سرورق » علاقائی خبریں

چینی ویزاعظم پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:صدر زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکا اجلاس 19دسمبر کو طلب کر لیا ہے جس سے چینی وزیر اعظم خطاب کریں گے۔مشیر وزارت پارلیمانی اموراظہار امروہوی نے اس بارے میںمیڈیا کو بتایا کہ دونوں ایوانوں کا اجلاس اتوار انیس دسمبر کی صبح پارلیمنٹ ہائوس میں اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں ہوگا۔ اس سے پہلے وزرات پارلیمانی امور نے اٹھارہ دسمبر کو مشترکا اجلاس بلانے کے لیے سمری صدر کو بھیجی تھی تاہم چینی وزیر اعظم کے دورے کے ۔۔۔  مزید تفصیل

کراچی،ائر پورٹ کے قریب کار سے3افراد کی لاشیں برآمد

کراچی…کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ائر پورٹ کے قریب ایک کار سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سفید رنگ کی کار نمبر اے جے این 511 ملیر ہالٹ کے قریب پنکچر لگانے والے کی دکان پر کھڑی تھی ۔ لوگوں نے کار کی پچھلی نشست پر ایک لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تلاشی لی تو کار کی ڈگی سے بھی دو افراد کی لاشیں ملیں۔ مقتولین کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور انہیں فائرنگ کرکے قتل ۔۔۔  مزید تفصیل

مشرف پرغداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر فیصلہ جمعرات تک موخر

کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے جنرل پرویز مشرف، شریف الدین پیرزادہ اور ملک محمد قیوم پر سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کی آئینی درخواست پر اپنا فیصلہ جمعرات تک موخر کردیا ہے۔ مولوی اقبال حیدر کی اس درخواست کی سماعت مکمل کر کے عدالت نے دو ہفتے قبل اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا آج کی کاز لسٹ کے مطابق اس فیصلے کا اعلان آج ہونا تھا لیکن عدالت نے اس کا اعلان جمعرات تک موخر کردیا۔ پیٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جنرل مشرف نے تین نومبر دو ہزارسات کو ماورائے ۔۔۔  مزید تفصیل

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک ،2 زخمی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ماڑی پور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 42 سالہ محمد اشرف ہلاک ہوگیا،جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا،گلشن اقبال کے علاقے میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سیکورٹی گارڈ سے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحہ چھینئے کی کوشیش کی،،تو سیکورٹی گارڈ کی جانب سے مزاحمت کی گئی،جس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے ۔۔۔  مزید تفصیل

عطاء آباد: میاچر گاؤں میں زمین سرکنا شروع

ہنزہ: عطاء آباد کے بعد ہنزہ نگر کے میاچر گاوٴں میں بھی زمین نے سرکنا شروع کردیا ہے۔ ہنزہ نگر کے میاچر گاؤں میں زمین سرکنے کا عمل کئی سال سے جاری ہے لیکن حکومت عطاء آباد کی طرح میاچر گاؤں کو بھی نظر انداز کررہی ہے۔ پانچ ہزار کی آبادی پر مشتمل اس گاؤں میں زمین تیزی سے سرک رہی ہے۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفر وقار تاج کو کئی باردرخواستیں دیں لیکن اب تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے حکومت محض دکھاوے کی حد تک محدود ہے۔ میاچر گاؤں کے ۔۔۔  مزید تفصیل

تنہا سیلاب پر قابو نہیں پا سکتے، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب ابھی ختم نہیں ہوا، حکومت تنہا سیلاب پر قابو نہیں پا سکتی۔ کراچی میں سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ اب بھی کچھ لوگ متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب ابھی ختم نہیں ہوا ہے، حکومت تنہا سیلاب پر قابو نہیں پا سکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور دیگر ادارے سیلاب زدگان کی بھرپور ۔۔۔  مزید تفصیل

تونسہ،شکار پور :ناقص کھانے کی فراہمی،تین جاں بحق

تونسہ شریف: تونسہ شریف میں قائم ریلیف کیمپ میں ناقص کھانا کھانے سے پانچ سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ تین سو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔شکار پور میں ہیضے سے دو بچے جاں بحق اور ستر متاثر ہوگئے۔تونسہ شریف میں سیلاب متاثرین کے لئے گورنمنٹ پرائمری سکول کاچھل میں قائم ریلیف کیمپ میں انتظامیہ کی طرف سے کھانا تقسیم کیا گیا جسے کھانے سے ایک پانچ سالہ بچہ غلام عباس ہلاک اور تین سو افراد کی حالت خراب ہو گئی۔جنھیں تحصیل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ایم ایس ڈاکٹر ۔۔۔  مزید تفصیل

ساہیوال:ٹریفک حادثہ،چار افراد جاں بحق

ساہیوال:  ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں چار افراد جاں بحق اور تیئس شدید زخمی ہو گئے۔ساہیوال میں حادثہ جی ٹی روڈ پر ہڑپہ بائی پاس کے قریب پیش آیا، لاہور سے ملتان جانیوالی مسافر بس پٹرول پمپ سے تیل ڈلوا کر نکلنے والی ویگن سے ٹکرا گئی،حادثہ کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،حادثہ کے نتیجے میں بس کا گن مین نوید،ایک خاتون راجن بی بی اور دو نامعلوم افراد موقع پر دم توڑ گئے،جبکہ زخمی ہونیوالے تیئس افراد کو طبی امداد ۔۔۔  مزید تفصیل

کراچی :اورنگی میں کشیدگی برقرار

کراچی : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود کشیدگی برقرار ہے۔ شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار جبکہ پولیس اور رینجرز بھی ان کی داد رسی نہیں کر رہی۔ اورنگی ٹاوٴن پچیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی رضا حیدر کے قتل کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد اب تک یہاں حالات بہتر نہیں ہوسکے۔ لسانی بنیادوں پر ہونے والے ہنگاموں کی وجہ سے یہاں کے شہری بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز شرپسندوں کی کارروائیاں روکنے ۔۔۔  مزید تفصیل

لاہور: دو بچوں کو مارکرماں کی خودکشی

لاہور: لاہور میں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے دو بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق باٹاپور کے رہائشی شہزاد کی بیوی نائلہ کا اکثر اپنے خاوند اور سسرال والوں سے اس بات پر جھگڑا رہتا تھا کہ اسے علیحدہ سے گھر لے کر دیا جائے۔ اسی بات پر اس کا جمعے کی رات اپنے شوہر اور سسرال والوں سے دوبارہ جھگڑا ہوا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر علی الصبح اپنے دو کمسن بچوں تین سالہ حماد اور تین ماہ کی شیر خوار بچی سب صبقا کو زہریلے کیمیکل ۔۔۔  مزید تفصیل