سرورق » ملکی خبریں
وفاقی ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد . . . وفاقی ثانوی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے نویں کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 525 میں سے تین طالبات نے 511 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ نتیجہ 58.38 فیصدرہا۔امتحان میں کل 66138 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 38613 کامیاب قرارپائے۔لاہور آرمی پبلک سکول کی ارومہ ساجد، اسلام آباد ماڈل سکول فارگرلز I-10/4 کی طالبات نائمہ داؤد اور عائشہ نے 511 نمبر لے کر سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن، واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا کے فرحان نے 510 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن ۔۔۔ مزید تفصیل
مومندایجنسی:جاں بحق افراد کی تعداد پچاس ہوگئی
یکہ غنڈ: مومند ایجنسی کے علاقے یکہ غنڈ میں دھماکے سے عورتوں، بچوں اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت پچاس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر کے قریب بیریئر پر تلاشی کے دوران ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور موٹر سائکل پر سوار تھا جبکہ انتظامیہ اس کی تصدیق یا تردید نہیں کررہی اور تاحال موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پچاس ہوگئی ہے جبکہ اسی افراد زخمی ۔۔۔ مزید تفصیل
پنجاب اسمبلی میں میڈیا کیخلاف قرار دا د منظور ،صحافیوں کا احتجاج
لاہور : پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی ۔آج نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی ہے جبکہ صحافیوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا
مزید تفصیل
بینظیر قتل:تحقیقات دوبارہ نہیں کی جائینگی، یواین
نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات دوبارہ نہیں کی جائے گی جبکہ بے نظیر بھٹو قتل پر اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر حکومت پاکستان کے تحفظات کے حوالے سے وزیر خارجہ کے خط کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے نیو یارک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنے تحقیقاتی کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد ہے ،کمیشن کے تمام ارکان انتہائی تجربہ کار اور بااعتماد ہیں۔
تحقیقات کے ۔۔۔ مزید تفصیل
صدر زرداری کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات
بیجنگ : صدرآصف زرداری نے چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ سے ملاقات کی ہے ۔ نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں وزیر اعظم وین جیاباؤسے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے
مزید تفصیل
پشاور: لوڈشیڈنگ، مظاہرین پر تیزاب پھینک دیا گیا
پشاور: لوڈ شیڈنگ کے خلاف بلوچستان کے پشتون علاقوں میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ ہڑتال کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔پشاور میں نامعلوم افراد نے مظاہرین پر تیزاب پھینک دیا جس کےباعث تیس لوگ زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں تین بچے،ایک خاتون ،ایک پولیس اہلکاراور دو صحافی بھی شامل ہیں۔
مزید تفصیل
شب معراج،سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کروایا جائے،ذوالفقار مرزا
کراچی . . . وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پولیس کو احکامات دیے ہیں کہ شب معراج کے لیے اختیار کردہ سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کروایا جائے،جس کے تحت صوبہ بھرکے تمام مزارات اور درگاہوں کے ساتھ ساتھ نماز جمعہ کے خصوصی موقع پر تمام مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگرکھلے مقامات پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کیپٹل سٹی پو لیس آفیسر ۔۔۔ مزید تفصیل
لاہور: ملازمہ کے قتل کیخلاف لواحقین کا احتجاج
لاہور: لاہور میں وکیل کے گھر کام کرنیوالی ملازمہ کے قتل کے خلاف لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کردی، وکیل سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق چودہ سالہ تانیہ ماڈل ٹاوٴن کے رہائشی ایڈووکیٹ عاطف کے گھر میں ملازمہ تھی، جہاں منگل کی رات اس کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
لواحقین نے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے لاش فیروز پور روڈ ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کردی،ایڈووکیٹ اور اس کے اہل خانہ ۔۔۔ مزید تفصیل
سوئی گیس کی چھاپہ مار ٹیم پر تشدد کیخلاف مظاہرے
لاہور: محکمہ سوئی گیس کی چھاپہ مار ٹیم پر تشدد کے خلاف ملازمین نے لاہور سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے،اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی نے وزیر اعلٰی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس چوری میں ملوث افراد کی سیاسی سرپرستی نہ کریں۔
محکمہ سوئی گیس کی ٹیم پر تشدد کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے محکمہ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، انکا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ واقعے میں ملوث مسلم لیگ ن کے ۔۔۔ مزید تفصیل
لوئر اورکزئی: بارہ شرپسند ہلاک
ہنگو:لوئر اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بارہ شر پسند ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے اورکزئی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس سے شرپسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بمباری سے بارہ شر پسند ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں
مزید تفصیل