سرورق » ملکی خبریں
ايبٹ آباد : مين بازار ميں پانچ گودام اور پانچ دکانيں جل کر خاکستر
ايبٹ آباد … ايبٹ آباد کے مين بازار ميں ايک ہوٹل اور مٹھائي کي دکان کي بالائي منزل ميں اچانک آگ بھڑک اٹھي، جس نے جلد ہي ديگر عمارتوں کو اپني لپيٹ ميں لے ليا.ايبٹ آباد کے مين بازار ميں منگل کي رات آٹھ بجے ايک مقامي ہوٹل اور مٹھائي کي دکان کي بالائي منزل ميں آگ بھڑک اٹھي جس نے ديکھتے ہي ديکھتے ملحقہ دکانوں کو بھي لپيٹ ميں لے ليا.آگ بجھانے کيليے مقامي رضاکار اور فائر بريگيڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کي کوششيں شروع کيں.آگ زيادہ اور گلياں تنگ ۔۔۔ مزید تفصیل
سینیٹ میں بیسویں آئینی ترمیم کثرت رائے سے منظور
سینیٹ سے 20 ویں آئینی ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، 74 ارکان نے حمایت جبکہ 2 نے مخالفت کی، صدر اور وزیراعظم نے 20 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 20 ویں ترمیم کرکے انتخابات کو قابل بھروسہ بنا دیا، اب کسی کو انتخابات پر اعتراض نہیں ہوگا۔ سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا 20 ویں ترمیم کی منظوری سے جمہوریت کو استحکام ملا جس پرسینیٹ اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ 1973ء کاآئین ۔۔۔ مزید تفصیل
کانگریس قرارداد بین الاقوامی اصولوں کے منافی، دفترخارجہ
اسلام آباد: امریکی کانگریس کی قرارداد بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے، یقین ہے غیر ذمہ دارانہ قرارداد منظور نہیں ہوگی۔ دفتر خارجہ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں صوبہ بلوچستان کے حوالے سے پیش ہونے والی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قرارداد انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان میں پیش ہونے والی قرارداد ۔۔۔ مزید تفصیل
پارہ چنار ميں بم دھماکا، 21 افراد جاں بحق، 40 زخمی
پارہ چنار: کرم ايجنسي کے صدر مقام پارہ چنار ميں خود کش دھماکے سے اکیس افراد جا ں بحق، اور متعدد زخمی ہو گئے ہيں، ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 21 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے سے مين بازار کي کئي دکانوں کو نقصان پہنچا۔ سيکيورٹي فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے۔ دھماکے کي نوعيت کے بارے ميں ابھي معلوم کيا جا رہا ہے۔
مزید تفصیل
صوبہ ہزارہ کے قیام کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی , بابا سردار حیدر زمان
قائد تحریک بابا سردار حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہزارہ کی مٹی کا مقروض ہوں اس کا قرض چکا کر دم لوں گا آج ہزارہ وال قوم تاریخ کے جن لمحات میں زندہ ہے یہ نہ صرف ہماری تقدیر کے فیصلہ کن لمحات ہیں بلکہ قوموں کی تاریخ میں یہ لمحات نایاب ہوتے ہیں ۔قوم کا آج کا فیصلہ یا تو ہماری آنے والی نسلوں کے سر فخر سے بلند کر دے گا یا پھر آنے والی نسلوں کے لئے ایک طعنے کی صورت میں یا حیات ان کا پیچھا کرتا رہئے گا انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی پہچان اور ان ۔۔۔ مزید تفصیل
پنجاب حکومت اور ڈاکٹروں کے مذاکرات ناکام
لاہور: لاہور میں دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں کام شروع نہیں کیا گیا جبکہ ڈاکٹرز ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آؤٹ اور ان ڈور میں ڈاکٹرز مریضوں کا علاج نہیں کر رہے۔ دوسری جانب پی آئی سی میں تمام آپریشنز، اینجو گرافی، کارڈیو پلاسٹی اور دیگر تمام پیچیدہ ٹیسٹ مؤخر کر دئے گئے ہیں جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات ۔۔۔ مزید تفصیل
سینیٹ الیکشن: نشستوں پر 166 امیدوار
اسلام آباد: سینیٹ کے دو مارچ کو ہونیوالے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا۔ 54 نشستوں کیلئے 166 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر اسحاق ڈار اور اعتزاز احسن کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے کا امکان ہے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو جاری کی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کی 2 عام نشستوں کیلئے 2 ہی امیدوار میدان میں ہیں جن کا بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔ فاٹا کی چار نشستوں کیلئے ۔۔۔ مزید تفصیل
دوران زلزلہ پینٹاگون نے درجنوں جاسوس پاکستان بھیجے
اسلام آباد: امریکی مصنفین نے اپنی انٹرنیٹ پر ایک کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ پینٹا گون نے 2005 کے کشمیر زلزلہ میں مدد کے بہانے جاسوسی کے لئے اہلکار بھیجے تھے اور امریکہ نے ان اہلکاروں کو اسامہ بن لادن کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا۔ امریکی مصنفین ڈی بی گراڈی اور مارک امبائنڈر نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ 2005 کے زلزلہ میں امریکہ نے جاسوسی کے لئے اپنے اہلکار بھیجے اور امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اس آفت کے دوران پاکستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے ۔۔۔ مزید تفصیل
پشاور ايئرپورٹ پراسلحہ لے جانے کے الزام ميں امريکي سفارتکار زيرحراست
پشاور…پشاورايئرپورٹ پر سيکورٹي اہل کاروں نے امريکي سفارت کوحراست ميں لے ليا. امريکي سفارت کار کے قبضے سے ميگزين اور گولياں برآمد کئے گئے.سرکاري ذرائع کے مطابق پشاورايئرپورٹ پر گرفتار امريکي شہري سفارت کار ہے، جنہيں استثني? حاصل ہے. سرکاري ذرائع کے مطابق امريکي سفارت کار کو امريکي قونصل خانے کے حکام کے حوالے کيا جائے گا اور ساتھ ہي امريکي قونصل خانے کو ايک خط بھي ديا جائے گا. سرکاري ذرائع کے مطابق خط ميں امريکي سفارت کار کي پاکستاني قانوني کي ۔۔۔ مزید تفصیل
وزير اعظم پر توہين عدالت کيس ميں فرد جرم عائد کر دي گئي
اسلام آباد…وزير اعظم کے خلاف توہين عدالت کيس ميں فردجرم عائد کردي گئي ہے. وزير اعظم کو روسٹرم ميں کھڑا کر کے دو صفحات پر مشتمل فرد جرم پڑھ کر سنائي گئي. اين آور او فيصلے کے پيرا گراف 178پر عمل نہ کرنے پر فرد جرم عائد کي گئي. وزيراعظم گيلاني پاکستان کے پہلے چيف ايگزيکٹيو ہيں جن پر فرد جرم عائد کي گئي. سات رکني بينچ کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے فرد جرم پڑھ کر سنائي جس پر تمام ججز نے باري باري دستخط کئے ہيں. وزيراعظم نے اپنے خلاف فرد جرم کي تحرير پڑھي ۔۔۔ مزید تفصیل