سرورق » كھیل
عاقب جاوید کو کوچ بنائے جانیکا امکان
سری لنکا کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں سیریز کے لئے سابق معاون کوچ عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ مستعفی کوچ وقار یونس کی جگہ نئے کوچ کی تقرری کے لئے پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی کا اجلاس انتیس ستمبر کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ کوچنگ کے لئے دس غیر ملکی اور بیس ملکی خواہش مند افراد نے درخواستیں بورڈ میں جمع کرائی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں دو دن باقی ہیں اور یہ مہلت چھبیس ستمبر کو ختم ہوگی۔ سری ۔۔۔ مزید تفصیل
وسیم اکرم نے میرا کیریئر ختم کیا, شعیب اختر کا الزام
ممبئی ۔ پاکستان کے سابق مایہ ناز اور تاریخ کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر نے الزام عائد کیا ہے کہ وسیم اکرم نے انکا کیریئر تباہ کیا۔ اپنی آپ بیتی میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ انہوں نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو اتنی تیز گیند کی کہ وہ اسے چھو بھی نہ سکے، ایسا پہلی بار دیکھا گیا کہ وہ (ٹنڈولکر) مجھ سے فیصل آباد جیسی بے جان وکٹ پر بچنے کی کوشش کرتے رہے۔ ’دی وال‘ راہول ڈریوڈ اور ’ماسٹر بلاسٹر‘ ٹنڈولکر سے متعلق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یہ میچ ۔۔۔ مزید تفصیل
سری لنکا:پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان
کولمبو ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف کھیلے جانیوالی ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، نامور سپنر اجنتا مینڈس اور تھیلان سماویرا کو سری لنکن سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین دلیپ مینڈس نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں ہم سینئر کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں جبکہ وکٹ کیپر دنیش چندیمال کو ٹیسٹ سکواڈ میں ۔۔۔ مزید تفصیل
شاہد آفریدی کی صدر زرداری سے ملاقات کا امکان
مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی کی منگل کوصدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔ آفریدی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔ شاہد آفریدی کی صدر سے ملاقات کا اہتمام وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر حلیم عادل شیخ نے کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ ایک وفد کے ہمراہ بلاول ہائوس میں صدر زرداری سے ملاقات کریں گے۔ جس میں ہاکی چیف سلیکٹر حنیف خان، اولمپیئن سمیع اللہ اور کھیلوں کی دیگر شخصیات شامل ہونگی، وفد سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اپنی خدمات پیش کریگا۔ شاہد آفریدی صدر آصف ۔۔۔ مزید تفصیل
پی سی بی اور بی سی سی آئی سیریز کا فائنل کریں گے
نئی دہلی: پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے ہونے والی تازہ پیشرفت میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ اور بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کی لندن میں ہونے والی ملاقات ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق راجیو شکلا کا لندن سے بھارت واپسی پر کہنا تھا کہ جب پی سی بی اور بی سی آئی سیریز کا شیڈول فائنل کر لیں گے تو ہم بھارتی حکومت کے پاس منظوری کیلئے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں لیکن ہم تاریخوں کو حتمی شکل دیکر حکومت سے رسمی منظوری لے لیں گے۔ واضح ۔۔۔ مزید تفصیل
لندن کی عدالت میں فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا اعتراف جرم
اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور بکی مظہر مجید نے لندن کی عدالت میں اعتراف جرم کر لیا۔ کیس کی باقاعدہ سماعت اب چار اکتوبر سے شروع ہو گی۔ اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت جمعہ کو برطانوی عدالت میں ہوئی۔ محمد عامر اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سلمان بٹ اور محمد آصف پاکستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں شامل ہوئے۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت کے دوران فاسٹ باﺅلر محمد عامر جس پر آئی سی سی نے پانچ سال کی پابندی عائد کی ہے، نے ۔۔۔ مزید تفصیل
رگبی ورلڈ کپ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، ساموا نے اپنے میچز جیت لئے
ویلنگٹن :ساتویں رگبی ورلڈ کپ 2011ء سکاٹ لینڈ، کینیڈا اور ساموا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ نیوزی لینڈ میں جاری ساتویں رگبی ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری پول بی کے میچ میں سکاٹ لینڈ اور جارجیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارجیا کو 6 کے مقابلے میں 15 گول سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کی۔ پول اے میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا اور ٹونگا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم کینیڈا کے کھلاڑیوں ۔۔۔ مزید تفصیل
علیم ڈار تیسری مرتبہ بہترین امپائر قرار
لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تقریب میں پاکستانی امپائر علیم ڈار کومسلسل تیسری بار سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ دیا گیا۔ آئی سی سی کی اس تقریب میں نوجوان کرکٹر وہاب ریاض اور اظہر علی اعزاز سے محروم رہے۔ لندن میں علیم ڈار نے فتح کے جھنڈے گاڑھ دئیے، وہ ایک بار پھر آئی سی سی کے بہترین امپائر کا اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تقریب میں آئی سی سی کی جیوری نے ہر طرح کی کرکٹ میں بہترین فیصلے کیے خاص طور پر ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ان کے تمام فیصلے ۔۔۔ مزید تفصیل
رگبی ورلڈکپ شروع، افتتاحی میچ میں کیویز فاتح
ولنگٹن: رگبی ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہی نجومی مینڈھے کی کامیاب پیشگوئیوں کی ابتدا ہوگئی۔ نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والے رگبی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ سے پہلے رنگا رنگ تقریب ہوئی جسے دیکھنے کے لیے ایک ارب شائقین اسیٹیڈیم میں موجود تھے۔ ایونٹ کا پہلا میچ میزبان کیویز اور ٹونگا کے درمیان ہوا۔ میزبان کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹونگا کو 10ـ41 سے پچھاڑ دیا۔ بلیک کیپس کی اس جیت کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ سے پہلے جو پیشگوئی نجومی مینڈھے نے ۔۔۔ مزید تفصیل
ٹیسٹ رینکنگ:یونس اور مصباح 20 بیٹسمینوں میں شامل
دبئی ۔ زمبابوے کے خلاف بولاوایو ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق اور آل راؤنڈر محمد حفیظ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ یونس خان اور مصباح الحق صف اول کے 20 بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ محمد حفیظ 42 درجہ ترقی حاصل کر کے 65ویں سے 23ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بیٹنگ میں جنوبی افریقا کے جیک کیلس اور بولنگ میں بھی جنوبی افریقا ہی کے ڈیل اسٹین کا قبضہ ہے۔ یونس خان 15ویں، مصباح الحق 17ویں، ۔۔۔ مزید تفصیل