سرورق » ملکی خبریں
شہدائے کربلا کاچہلم :ملک بھر ميں آج ماتمي جلوس نکالے جائيں گے
کراچي … چہلم حضرت امام حسين عليہ السلام کے سلسلے ميں ملک بھر ميں آج ماتمي جلوس نکالے جائيں گے، جن کي سيکيورٹي کے ليے سيکيورٹي کے انتہائي سخت انتظامات کيے گئے ہيں. لاہور ميں حضرت امام حسين عليہ السلام کے چہلم کا مرکزي جلوس اندرون شہر دہلي گيٹ سے برآمد ہو گا.جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذير ہو گا،اس موقع پرسيکيورٹي کے فول پروف انتظامات کيے گئے ہيں.کراچي ميں چہلم کي مرکزي مجلس نشتر پارک ميں صبح دس بجے ۔۔۔ مزید تفصیل
پاکستان:فوج کے اقتدار پر قبضے کے امکانات معدوم،نیو یارک ٹائمز
واشنگٹن: پاکستان میں فوجی حکومت آنے کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں اور مبصرین کا خیال ہے کہ پاک فوج کے پاس موجودہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے بہت کم ترغیبات موجود ہیں، یہ بات پاکستان کے موجودہ کشیدہ صورتحال کے بارے میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کہی ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مبصرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فوج نے 1958 ،69 ،77 اور 1999 میں سول حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا تاہم موجودہ حالات میں فوج کے پاس جمہوری ۔۔۔ مزید تفصیل
کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم انتقال کر گئیں
لاہور: دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ارفع نے 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ۔ ارفع کافی عرصے سے شدید بیماری کی حالت میں ہسپتال میں داخل تھیں۔ مائیکرو سافٹ کے چیرمین بل گیٹس نے ارفع کا علاج امریکہ میں کرانے کی آفر کی تھی، لیکن صحت کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اجازت نہیں دی تھی۔ ارفع کی نماز جنازہ کل دن دس بجے لاہور میں ادا کی جائے ۔۔۔ مزید تفصیل
ڈیرہ اسمٰعیل خان، ڈی پی او کے دفتر پر حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کا ڈی پی او آفس پر حملہ، ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کے دفتر پر شرپسندوں کے حملے کے بعد چار دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد شرپسندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ قریبی عمارتوںکو خالی کرایا جا رہا ہے ۔
مزید تفصیل
مجھے اعتماد کے ووٹ کي ضرور ت نہيں، وزير اعظم
اسلام آباد…وزير اعظم يو سف رضا گيلاني نے قومي اسمبلي ميں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بڑھ کر کيا ايشو ہوسکتا ہے کہ ايوان کو اعتماد ميں نہ ليں، مجھے اعتماد کے ووٹ کي ضرور ت نہيں،پارليمنٹ يا وزير اعظم کي مدت کم ہوني چاہيے تو آئيني ترميم لے آئيں. انہوں نے کہا کہ مقدس آئين کا احترام سب کو کرنا چاہيے، پارليمنٹ کو حق حاصل ہے کہ وہ جو چاہے کرسکتي ہے. وزير اعظم نے مزيد کہا کہ ہم يہاں اين آر او کيلئے نہيں آئے، نہ اس حوالے سے سفارش چاہتے ہيں اور نہ ہم يہ چاہتے ۔۔۔ مزید تفصیل
اسلام آباد میں غیر معمولی حالات، پراسرار سرگرمیاں
وزیراعظم کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بیان کے بعد سیکرٹری دفاع کو برطرف کرنے کے بعد اسلام آباد سے کسی بھی وقت کوئی گرم خبر جاری ہوسکتی ہے۔ فوجی ترجمان کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر سخت ردعمل سے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اور ایوان صدر میں غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پی پی کا ایک وفد مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بھی پہنچ گیا ہے جبکہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی زیرصدارت اجلاس کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ سپریم کورٹ بار ۔۔۔ مزید تفصیل
حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کے انتقال سے پاکستانی سیاست کا ایک عہد ختم ہوگیا
مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی رہ نماوٴں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیر صاحب پگارا کی وفات سے ملکی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہو گا حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کے انتقال سے پاکستانی سیاست کا ایک عہد ختم ہوگیا
مزید تفصیل
حکومت کا این آر او پارلیمنٹ میں پیش کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم گیلانی کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے رہنماں کے ہنگامی اجلاس میں قومی مفاہمتی آرڈیننس این آر او کو پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادیوں نے صدر بنایا، وہ کہیں تو مستعفی ہونے کے لیے تیار ہوں، کسی سے نہیں ڈرتا اور نہ کسی کی بات مانوں گا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین,ایم ۔۔۔ مزید تفصیل
اداکارہ سپنا کیس، ایک اور جج کی سماعت سے معذرت
لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے اداکارا سپنا اغواء کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سپنا اغواء کیس گزشتہ چھ ماہ سے لاہور کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔ بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن اس کیس کی سماعت کر رہے تھے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شیخ نجم الحسن نے کہا کہ اس کیس کی دو پٹیشنز میرے پاس ہیں جبکہ دو کسی اور جج کے پاس ہیں لہذا ۔۔۔ مزید تفصیل
عوام کو مایوس نہیں کریں گے: صدر زرداری
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کے لئے کوئی خطرہ نہیں دیکھ رہے، تاہم کوئی بھی معاملہ ہو جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو مایوس نہیں کرے گی، عوام ہمیں حوصلے اور عزم کے ساتھ کسی بھی مہم جوئی کا سامنا کرنے میں مکمل طورپر تیار پائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی رات ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا ۔۔۔ مزید تفصیل