتی سمندری ۔۔۔ مزید تفصیل
شام کےخلاف طاقت کے استعمال کی حمایت نہیں کرینگے، روس
ماسکو: روسی صدر دیمتری میدودوف نے کہا ہے کہ روس شام کے خلاف طاقت کے استعمال کی حمایت نہیں کرے گا، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی مدد نہیں کی جائے گی ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اخبار کو انٹرویو میں روسی صدر نے کہاکہ ان کے شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، انہوں نے کہاکہ لیبیا کی طرح اس معاملہ پر بھی روس کسی ملک کےخلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات ۔۔۔ مزید تفصیل
سعودی خواتین کی گاڑی چلانے پر پابندی کیخلاف مہم
ریاض :سعودی خواتین پر پابندی لگانے مہم کا آغاز کردی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہم میں حصہ لینے والی خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنا ڈرائیونگ لائسنس ملنا چاہیے کیونکہ خواتین خود گاڑیاں چلا سکتی ہیں ،ان کے مطابق اس مہم کو انٹرنیٹ کے ذریعے شروع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فیس بک کا مکمل پیکج بھی ترتیب دیا گیا ہے اور یہ مہم تب تک جاری رہے گی جب تک حکومت خواتین کی گاڑی چلانے پر پابندی نہ ہٹا دے
مزید تفصیل
جاپان کے وزیراعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا
ٹوکیو ۔ جاپان کے وزیراعظم نائوتوکان نے استعفےٰ دینے سے انکار کردیا جبکہ اپوزیشن نے آنے والے زلزلے وسونامی میں ناقص کارکردگی پر تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہے۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کو اس بحران میں میری ضرورت تھی میں نے اس کا فوری ردعمل کا اظہار کیا اور اب بھی تعمیرنو اور نیوکلیئر بحران کے خاتمے کیلئے ان لوگوں سے مل کر کام کر رہے ہیں کان کو اپوزیشن حتیٰ کہ اپنی پارٹی کے بعض ارکان کی جانب ۔۔۔ مزید تفصیل