سرورق » علاقائی خبریں

خیبر ایجنسی،سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں19مشتبہ افراد گرفتار

پشاور . . . خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے ملک دین خیل میں سیکورٹی فورس نے سرچ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک شدت پسند کمانڈر کا گھر بھی مسمار کردیا گیا۔دوسری جانب باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقے مسلم باغ میں نامعلوم افراد نے باجوڑ ایجنسی کو بجلی سپلائی کر نے والے مین ٹرانسمیشن لائن کو رات میں دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے باعث ایجنسی بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔واقعے کے بعد پولیٹکل انتظامیہ نے کر یک ڈاون کے ۔۔۔  مزید تفصیل

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں

کوئٹہ . . . کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتراضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت46.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دالبندین میں 46 ,ژوب میں40,سبی میں46.5،بارکھان میں 37.5خضدار40.5،قلات میں 35.5،لسبیلہ میں42 ،پنجگور میں42 ،پسنی میں 35,،جیوانی میں34 ،گوادرمیں36.5اورتربت میں45ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسممیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں ۔۔۔  مزید تفصیل

کلاچی کے میٹھے خربوزے

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے نزدیک کلاچی میں بارشیں برس جائیں اور گومل زام سے سیلابی پانی آجائے تو کلاچی کے چٹیل میدانوں میں کاشت کی گئی مٹھاس میں یکتا خربوزے کی فصل نکھر جاتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئی پچیس کلومیٹر دور وزیرستان روڈ پر ہتھالہ کے مقام پر بیس مئی تا بیس جون خربوزے کی منڈیاں لگتی ہیں جہاں سے یہ خربوزہ ملک کے مختلف علاقوں کو بھیجا جاتا ہے۔ کاشتکاروں اور مقامی لوگوں کے مطابق بیضوی شکل کا کوئی ایک فٹ لمبا خربوزہ جس پر لکیریں پڑی ہوتی ہیں میٹھا ۔۔۔  مزید تفصیل

خیبر پختونخوا: نیٹو کنٹینرز کو اٹک کے مقام پر روک لیا گیا

پشاور : اٹک کے مقام پر نیٹو کنٹینرز کو روک لیا گیا ہے ۔ذرائع نے آج نیوز کو بتایاہے کہ خیبرپختونخواء نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر نیٹو کنٹینرز کو اٹک کے مقام پر روک ہے ۔ذرائع کے مطابق کنٹینرز کو نقصان سے بچانے کیلئے ایسا اقدام کیا گیا ہے ۔بعدازاں نیٹو کنٹینرز دوبارہ پنچاب واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔  مزید تفصیل

سنی تحریک کا مسائل کے حل کیلئے لانگ مارچ کا اعلان

کراچی: سنی تحریک نے عوامی مسائل کے حل کے لئے لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ کراچی میں میٹ دی پریس سے خطاب میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو پاکستان مخالف لابیوں نے گھیرا ہوا ہے،کانگریسی ملا دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں اوراس کڑے وقت میں تمام محب وطن جماعتوں کو پاکستان کی سلامتی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہے۔سنی تحریک نے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان انقلابی گروپ کے نام سے حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔  مزید تفصیل

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری‘سب انسپکٹرجاں بحق

کوئٹہ (خبرایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کاسب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق نیو سریاب تھانے کا سب انسپکٹر نبی بخش موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے ،ایک ہفتے کے دوران پولیس افسران کو ٹارگٹ کلنگ کا ۔۔۔  مزید تفصیل

بلوچستان کا ایک کھرب 52 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

کوئٹہ(خبرایجنسیاں) صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو نے بلوچستان کا مالی سال 2010-11ءکیلئی1کھرب 52ارب روپے سے زائد کا بجٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کردیا جس میں خسارہ 7ارب 10کروڑ روپے ہے ،بجٹ میں سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے 50فیصد کے برابر ایڈہاک ریلیف الا¶نس اورپولیس ،لیویز ،بلوچستان کانسٹیبلری کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 1تا15کے ملازمین کا میڈیکل الا¶نس دگنا کردیا جائے گا گریڈ 16تا 22کے ملازمین کو ماہانہ ۔۔۔  مزید تفصیل

بگٹی قتل کیس: سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست دائر

اسلام آباد . . . بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کے قتل کیس میں نامزدملزموں کے خلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ میں ازخودنوٹس لینے کی درخواست دائر کردی گئی۔طلال اکبر بگٹی کے وکیل کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف، شوکت عزیز، آفتاب شیرپاؤ، جام محمد یوسف، میرشعیب نوشیروانی اور اس وقت کے گورنر بلوچستان اویس غنی کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق نامزد ملزموں کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی ۔۔۔  مزید تفصیل