سرورق » كھیل

ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ جیتنے کے لئے 427 رنز درکار

سینٹ کٹس  :ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ، 377  رنزپر  اننگز ڈیکلیئر کر دی۔  ویسٹ انڈیز کو 427  رنز کا ہدف۔  ویسٹ انڈیز کے شہر سینٹ کٹس میں کھیلے جانے والے  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن پاکستان نے 3  وکٹ پر 202  رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا ، تو فیق عمر 97  ‘ محمدمصباح الحق 12  رنز کے ساتھ کھیل رہے تھے ۔  پاکستان نے 6 وکٹوں پر 377 رنز  بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی اور ویسٹانڈیز کو میچ جیتنے کے لئے  427  رنز ۔۔۔  مزید تفصیل

رستم پاکستان دنگل، عثمان مجید پہلوان نےجیت لیا

کراچی: سندھ میں 60 سال کےبعد پہلی مرتبہ منعقد ہونیوالے رستم پاکستان دنگل کا ٹائٹل شیر پنجاب عثمان مجید پہلوان نے جیت لیا ہے۔ کراچی کے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں منعقدہ رستم پاکستان دنگل کے فائنل مقابلے میں شیخوپورہ کے عثمان مجید نے حامد خان کو پچھاڑ کر ٹائٹل جیتا۔ تیسری پوزیشن کے مقابلے میں زمان بٹ جانی پہلوان نے نادر دھا کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹائٹل جیتنے والے عثمان مجید کو تین لاکھ، دوسرے نمبر پر آنے والے حامد خان کو دو لاکھ اور تیسری ۔۔۔  مزید تفصیل

آفریدی کو قیادت سے کیوں ہٹایا گیا، وفاقی وزیر کھیل

کراچی ۔ وفاقی وزیر کھیل انجینئر شوکت اللہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی کے حکام کو قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری شاہد آفریدی سے کوئی رشتہ داری نہیں مگر ون ڈے کے کپتان کی اچانک تبدیلی اور سابق کھلاڑیوں کی بیان بازی سے تشویش ضرور پیدا ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں انٹرنیشنل ڈوپنگ کانفرنس  میں شرکت کریں گے جس میں48 ملکوں کے وزرائے کھیل ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان، ویسٹ انڈیز: دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

سینٹ کٹس۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سینٹ کٹس میں شروع ہو گا تو مہمان کپتان ڈیرن سیمی کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ کامیابی کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف 45ٹیسٹ میچوں میں 15مرتبہ جیتی اور 15مرتبہ شکست سے دوچار ہوئی اور اتنے ہی ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ آج شروع ہونے والے میچ میں ہوم ٹیم کو   نفسیاتی برتری حاصل ہے جو پراویڈنس میں پہلا ٹیسٹ 40 رنز سے جیت کر سیریز ۔۔۔  مزید تفصیل

آفریدی کو قیادت سےہٹانےکی کوئی تجویز زیرغورنہیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو یقین دلایا ہے کہ انہیں قیادت سے ہٹانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہےتاہم وہ میڈیا میں غیر ضروری بیانات دینے سے اجتناب کریں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا روانگی سےقبل شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ کو فون کیا جس پر بورڈ کےسربراہ نے انہیں یقین دلایا ہےکہ کپتان کےعہدے سے ہٹانےکی بات زیرغور نہیں ہے۔ اعجازبٹ نے شاہد آفریدی کو ہدایت کی کہ وہ میڈیا  ۔۔۔  مزید تفصیل

کپتان کو مکمل آزادی کےبغیر ٹیم مثبت نتائج نہیں دے سکتی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ جب تک کپتان کو مکمل آزادی نہیں دی جائے گی ٹیم مثبت نتائج کبھی نہیں دے سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرکپتان کو آزادی نہیں دی گئی تو بورڈکا انتظامی ڈھانچہ آج نہیں توکل تباہ ہوجائے گا۔  اپنے ایک انٹرویو میںرمیز راجہ نے کہا کہ مجھے آفریدی اور وقار یونس کے درمیان جھگڑے کی خبر سن کرکوئی حیرانی نہیں ہوئی ۔کھلاڑیوں کو صرف ایک شخص کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے اور اسی سے احکامات ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان ویسٹ انڈیزٹیسٹ، ایل بی ڈبلیوکاعالمی ریکارڈ قائم

جارج ٹاؤن: گیانا میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں محمد سلمان کو ڈیرن سامی نے آؤٹ کرکے ایک میچ میں سب سے زیادہ ایل بی ڈبلیوز کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس سے قبل 1993 میں پورٹ آف اسپین میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میں 40 وکٹیں گری تھیں۔ ان میں سے 17 بیٹسمین ایل بی ڈبلیو ہوئے تھے۔ محمد سلمان آؤٹ ہونے والے 18ویں بیٹسمین تھے۔ میچ کے دوران کل 20 کھلاڑی ایل پی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔  مزید تفصیل

پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 219 رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 178 رن پر آئوٹ ہو گئی۔  اس طرح ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو اس ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چالیس رن سے ہرا دیا۔  چوتھے روزپاکستان کے آئوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے بیالیس رن بنائے۔  اس کے بعد کپتان مصباح الحق باون، سلمان صفر، رحمان چھ، عمر گل ایک جبکہ عمر اکمل سینتالیس کے سکور پر آئوٹ ہوئے۔ریاض نے گیارہ رن بنائے اور وہ ناٹ آوٹ رہے جبکہ آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میں

پاکستانی ہاکی ٹیم میزبان ملائیشیا کو ایک گول سے شکست دے کر بیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔  اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔  ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے آخری لیگ میچ میں دو کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی چوتھی فتح ہے۔  میچ میں پاکستانی ٹیم نے میچ کے آٹھویں منٹ میں اس وقت برتری لی جبسہیل عباس نے پہلے ہی پینلٹی کارنر پر گول کر دیا۔ چودہویں اور سترہویں ۔۔۔  مزید تفصیل

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 160 رنز پر ڈھیر

گیانا ۔ گیانا ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بولرز کی کارکردگی پر پانی پھیر دیا اور ویسٹ انڈیز کے دو سو چھبیس رنز کے جواب میں پوری ٹیم ایک سو ساٹھ رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، دوسری  اننگز میں میزبان ٹیم نے دو وکٹ پر چو نتیس رنز بنا کر سو رنز کی مجموعی بر تری حاصل کر لی ہے۔ گیانا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز بولرز کا راج رہا اور دوسرے روز تیرہ وکٹیں گریں، ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز دو سو نو رنز نو کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم دو سو چھبیس ۔۔۔  مزید تفصیل