سرورق » خاص خاص خبریں
گياري ميں ملبے تلے فوجيوں کو نکالنے کا کام رات دن جاري
اسکردو… گياري سيکٹرميں برفاني ملبے تلے دبے جوانوں اور آفيسروں کو نکالنے کيلئے جاري سرچ اينڈ ريسکيو آپريشن کو ايک ماہ مکمل ہوگيا، گزرتے وقت کے ساتھ ملبے تلے لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانيکي اميديں دم توڑچکي ہيں. گياري سيکٹر ميں پاک فوج کے امدادي کارکن گزشتہ ايک ماہ سے دنيا کا مشکل ترين سرچ اينڈ ريسکيو آپريشن کر رہے ہيں جہاں ايک ماہ قبل پہاڑي تاريخ ميں گليشر ٹوٹنے کا سب سے بڑا واقعہ پيش آيا جہاں گياري سيکٹر ميں واقع بٹالين ہيڈ کوارٹر ميں تعينات پاک ۔۔۔ مزید تفصیل
جاپان، آخری ایٹمی ری ایکٹربھی بند
ٹوکیو۔ طاقتور زلزلے اور سونامی کے بعد جاپان نے اپنا آخری ایٹمی ری ایکٹر بھی بند کردیا۔ تمام ایٹمی ری ایکٹروں کے بند ہونے کے بعد ملک میں بجلی کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جاپان ایٹمی بجلی گھروں سے توانائی حاصل کرنے والا دینا کا تیسرا بڑا ملک تھا۔ تاہم سونامی سے فوکو شیما بجلی گھر کے جوہری ری ایکٹروں کو نقصان کےبعد جاپانی حکومت نے تمام جوہری بجلی گھروں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ 42 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہفتے ۔۔۔ مزید تفصیل
باجوڑ ایجنسی: خود کش حملہ، اہلکاروں 20 افراد جاں بحق
خار: باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں خود کش دھماکے کے باعث باجوڑ لیویز کے کمانڈنٹ، ڈپٹی کمانڈنٹ اورچھ اہلکاروں سمیت بیس افراد جاں بحق اور چھیاسٹھ زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے مرکزی بازار میں جمعہ کی صبح آٹھ بجے کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب تحصیل خار کے مرکزی بازار میں لیویز اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران کوارٹر ماسٹر صوبیدار فضل ربی کی گاڑی کے قریب چودہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے ایک لڑکے نے خود کو دھماکے ۔۔۔ مزید تفصیل
اسرائیلی ہتھیار مشرق وسطیٰ کے لیے بڑاخطرہ
ایران نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں پر الزام عا ئد کیا ہے کہ وہ منافقانہ طور پر اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں سے چشم پوشی کررہے ہیں اور یہ کہ اسرائیلی ایٹمی اسلحہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایک عظیم خطرہ ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے نے نائب وزیر خارجہ محمد مہدی اخونزادے نے ویانا میں 189 ملکی جوہری عدم پھیلائو سے متعلق تنظیم کے اجلاس سے خطاب کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں ملک اسرائیل کے حوالے سے اپنے جوہری عدم پھیلائو کے عزم کا پاس ۔۔۔ مزید تفصیل
لياري : سی آئ ڈی کی نااہلی مقابلے ميں ہلاک نوجوان ايوان صدر کے سيکيورٹي گارڈ کا بھائي نکلا
کراچي…گزشتہ رات لياري ميں مبينہ مقابلے ميں ہلاک ہونے والے جنيد اور شيراز کے متعلق 22سالہ شيراز ولد يحيي? کے چچا آصف بلوچ نے جنگ کے دفتر پہنچ کربتايا کہ شيراز کے ايم سي ميں کنٹريکٹ پر ملازمت کرتا تھا جس کا والد لياري ٹاو?ن ميں سٹي گورنمنٹ ميں سيکورٹي آفيسر ہے، مقتول بدھ کي شب اپنے دوست جنيد کے ساتھ اپني بيمار پھوپھي کو اسپتال لے کر گيا تھا جسے داخل کراکر موٹر سائيکل پر شاہ بيگ لين بغداد لياري کي گلي نمبر دس ميں واقع اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ ليمارکيٹ ۔۔۔ مزید تفصیل
کابل میں خود کش حملہ اور دھماکے، 8 افراد ہلاک
کابل: امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ افغانستان کے موقع پر دارالحکومت کابل پے درپے دھماکوں سے لرز اٹھا، جن کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور سترہ سے زائد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں کا نشانہ صدر اوباما تھے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح اس وقت کابل میں ایک خود کش کار بم دھماکے سمیت یکے بعد دیگرے تین زور دار دھماکے ہوئے جب افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما دورہ ختم ۔۔۔ مزید تفصیل
متحدہ عرب امارات میں امریکی لڑاکا طیارے تعینات
ابوظہبی۔ امریکا نے متحدہ عرب امارات میں جدید ایف بائیس لڑاکا طیارے تعینات کردئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایران اور امریکی اتحادیوں کے مابین بڑھتی کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔ یہ طیارے الظفرہ ایئر بیس پر تعینات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارے عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے باعث پیدا ہونے والے خلاء کو پر کرنے کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔
مزید تفصیل
چين نے دو نيوي گيشن سيٹلائٹ لانچ کر ديئے
بيجنگ… عالمي سطح پر نيوي گيشن نظام کے گروپ کا حصہ بننے کے ليے چين نے دو نيوي گيشن سيٹلائيٹ لانچ کر ديئے. چين کے جنوب مغربي صوبے سيچوان سے لانگ مارچ تھري بي راکٹ لانچ کياگيا ، جڑواں سيٹلائيٹBeidou-M3 اور Beidou-M4 چين کي نيوي گيشن کا 12واں اور 13واں سيٹلائيٹ ہے. يہ لانچ Beidou نيوي گيشن سسٹم کے کام ميں درستگي اور استحکام لائے گي اور نيٹ ورکنگ کي لاگت ميں کمي لائے گي، چيني حکومت نے Beidou نظام کي 2004 ميں منظوري دي،،جو مسلسل غير فعال 3D پوزيشننگ جغرافيائي مقام اور رفتار ۔۔۔ مزید تفصیل
سرینگر: سیاحتی مقام بائیس سال بعد سیاحوں کیلئے وقف
سرینگر: ریاستی حکومت نے خوبصورت سیاحتی مقام ”ناگن بٹہ پتھری” کو بائیس سالوں بعد فوج کی تحویل سے آزاد کر کے سیاحوں کے لئے وقف کر دیا ہے۔ گلمرگ سے دس کلومیٹر اور سطح سمندر سے نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سیاحتی مقام ”ناگن بٹہ پتھری” میں محکمہ سیاحت اور فوج کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں امور داخلہ اور سیاحت کے وزیر مملکت ناصر اسلم وانی، وزیر سیاحت نوانگ رگزن جورا، وزیر زراعت غلام حسن میر، میجر جنرل 19 انفنٹری بریگیڈبپن ۔۔۔ مزید تفصیل
پاکستان کا حتف 4 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی: پاکستان نے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے شاہین ون میزائل کے مزید موثر اور بہتر بنائے گئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل نے سمندر میں اپنے ہدف کو مکمل درست انداز میں نشانہ بھی بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف فور سیریز کے شاہین ون میزائل، نئے ون اے ویپن نظام سے لیس ہے۔ اس کو آج کامیاب انداز میں فائر کیا گیا اور اس نے سمندر میں واقع اپنے ہدف کو مکمل درستگی سے نشانہ بھی بنایا۔ میزائل لانچ کئے جانے کے وقت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ۔۔۔ مزید تفصیل