سرورق » كھیل

پتایا ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ: ڈینیلا ہنچووا نے جیت لیا

پتایا: سلواکیہ کی ڈینیلا ہنچووا نے پتایا ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں ہنچووا نے ماریہ کریلینکو کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سلواکیہ کی ڈینیلا ہنچووا نے روس کی ماریہ کریلینکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی، روسی ٹینس سٹار نے پہلے سیٹ میں ہنچووا کو 7-6 سے شکست دی، تاہم اگلے دونوں سیٹس میں ڈینیلا ہنچووا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں سیٹس 6-3 اور 6-3 سے جیت کر ۔۔۔  مزید تفصیل

سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو جانچنے کا ارادہ نہیں، لورگاٹ

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ آف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہارون لورگاٹ نے کہا کہ کسی بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ کسی بولر کے ایکشن کے بارے میں رپورٹ دینا میچ آفیشلز کی ذمہ داری ہے۔ جب تک میچ آفیشل رپورٹ نہ کریں  آئی سی سی کوئی اقدام نہیں کرتی۔ ہارون لورگاٹ نے کہا کہ سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں ۔۔۔  مزید تفصیل

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا چار رکنی ٹیم کی کپتان مقرر

کلکتہ: بھارتی ٹینس فیڈریشن نے ثانیہ مرزا کو اپنی چار رکنی فیڈریشن کپ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔ ثانیہ مرزا آئندہ ماہ فیڈریشن کپ کے گروپ آئی کے ایشیا اوشیانا زون میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ جس میں رتوجا بھونسلے، ایشا لاکھانی اور پرینا بھامبری بھی شامل ہیں۔ فیڈریشن کپ مقابلے چین میں تیس جنوری سے چار فروری تک ہوں گے۔  مزید تفصیل

ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ : شیڈول کا اعلان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ 2012ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 13 سے 24 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 12 روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے پانچ   مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔ 16 ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں افغانستان، ہالینڈ، کینیڈا، پاپوا ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان اور نیپال کے درمیان فٹ بال کا میچ برابر

نئی دہلی۔ ساف چمپئن شپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیپال کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ نیپالی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔ نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیموں نے بھرپور مقابلہ کیا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کیے۔ نیپال کے بھارت خواس نے 37ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلادی جسے دوسرے ہاف کے آغاز میں پاکستان کے ثمر اسحاق نے برابر کردیا، میچ کا اختتام ایک ایک پر ہوا لیکن پوائنٹس ٹیبل ۔۔۔  مزید تفصیل

ہاکی چمپئن ٹرافی: پاکستان کو شکست

آکلینڈ: چمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 گول سے ہرا دیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان کو انگلینڈ پر برتری حاصل تھی اور مقابلہ 1-0 سے جیت رہا تھا دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے پہلے مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا اور کھیل کے آخری پانچ منٹ سے قبل گول کر کے برتری حاصل کر لی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی اور بالآخر انگلینڈ نے 2-1 سے کامیابی حاصل ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی

ڈھاکہ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو 50رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو پینتیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے پچیس رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 85رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔  مزید تفصیل

عامر امریکی باکسر کو شکست دینے کیلئے پر امید

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ دس دسمبر کو ہونے والی فائٹ کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ عامر خان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مداحوں کی بہت بڑی تعداد پر فخر ہے جنہیں اگلی فائٹ میں مایوسی نہیں ہوگی۔ پاکستانی نژاد برطانوی لائٹ ویٹ یونیفائڈ ورلڈ چیمپین باکسر عامر خان دس دسمبر کو امریکی حریف لیمانٹ پریسٹن کے مد مقابل ہونگے۔ عامر خان امریکی ریاست لاس اینجلس میں گزشتہ آ ٹھ ہفتوں سے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ لاس اینجلس میں ۔۔۔  مزید تفصیل

خواتین ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان ویسٹ فائنل میں آج مد مقابل

کراچی :آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفائرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میں پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہو گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک نا قابل شکست ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ خواتین کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم  کل شام کراچی پہنچے گی جس کے بعد لاہور کی کھلاڑی دوسری فلائٹ سے اپنے شہر میں جائیں گی۔  مزید تفصیل

پاکستانی کبڈی ٹیم منیجر پر امریکی کھلاڑیوں کا حملہ

امرتسر: پاکستان کی کبڈی ٹیم کے منیجر اخترعباس کو امریکی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ منیجر اختر عباس کے مطابق ہاتھا پائی کے بعد وہ ان سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اخترعباس پاکستان اور ناروے کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران واش روم گئے تھے جہاں امریکی کھلاڑیوں نے انہیں گھیر لیا، معمولی سی ہاتھا پائی کے بعد وہ ان سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے۔ اختر عباس کے مطابق انہوں نے امریکی ٹیم کیخلاف  پروٹیسٹ داخل کیا ہوا ہے ۔۔۔  مزید تفصیل