سرورق » كھیل
اسپیشل اولمپکس گیمز: پاکستانی دستہ ایتھنزروانہ
کراچی: اسپیشل اولمپکس گیمز 2011 میں شرکت کے لئے پاکستانی دستے کے 39 اراکین کراچی سے ایتھنز روانہ ہوگئے۔ اسپیشل ایتھلیٹس کو خدا حافظ کہنے ان کے اہل خانہ سے کی بڑی تعداد قائداعظم انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی آئی تھی۔ ایتھلیٹس کامیابی کے حصول اور ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پرعزم دکھائی دیئے۔ پاکستانی دستے کی اسپرٹ کا اندازہ اس بات سے بھی لگا جا سکتا ہے کہ جن اسپیشل کھلاڑیوں کو بولنا نہیں آتا تھا توان کا ساتھی فوراً ساتھ دینے اور بتاتا کہ کیا کہنا چاہتے ۔۔۔ مزید تفصیل
انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ اٹل ہے ،آفریدی
کراچی:سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے جس پر یوٹرن نہیں لونگا۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے قومی ٹیم میں واپسی کے سوال پر کہا میں یوٹرن لینے والا انسان نہیں جو ایک بارہ کہہ دیا وہ حرف آخر ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئر لینڈ کیخلاف 2ون ڈے سیریز سے قبل کوچ وقار یونس سے اختلافات اور منیجر انتخاب عالم کی منفی رپورٹ کی بنیاد پر انہیں قومی ٹیم کی قیادت سے الگ کر دیا گیا جس پر انہوں ۔۔۔ مزید تفصیل
شاہد آفریدی پر 45 لاکھ روپے جرمانہ، این او سی جاری
لاہور ۔ شاہد خان آفریدی پر پی سی بی انضباطی کمیٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 45 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور ان کو این او سی جاری کر دی ۔ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کمیٹی کے فیصلے پر خوش ہیں اور اسے قبول کرتے ہیں ۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شاہد آفرید ی کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے انضباطی کمیٹی کے سامنے قبول کیا کہ ان سے غلطی ہوئی جس پر کمیٹی نے ان پر پینتالیس لاکھ جرمانہ عائد کیا ۔ ان کا کہنا تھا ۔۔۔ مزید تفصیل
شاہد آفریدی اور پی سی بی میں صلح
پاکستان کرکٹ بورڈ اورشاہد آفریدی کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ سابق کپتان پی سی بی کیخلاف کیس واپس لینے پرآمادہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین اعجاز بٹ اورسابق کپتان شاہد آفریدی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پرشاہد آفریدی بورڈ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائرکیس واپس لینے اورڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پررضا مند ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں پی سی بی سابق کپتان کو این اوسی جاری کردے گا۔ جس کی بدولت وہ سری لنکا پریمیر لیگ ۔۔۔ مزید تفصیل
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے تباہی کا سبب ہے، محمد یوسف
لاہور ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ کے لیئے تباہی کا سبب ہے۔ نوجوانوں کو ٹی 20 سے دور رکھنا چاہیے، صرف کرکٹ بورڈز کو ہی ایسے ٹورنامنٹ کرانے چاہئیں۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی غیر موجودگی میں بھی لاہور کی ٹیم ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان جلد بازی کا شکار ہیں، اس لئے بیٹنگ لائن اپ ناکامی کا باعث بن رہی ہے۔
مزید تفصیل
توقیرضیاء نےکرکٹرز ایسوسی ایشن کےقیام کی حمایت کردی
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کےسابق چیئرمین جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء نےسابق کپتان شاہد خان آفریدی کےخیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کو قومی کرکٹرز کےحقوق کےتحفظ کی خاطر قائم کیا جانا چاہیے ۔ توقیر ضیاء نے تجویز پیش کی ہے کہ اس قسم کی ایسوسی ایشن سے مستقبل میں مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ دیگر ممالک کی کھلاڑیوں کےایسوسی ایشن پاکستان میں بھی قائم کرنے سے کوئی نقصان کی بات نہیں ہوگی۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں ۔۔۔ مزید تفصیل
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیا سلیکشن سسٹم متعارف کرا دیا
آکلینڈ ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیا سلیکشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت نیشنل سلیکشن منیجر کی تعیناتی کی جائے گی ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے سسٹم کے تحت نیشنل سلیکشن منیجر مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم ، انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی سلیکشن کا ذمہ دار ہوگا تاہم یہ سلیکشن ہیڈ کوچز اور دیگر ایسوسی ایشن کوچز کی مشاورت سے کی جائے گی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ جان بکانن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم میں ۔۔۔ مزید تفصیل
پی سی بی کے سلیکٹر محمد الیاس معطل
لاہور : پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد الیاس کو نطم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شاہد آفریدی کی جانب سے ان پر کی گئی تنقید کا جواب میڈیا کے ذریعے دیا تھا۔انہیں اس سے قبل اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ جس میں ان سے شاہد آفریدی کے بارے میں دیے گئے بیان کی وضاحت طلب کی گئی تھی۔ محمد الیاس کا کہنا تھا کہ وہ معطلی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں اور شاہد آفریدی کی طرح بورڈ کیخلاف عدالت نہیں جائیں گے۔ انہوں ۔۔۔ مزید تفصیل
سندھ ہائی کورٹ کاچئیرمین پی سی بی کوعدالت میں پیش ہونےکاحکم
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کرکٹر شاہد آفریدی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی اور سیکریٹری وزارت کھیل کو 9 جون کو پٹیشن کی سماعت کیلئے طلب کرلیا ہے۔ واضح رہےکہ پی سی بی نےقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کےبعد ان پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئےان کی کاونٹی کھیلنےکی این اوسی معطل کردی تھی جس پر آفریدی نےاین او سی کی معطلی کے خلاف آج سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں شاہد آفریدی ۔۔۔ مزید تفصیل
کرکٹ بورڈ سے لڑنا نہیں چاہتا، شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ سے نہیں لڑنا چاہتے ، کسی کی بھی کپتانی میں کھیلنے کو تیار ہیں ،تاہم موجودہ حالات میں وہ کرکٹ نہیں کھیل سکتے ، معاملے کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہتا ، پلیئرز ایسوسی ایشن ہونی چاہیے ، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ وقار یونس سے کوئی اختلاف نہیں ہیں میں نے وطن واپس پہنچنے پر صرف یہی کہا تھا کہ ہر ایک کو اپنا کام کرنا چاہیے کسی دوسرے کے کاممیں ۔۔۔ مزید تفصیل