سرورق » كھیل

پاکستان نے زمبابوے کو ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بولاوایو ۔ بولاوایو میں کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 141 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا۔ اعزاز چیمہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آج صبح جب کھیل شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 135 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر شروع کی لیکن اس کی دو وکٹیں چھ رنز کے اضافے کے بعد گر گئیں۔ میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی دوسری ۔۔۔  مزید تفصیل

ایشین چمپئن ٹرافی پاکستان نے چین کو4-1سے ہرا دیا

پہلی مینز ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں پاکستان نے میزبان چین کو 4-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پاکستان کی طرف سے شکیل عباسی نے دو جبکہ عمر بھٹہ اور شفقت رسول نے ایک ایک گول سکور کیا۔ چین کے شہر اورڈوس میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں  چین کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش ۔۔۔  مزید تفصیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی ملائشیا کو شکست

بیجنگ: پہلی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے ملائشیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی، پاکستان کی طرف سے عبدالحسیم، محمد عمران اور شکیل عباسی نے گول سکور کئے۔ پہلی ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی روز تین میچ کھیلے گئے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائشیا کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید ایک گول کر کے برتری حاصل کر ۔۔۔  مزید تفصیل

شرا پووا اور اینڈی روڈک کی اگلے مرحلوں میں رسائی

نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق چیمپئن روس کی ماریہ شرا پووا اور امریکہ کے اینڈی روڈک کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ کے میچ میں روس کی ماریہ شرا پووا نے بیلاروس کی اینیس ٹیزیا ییکی مووا کو با آسانی چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ پہلے راونڈ کے میچ امریکہ کے اینڈی روڈک نے ہم وطن مائیکل رسل کو چھ دو، چھ چار، چار چھ اور سات پانچ سے شکست دی، برطانیہ کے اینڈی مرے اور سابق چیمپین ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان سے خوفزدہ نہیں، برینڈن ٹیلر

ہرارے ۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن ٹیلر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سے خوف زدہ نہیں بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ مزید کامیابیوں کے لئے بے چین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور اس کا بنگلہ دیش کے ساتھ موازنہ کرنا درست نہیں ہو گا تاہم جو ٹیم اچھا ۔۔۔  مزید تفصیل

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا لالچی قرار

کراچی: پاکستان ٹینس فیڈریشن نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے میچ کھیلنے کی فیس طلب کرنے پر لالچی قرار دے دیا۔پی ٹی ایف کے سینئر نائب صدر ارشاد بھٹی کے بقول بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سیلاب زدگان کے لئے امدادی میچ میں شرکت کے لئے پچیس ہزار ڈالرز معاوضہ طلب کیا، جس پر فیڈریشن نے انہیں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم ثانیہ مرزا اور اعصام الحق کی مکسڈ ڈبل پارٹنر کویٹا پیشکے ۔۔۔  مزید تفصیل

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ

لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم چار ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئی۔ کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ سے پہلے اس سیریز میں کامیابی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کپتان ثنا میر کی قیادت میں چودہ کھلاڑی اور پانچ آفیشلز پر مشتمل قومی اسکواڈ لاہور ائیرپورٹ سے کراچی کیلئے روانہ ہوا جہاں پہنچ کر ٹیم سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر شہر جانے کے بجائے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی قیام کرے گی اور پھر رات کو اگلی پرواز سے ویسٹ انڈیز ۔۔۔  مزید تفصیل

ملنگا کی ایک روزہ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کی ہیٹ ٹرک

کولمبو ۔ سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ایک روزہ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کی ہیٹ ٹرک کرنیوالے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ہونیوالے سیریز کے پانچویں ایک روزہ میچ میں مختلف ہئیر اسٹائل بولنگ ایکشن کے مالک لاستھ ملنگا نے آسٹریلوی اننگ کے 46 ویں اوور کی دوسری، تیسری اور چوتھی گیند پر بالترتیب مچل جانسن، جان ہیسٹنگز اور ڈوھرٹی کو آئوٹ کرکے ون ڈے کیرئیر میں تیسری ہیٹ ٹرک کی۔ اس سے قبل انہوں نے 2007 میں جنوبی افریقہ اور اسی ۔۔۔  مزید تفصیل

سنسناٹی : ماریہ شراپوا ویمنز ایونٹ میں کامیاب

روسی کھیلاڑی ماریہ شراپوا نے جیلینا جینکووک کو چار چھ، سات چھ، سات، تین اور چھ، تین سے شکست دے کر سنسناٹی کا ڈبلیو ٹی اے کا ٹائیٹل جیت لیا۔ فورتھ سیڈڈ کھیلاڑی ماریہ شراپوا نے سربیا کی کھلاڑی جیلینا جینکووک کے چار چھ، سات چھ، سات، تین اور چھ، تین سے سنسناٹی کا ڈبلیو ٹی اے کا ٹائیٹل جیت لیا اور اپنی شاندار کارکردگی سے اپنی جیت کو یقینی بنایا ماریہ کا روم میں کامیابی کے بعد یہ اس سیزن کا دوسرا ٹائیٹل جیتا ہے۔ واضع رہے کہ جینکووک کلائی اور گھٹنے کی ۔۔۔  مزید تفصیل

وقار یونس نے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے دورہ زمبابوے کے بعد کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ انہوں نے ذاتی اور میڈیکل وجوہات کے باعث استعفیٰ ایک ہفتہ قبل بورڈ کو دیا تھا جو کرکٹ بورڈ نے منظور کر لیا ہے۔ دورہ زمبابوے میں بطور کوچ ان کی آخری سیریز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں ہے فیصلہ ذاتی ہے اس میں کسی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ کھلاڑیوں کو بھی آج ہی استعفے بارے میں ۔۔۔  مزید تفصیل