سرورق » كھیل

ومبلڈن اوپن‘ راجر فیڈر سخت مقابلے کے بعد تیسرے راؤنڈ میں

لندن (جسارت نیوز) دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر، نووک ڈجکوو، اینڈی راڈک، لیٹن ہیوٹ، وینس ولیمز،کم کلسٹر،جسٹن ہینن ہارڈین، جیلینا جانکو وچ اور نادیہ پیٹروا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے جبکہ نیکولے ڈیویڈنکو اور شہرپیر اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں ٹاپ سیڈ راجرفیڈرر نے سخت مقابلے کے بعد ایلیا بوزول جک کو 6-3،6-7، (4-7)،6-4،7-6 اور(7-5) سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ نووک ڈجکووک نے ۔۔۔  مزید تفصیل

فٹبال ورلڈ کپ: جرمنی اور گھانابھی پری کوارٹرفائنل میں

جوہانسبرگ: فٹبال ورلڈ کپ میں جرمنی اور گھانانے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا کی سربیا کے خلاف کامیابی بھی اسے ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہ پہنچاسکی۔ ایونٹ میں آج بھی چار میچز کھیلے جائیں گے۔جوہانسبرگ میں گروپ ڈی کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی اور گھانا کے درمیان مقابلہ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ فیصلہ کن گول کھیل کے ساٹھویں منٹ میں جرمن میڈ فیلڈر میست اوزیل نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے ۔۔۔  مزید تفصیل

فٹبال ورلڈکپ: ارجنٹائن، جنوبی کوریا اگلے مرحلے می

ڈربن: فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ بی سے ارجنٹائن اور جنوبی کوریا نے پری کوارٹرفائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈربن میں نائیجریا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف کے ارسٹھ منٹ تک جنوبی کوریا کو نائیجریا پر ایک گول کی برتری حاصل تھی تاہم انہترویں منٹ میں پینالٹی کک پر یاکوبو نے گول داغ کر مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا۔ پولوکوانے ۔۔۔  مزید تفصیل

کامن ویلتھ گیمز :مشعل 23جون کوپاکستان پہنچے گی

لاہور: نئی دہلی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کی مشعل تئیس جون کو بنگلہ دیش سے پاکستان پہنچے گی۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے کوئینز بیٹن ریلے کے ڈائریکٹر جنرل راج قادیان کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مشعل بدھ کی شام ڈھاکہ سے لاہور پہنچے گی۔ اگلے روز وزیراعلیٰ پنجاب ٹارچ کے ساتھ آنے والے گیمز کے حکام کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ پچیس جون کو مشعل واہگہ بارڈر پر بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کی جائے ۔۔۔  مزید تفصیل

قیادت راس آگئی، آفریدی کی تین میچز میں دوسری سنچری، بنگلہ دیش 139 رنز سے ناکام

دمبولا(…….)شاہد آفریدی کو قومی کرکرٹ ٹیم کی قیادت راس آگئی۔ انہوں نے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں دوسری سنچری اسکور کی۔بنگلہ دیشی ٹیم سست روی سے کھیلتے ہوئے میچ 139رنز سے ہار گئی۔گرین کیپس نے پہلے کھیلتے ہوئے ریکارڈ 385رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، جواب میں ناکام سائیڈ 5وکٹوں پر 246رنز بنا سکی ۔ آفریدی نے ایشیا کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تمیم اقبال اور امرالقیس نے اننگز کا اغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں ۔۔۔  مزید تفصیل

ایشیا کپ پاکستان نےسارا غصہ بنگادیش پر نکال دیا

ڈمبولا (جسارت نیوز) ایشیا کپ کےایک غیر اہم میچ میں پاکستان نےبنگلہ دیش کو 139 رنز سےشکست دےدی۔ ڈمبولا رانگیری انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نےمقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ 385 رنز اسکورکرکےون ڈےکرکٹ میں اپنا زیادہ رنزکا ریکارڈ بہتر کیا۔ پاکستان نےاس سےقبل 1996ءمیں سری لنکا کےخلاف 9وکٹ پر 371 رنزبنائےتھے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کرتےہوئی7 وکٹ پر 385 رنز بنائےتھے۔ کپتان شاہد آفریدی نے54گیندوں پر سنچری اسکور کی‘ وہ 60 گیندوں پر 17 چوکوں اور4 ۔۔۔  مزید تفصیل

3,000پرتگال نےشمالی کوریا کو7-0سےروندڈالا

پورٹ ایلزبتھ (جسارت نیوز) جنوبی افریقا میں جاری فٹبال کےعالمی کپ میں چلی اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیموں کےدرمیان نیلسن منڈیلا بےاسٹیڈیم، پورٹ ایلزبتھ میں زبردست میچ ہوا جس میں ایک دلچسپ مقابلےکےبعد بالآخر چلی کی ٹیم ایک گول سےجیت گئی۔ یہ گول چلی کی طرف سےگونزالیز نےمیچ کے75ویں منٹ میں کیا۔ اس میچ میں چلی کی ٹیم کو 6 جبکہ سوئٹزرلینڈ کو 3 پیلےاور ایک ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ کھیل کےپہلےہاف ہی میں چلی کےتین کھلاڑیوں کیریزو، کارمونا اور سوازو کو پیلا کارڈ ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان ہاکی کا سنہری دور واپس آسکتا ہے، نئے غیر ملکی کوچ پرامید

کراچی . . . پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں نے مداحوں کیلئے کوئی آس ہی نہیں چھوڑی ہے لیکن غیرملکی کوچ مشل وین ڈین کہتے ہیں کہ پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جوقومی کھیل کاگراف دوبارہ بلند کرسکتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں بارہویں پوزیشن اورکئی دیگرناکامیوں کے بعدپاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے مشل وین ڈین کو قومی ٹیم کاکوچ مقررکیاہے۔مشل وین ڈین اتواراورپیرکی درمیانی شب کراچی پہنچے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشل وین ڈین نے کہاکہ ۔۔۔  مزید تفصیل