سرورق » خاص خاص خبریں
کوہستان میں زائرین کی پر بس پر لشکر جھنگوی کا حملہ، 18 شہید
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع کوہستان میں نمائندے کا کہنا ہے کہ ایک زائرین کی بس پر ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 18 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کوہستان کے صدر مقام داسو کے دور دراز پہاڑی علاقے ہربن نالہ میں شاہراہ قراقرم پر پیش آیا.انہوں نے کہا کہ ایک زائرین کی بس روالپنڈی سے شمالی علاقے گلگت جارہی تھی کہ ہربن نالہ کے علاقے میں کالعدم سپاہ صحابہ کا مُسلح ونگ لشکر جھنگوی کے مسلح افراد نے گاڑی روک کر زائرین ۔۔۔ مزید تفصیل
بلوچستان، چمن اور ڈیرہ بگٹی سے بھاری اسلحہ برآمد
چمن۔ بلوچستان کے علاقے چمن اور ڈیرہ بگٹی میں فرئنٹیر کور بلوچستان کی کارروائی، بھاری مقدار میں بارود، اور اسلحہ برآمد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرئنٹیر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف سی کے پشین اسکاوٹس نے چمن کے قریب ایک چیک پوسٹ پر کوئٹہ آنے والی ایک گاڑی کی تلاشی لی تو اس مشتبہ گاڑی سے ایک سو دس کلو بارود، بیس پسٹل، بیس ڈیٹونیٹر، بیس وائرلیس سیٹ برآمد ہوئے۔ ایف سی اہلکاروں نے گاڑی میں موجود ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایف سی ترجمان کے ۔۔۔ مزید تفصیل
ایران پر حملہ، امریکا کو اطلاع نہیں دینگے، اسرائیل
یروشلم: اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر اس نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ امریکا کو اطلاع نہیں دے گا۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے امریکا کو بے خبر رکھنے کا مقصد اسے عالمی تنقید سے بچانا ہے۔ حملے کی صورت میں اسرائیل کو روکنے میں ناکامی پر امریکا کو بین الاقوامی برداری کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ہمارے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس کو نشانہ بنانے کیلئے مختلف ۔۔۔ مزید تفصیل
آسکر کي تاريخ ميں پاکستان نے پہلا ايوارڈ جيت ليا
لاس اينجلس… دنيائے فلم کے سب سے بڑے ايوارڈ آسکر کي 84 سالہ تاريخ ميں پاکستان پہلي بار اس ايوارڈ کي دوڑ ميں شريک ہوا اور پہلي ہي شرکت ميں فلمساز شرمين عبيد چنوئے نے اپني دستاويزي فلم سيونگ فيس کے ليے آسکر جيت کر ميدان مارليا . 84 برس سے جاري اس ايوارڈ ميں پاکستان کي يہ پہلي انٹري ہے، ايوارڈ حاصل کرتے ہوئے شرمين عبيد نے اس ايوارڈ کو پاکستان اور پاکستاني عورت کے نام کيا اور برطانيہ ميں مقيم پاکستاني ڈاکٹر محمد جواد کو بھي خراج تحسين پيش کيا جنہوں نے ۔۔۔ مزید تفصیل
نیٹو افسران کی ہلاکت، افغان انٹیلی جنس افسر مطلوب
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزاراتِ داخلہ کی عمارت میں دو نیٹو افسران کی ہلاکت کے الزام میں افغان انٹیلی جنس کے ایک افسر کو مطلوب قرار دے دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے حکام نے بتایا کے اس واقعے کے مرکزی مشتبہ ملزم پچیس سالہ عبدالصبور فائرنگ کے بعد سے فرار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پروان صوبے میں واقع اْن کے آبائی گھر پر رات کو چھاپہ مارا گیا۔ نیٹو نے اس حملے کے بعد افغانستان کی تمام وزارتوں سے اپنے عملے کو واپس بلا ۔۔۔ مزید تفصیل
ايبٹ آباد : اسامہ بن لادن کے کمپاو?نڈ کو گرانے کا کام آخري مراحل ميں
ايبٹ آباد…ايبٹ آباد ميں اسامہ بن لادن کے کمپاو?نڈ کو گرانے کا کام آخري مراحل ميں داخل ہوگياہے.بلال ٹاو?ن ميں واقع اسامہ بن لادن کے کمپاو?نڈ کو گرانے کا کام گزشتہ رات شروع کيا گياتھا،ذرائع کے مطابق 90فيصد کام مکمل ہوچکا ہے.اس وقت بھي بلال ٹاو?ن جانے والے تمام راستے بند ہيں.پاکستان ملٹري اکيڈمي کاکول روڈ پر پوليس تعنيات کردي گئي ہے.اہل علاقہ کے علاوہ کسي کو بھي علاقے ميں جانے کي اجازت نہيں ہے.مقامي انتظاميہ اسامہ کے گھر کو گرائے جانے کے حوالے سے ۔۔۔ مزید تفصیل
چین میں مسافر بس کو حادثہ 15 سیاح ہلاک
بیجنگ: چین کے صوبے شانکسی میں بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں پندرہ سیاح ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے شانکسی میں بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار پندرہ سیاح ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ جس سڑک پر پیش آیا وہ انتہائی خطرناک تصور کی جاتی ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیل
پاکستان میں طالبان اور القاعدہ کی پناہ گاہیں ہیں، ریان کروکر
کابل: افغانستان میں امریکی سفیر ریان سی کروکر نے واشنگٹن کو بھیجے گئے انتہائی خفیہ مراسلے میں کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان اور القاعدہ کی خفیہ پناہ گاہوں کے باعث افغانستان میں امریکی حکمت عمل ناکام ہو رہی ہے۔ کابل میں امریکی سفیر ریان سی کروکر نے ایک خفیہ مراسلے میں اپنی حکومت کو بتایا ہے کہ پاکستان میں طالبان اور القاعدہ کے خفیہ ٹھکانوں کے باعث افغانستان میں امریکی حکمت عملی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مراسلے کو انتہائی خفیہ رکھنے کیلئے ریان سی ۔۔۔ مزید تفصیل
پشاور: تھانہ پر خود کش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 6 ہلاک
پشاور: صوبہ خبیر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور کے اندرون شہر میں تھانہ سی ڈویثرن پر نامعلوم شدت پسندوں کے خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے علاقے کے تمام تھانوں کی پولیس کو طلب کر لیا اور تھانہ سی ڈویژن کا گھیراو کر لیا تاہم پولیس کمانڈوز نے ایک گھنٹے کے آپریشن کے دوران حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سی سی پی او پشاور نے ۔۔۔ مزید تفصیل
قرآن کی بے حرمتی پر صدر اوبامہ کی معافی
امریکی صدر باراک اوبامہ نے افغانستان میں امریکی فوجی اڈے میں قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کئے جانے کے واقعہ پر معافی مانگ لی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے افغان ہم منصب حامد کرزئی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ منگل کے روز بگرام ائر بیس میں نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک اور دیگراسلامی نسخے نذر آتش کرنے کے واقعہ پر معافی مانگی ہے۔ کابل میں صدارتی ہائوس سے جاری بیان کے مطابق اوبامہ نے کہا ہے کہ یہ واقعہ غیر ارادی تھا ۔۔۔ مزید تفصیل