سرورق » خاص خاص خبریں

سرگودھا:بس اور ٹرک میں تصادم،6 افراد جاں بحق اور10 شدید زخمی

سرگودھا :  سرگودھا میں تیز رفتار بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے،تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق فیصل آباد سے نجی کمپنی کی بس راولپنڈی جاتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت سے موٹر وے بھیرہ کے مقام پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور10 شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو بھیرہ ، بھلوال اور سرگودھا کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور ،کنڈیکٹر اور ایک ۔۔۔  مزید تفصیل

شمالی وزیرستان:24گھنٹوں کے دوران4 ڈرون حملے،24 افراد ہلاک

میران شاہ. . . . . . .. . شمالی وزیرستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاسوس طیاروں کے چار حملوں میں24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران کے علاقے ماچس میں دو گھروں کو جاسوس طیاروں سے نشانہ بنایا گیا اور دو میزال فائر کیئے گئے۔ حملے کے نتیجے میں6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔24 ۔۔۔  مزید تفصیل

سیلاب زدہ حاملہ خواتین کی زندگی کو خطرات لاحق

نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مناسب سہولتیں فراہم نہ کی گئیں تو پانچ لاکھ حاملہ خواتین کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔اقوام متحدہ نے سیلاب کو انسانی تاریخ کی بدترین تباہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک کروڑ سے زائد افراد کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اور انہیں سر چھپانے کی جگہ تک میسر نہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پاپولیشن فنڈ کے مطابق سیلاب ۔۔۔  مزید تفصیل

امریکا:مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امن عالم کے لئے مذہبی رواداری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہر مذہت سے تعلق رکھنے والا شخص امن چاہتا ہے۔ واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ اس وقت دنیا کو امن کی ضرورت ہے۔ مذہبی رواداری کو فروغ دینا اور تنازعات کو حل کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا شخص دنیا میں امن چاہتا ہے اور امریکا چاہتا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا ۔۔۔  مزید تفصیل

سعودی عرب:انتیس ویں شب پر عبادات کاخصوصی اہتمام

ریاض: آج سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں رمضان المبارک کی انتیس ویں شب کے موقع پر عبادات اور خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا گیا۔مکہ مکرمہ میں ختم قرآن کے بعد امام مسجد الحرام نے خصوصی طور پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دعا کی، اس موقع پر انھوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کی اپیل بھی کی۔ سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے آج شام خصوصی اجلاس ہو گا۔  مزید تفصیل

ایران ایٹمی ہتھیاربنانے کی صلاحیت حا صل کر چکا ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک . . . اقوا م متحدہ کی عالمی ایٹمی تو انا ئی کی ایجنسی کی ایک حالیہ رپو رٹ کے مطابق ایر ان ایٹمی ہتھیار تیا ر کرنے کے کم سے کم صلا حیت حا صل کر چکا ہے اور باآسا نی ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتاہے ۔IAEA کی رپورٹ کے مطا بق ایرا نی سائنسدان با ئیس کلو گرا م یو رینیم افزودہ کر چکے ہیں جبکہ ایٹمی ہتھیار بنا نے کیلئے کم ازکم بیس کلو افزدہ شدہ یو رینیم در کار ہو تا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یو رینیم ابھی صرف بیس فیصد تک خالص ہے اور اسے مزید نو ے فیصد تک خالص کر نا ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان دہشتگردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا، قریشی

لزبن : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے کامیاب آپریشن کے بعد پاکستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا ہے۔لزبن میں پرتگالی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے خود کش حملے دہشت گردی کیخلاف کارروائی کا ردعمل ہے۔ طالبان افراتفری پھیلانے کے لیے شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھر پورکارروائی کررہا ہے۔ حکومت نے سوات اور ملاکنڈ ۔۔۔  مزید تفصیل

فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں شب قدرکی عبادات

غزہ: ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو عبادات کیں۔اس موقع پر ہزاروں فلسطینی مردوں عورتوں اور بچوں نے نوافل ادا کئے اور قران پاک کی تلاوت کی۔ قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیلی مظالم سے نجات اور شہدا کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔  مزید تفصیل

رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ،روح پرور اجتماعات

راولپنڈی … راولپنڈی اسلام آباد کی بڑی مساجد میں محافل شبینہ کا سلسلہ جاری رہا۔ جس میں حفاظ اور قرا اگلے تین دنوں میں قرآن کریم کا ختم کریں گے ۔محفل شبینہ کے موقع پر فیصل مسجد اسلام آباد کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ۔برقی قمقموں سے پوری مسجد جگمگا رہی ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آرہے ہیں ۔فیصل مسجد میں دعوة اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے زیر اہتمام محفل شبینہ میں ملک بھر سے قرا اور حفاظ شریک ہوئے جو روزانہ دس پاروں کی ۔۔۔  مزید تفصیل

فلسطینیوں کیساتھ ایک برس میں امن ڈیل ہو سکتی ہے،نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیلی وزیراعظم بنجمین نیتن یاہونے کہا ہے کہ ایک برس کے اندرفلسطینیوں کے ساتھ امن ڈیل طے پاسکتی ہے۔نیتن یاہو کے ترجمان کے مطابق یہ بات انھوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی کانگریس ارکان کے وفد سے ملاقات میں کہی۔اسرائیلی وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیاکہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے براہ راست اورتمام تنازعات پر مذاکرات اگر بغیر کسی تعطل اور تاخیرکے جاری رہے توایک سال کے اندر امن معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہناتھا کہ ۔۔۔  مزید تفصیل