سرورق » كھیل
انیس سو بانوے کے کرکٹ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کی قیادت کرنے والےعمران خان کو آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔
اس حوالے سے لندن میں منعقدہ تقریب میں عمران خان کو آئی سی سی ہال آف فیم کی یادگاری کیپ پیش کی گئی۔ اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ، پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ اور کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیک کلارک بھی موجود تھے۔ یہ اعزاز اب تک دنیا کے پچپن عظیم کرکٹرز کو دیا جا چکا ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم شامل ہیں۔
عمران خان نے انیس سو بانوے میں آسٹریلیا میں کھیلے ۔۔۔ مزید تفصیل
لارڈز ٹیسٹ: پہلی اننگ آسٹریلیا دو سو تریپن رنز پر ڈھیر
لندن: لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم دو سو تریپن رنز پر ڈھیر ہوگئی۔لارڈز میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی نامکمل اننگ دو سو انتیس رنز نو وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو ہسی اور بولنجر ٹیم کے مجموعی اسکور میں صرف چوبیس رنز کا اضافہ کرسکے۔آسٹریلیا کی جانب سے سائمن کیٹچ نے اسی رنز بنائے جبکہ مائیک ہسی چھپن رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے چار،محمد آصف نے تین،دانش کنیریا نے دو اور عمر ۔۔۔ مزید تفصیل
لارڈز ٹیسٹ: پاکستان اور آسٹریلیاآج سے مدمقابل
لارڈز: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ آل راؤنڈر شعیب ملک کو پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم انیس سو پچانوے سے اب تک آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست نہیں دے سکی ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک پچپن ٹیسٹ میچز میں مدمقابل آئیں ہیں جس میں آسٹریلیا نے ستائیس جبکہ پاکستان نے گیارہ میچوں میں فتح سمیٹی ہے، جبکہ سترہ میچز برابر رہے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ دو غیر ملکی ٹیمیں انگلش ۔۔۔ مزید تفصیل
اسپین نے فٹبال کی عالمی جنگ جیت لی
جوہانسبرگ: اسپین نیدرلینڈ کو شکست دیکرآئندہ چارسال کیلئے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا۔ یورپین چیمپئین نے ایک صفرسے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیت لیا۔ جوہانسبرگ کے سوکر سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے فائنل میں اسپین اور نیدرلینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں ہی ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے تابڑ توڑ حملے شروع کردیے۔ کھیل کے چوتھے منٹ میں اسپین کے اسٹرائکر نے کارنر ہٹ پر ہیڈر ۔۔۔ مزید تفصیل
ڈیاگو فورلان بہترین کھلاڑی ،تھامس مولر گولڈن بوٹ کا حقدارٹھہرا
جوہانسبرگ … یوراگوائے کے ڈیاگو فورلان کو فٹبال ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے جبکہ جرمنی کے تھامس مولر کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔اکتیس سالہ ڈیاگو فورلان نے ورلڈ کپ میں یوراگوائے کیلئے عمدہ پرفارمنس دی اور ہر میچ میں ٹیم کو سرخرو کرانے میں اہم کردار ادا کیا ، ان کی اس پرفارمنس پر انہیں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ گولڈن بال دیا گیا ، سلور بال کا ایوارڈ ویسلے شنائیڈر کو جبکہ برانز بال کا اعزاز اسپین کے ڈیوڈ ویا کو ملا ۔۔۔ مزید تفصیل
فٹبال ورلڈ کپ فائنل: ہالینڈ اور اسپین مدمقابل
جوہانسبرگ: فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج ہالینڈاور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز جرمنی نے یورا گوئے کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔آج ہونے والے فائنل میچ میں معروف گلوکارہ شکیرہ پرفارم کریں گی۔جرمنی کی آوکٹوپس پال نے اسپین کی کامیابی کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مانی طوطا ہالینڈ کے حق میں پیشگوئی کرچکا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ہالینڈ آوکٹوپس کی پیشگوئی کو غلط ثابت کرپاتی ہے یا پھر اسپین مانی طوطے کو جھوٹا ثابت کرنے میں کامیاب ہوگی۔
مزید تفصیل
ڈیوس کپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح
ہیوری …ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو میں پاکستانے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبلز میچ جیت لیا،اس طرح پاکستان کو کیویز کے خلاف دوایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ کے شہرہیوری میں جاری ایونٹ میں اعصام الحق اورعقیل خان پرمشتمل پاکستانی پیئر نے نیوزی لینڈ کے مارکس ڈینیل اورMichael Venusپرمشتمل جوڑی کو سات چھ ، چھ تین اورچھ دو سے ہرادیا۔مقابلہ دوگھنٹے تیس منٹ جاری رہا۔پاکستان کوٹائی میں دوایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔کل ریورس سنگلز کھیلے جائیں گے۔
مزید تفصیل
پریکٹس میچ: لیسٹر شائر کے پاکستان کیخلاف 277 رنز
لیسٹر: دو روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز لیسٹر شائر کاونٹی نے پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستتر رنز بنالئے۔ لیسٹر میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیسٹر شائر نے اننگز کا آغاز کیا تو سینتالیس کے مجموعی اسکور پر ویل جونز آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ میتھیو بوئس اکیس اور جیک ڈو ٹوئٹ چودہ رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
گریگ اسمتھ اور جاشوا کوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں پینسٹھ رنز کا اضافہ ۔۔۔ مزید تفصیل
فٹبال ورلڈ کپ: اسپین پہلی بار فائنل میں
ڈربن: اسپین نے تین مرتبہ کی عالمی چیمپئین جرمنی کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنالی۔ ڈربن میں کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی اور اسپین کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی تاہم اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحات قبل جرمنی کو گول کرنے کا موقع ملا تاہم اسٹرائیکر میسوت اوزیل گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔
دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ۔۔۔ مزید تفصیل
ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی گیارہ رنز سے کامیابی
برمنگھم: پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں گیارہ رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ۔ایجبسٹن برمنگھم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس کو پہلا نقصان صفر کے اسکور پر اٹھانا پڑا۔ شاہ زیب بغیر کوئی رن بنائے ڈیوڈ ہسی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس موقع پر سلمان بٹ اورکامران اکمل نے عمدہ کھیل پیش کیا اورٹیم کا مجموعہ اکسٹھ رنز تک پہنچا دیا۔ بٹ اکیس بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے اکتیس رنز بناکر اسٹیواو ۔۔۔ مزید تفصیل