سرورق » خاص خاص خبریں

قرآن کی بیحرمتی، افغانیوں کا احتجاج جاری

امریکی فوجیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف افغان عوام کی طرف سے دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں شہری افغان دارالحکومت کابل، جلال آباد پر جمع ہوئے اور انہوں نے نیٹو اور افغان فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔ فوجیوں نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی۔ مظاہرین امریکا مردہ باد، کرزئی مردہ باد کے نعرے بلند کررہے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے بگرام ائیربیس میں ایک گاڑی میں رکھے قرآن مجید اور دیگر اسلامی ۔۔۔  مزید تفصیل

ایران: جنداللہ کے چار دہشتگرد ہلاک کرنیکا دعویٰ

تہران: ایرانی سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران جند اللہ کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی جنوبی صوبہ سستان میں کی اس کامیاب آپریشن میں جند اللہ کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔ واضح رہے کہ جند اللہ کے دہشتگردوں کی کارروائیوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دسمبر دو ہزار گیارہ میں جنوب مشرقی ۔۔۔  مزید تفصیل

افغانستان: جیپ کو حادثہ، 3 اطالوی فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات میں اطالوی فوجیوں کی جیپ الٹنے کے باعث تین فوجی ہلاک وہ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ ہرات میں اطالوی فوجیوں کی جیپ کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ حادثے کی شکار ایک دوسری گاڑی کی مدد کے لئے تیز رفتاری سے جا رہی تھی۔  انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 3 اطالوی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔  اطالوی وزارت دفاع نے کہا کہ افغانستان میں 3 اطالوی فوجیوں کی حادثاتی اموات پر اطالوی صدر جیورجیو نیپولیٹانو نے ان کے ۔۔۔  مزید تفصیل

ميمو گيٹ اسکينڈل ميں حسين حقاني کے وکيل کو بھي لندن کاويزا مل گيا

اسلام آباد …اسلام آباد ميں برطانوي ہائي کميشن نے ميموگيٹ کيس ميں سابق سفير حسين حقاني کے وکيل زاہد بخاري اور ان کے دو معاون وکلاء کو ويزے جاري کر ديئے ہيں. ميمو گيٹ اسکينڈل کے مرکزي کردار منصور اعجاز کے بيان پر جرح کے ليے زاہدبخاري نے وڈيو لنک پر انحصار کي بجائے خود لندن جانے کا فيصلہ کيا تھا ، ميموکميشن نے بائيس فروري کو لندن سے ويڈيولنک کے ذريعے منصور اعجاز کا بيان رکارڈ کرنے کا فيصلہ کيا تھا، زاہد بخاري نے لندن جانے کے لئے ويزے کے حصول کي درخواست ۔۔۔  مزید تفصیل

ایران نے برطانیہ اور فرانس کوخام تیل کی فروخت روک دی

تہران: ایران نے یورپی یونین کی پابندیوں کیخلاف جوابی حکمت عملی اپناتے ہوئے برطانیہ اور فرانس کو خام تیل کی فروخت روک دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت پیٹرولیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے برطانیہ اور فرانس کی پیٹرولیم کمپنیوں کو تیل کی فراہمی روک دی گئی ہے اور اب ایران اپنا تیل نئے صارفین  کو بیچے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی فراہمی روکے جانے سے فروخت متاثر نہیں ہوگی، تاہم اگر ایران پر پابندیاں عائد ۔۔۔  مزید تفصیل

افغان فورسز میں کمی تباہی کے مترادف ہوگی، وزیر دفاع

کابل: افغان وزیر دفاع عبدالرحیم واردک نے کہا ہے کہ دو ہزار چودہ کے بعد افغان فورسز میں کمی تباہی کے مترادف ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وال سٹریٹ جرنل کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دو ہزار چودہ کے بعد افغان آرمی اور پولیس میں ایک تہائی سے زائد کمی تباہی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں میں کمی کا فیصلہ زمینی حقائق پر مبنی ہونا چاہئے بصورت دیگر یہ اقدام تباہ کن اور نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس بات ۔۔۔  مزید تفصیل

ایران پر حملے کا فیصلہ خود کرینگے،اسرائیلی آرمی چیف

یروشلم۔ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران پر حملے کا فیصلہ خود کریگا۔ اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بینی گینٹز نے ایک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی سیکیورٹی کا اصل ضامن خود ہی ہے اور اسرائیلی ریاست کا تحفظ فوج کی ذمے داری ہے۔ اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ ایران صرف اسرائیل ہی کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک علاقائی اور عالمی مسئلہ بھی ہے۔ انھیں ایران اور اس کے ایٹمی منصوبے میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھنی ۔۔۔  مزید تفصیل

کانگریس قرارداد بین الاقوامی اصولوں کے منافی، دفترخارجہ

اسلام آباد: امریکی کانگریس کی قرارداد بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے، یقین ہے غیر ذمہ دارانہ قرارداد منظور نہیں ہوگی۔ دفتر خارجہ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں صوبہ بلوچستان کے حوالے سے پیش ہونے والی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قرارداد انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں  کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان میں پیش ہونے والی قرارداد ۔۔۔  مزید تفصیل

امريکي ايوان نمائندگان :بلوچستان کو حق خود اراديت سے متعلق قرار داد پيش

واشنگٹن … امريکي ايوان نمائندگان ميں بلوچستان کو حق خود اراديت سے متعلق قرار داد پيش کردي گئي ہے، جس ميں کہا گيا ہے کہ بلوچ عوام کو اپنے لئے آزاد ملک کا حق حاصل ہے. امريکي ايوان نمائندگان ميں رکن کانگريس ڈينا روہرا باکر نے بلوچستان کو حق خود اراديت سے متعلق قرار داد پيش کي ہے. قرار داد کے متن ميں کہا گيا ہے کہ بلوچ عوام کو اپنے لئے آزاد ملک کا حق حاصل ہے، بلوچوں کو پاکستان ميں سياسي اور نسلي امتياز کا سامنا ہے اور انہيں ماورائے عدالت قتل کيا جارہا ۔۔۔  مزید تفصیل

صدر زرداري سے محمود احمدي نژاد اور حامد کرزئي کي ملاقاتيں

اسلام آباد . . . . . صدر آصف علي زرداري سے افغانستان کے صدر حامد کرزئي اور ايران کے صدر محمود احمدي نژاد نے الگ الگ ملاقات کي ہے،تينوں رہنما جمعہ کو سہ فريقي مذاکرات ميں شريک ہوں گے. سہ فريقي مذاکرات ميں شرکت کے لئے افغان صدر حامد کرزئي اور ايراني صدر محمود احمدي نژاد اسلام آباد پہنچ چکے ہيں. افغان صدر حامد کرزئي اور ايراني صدر محمود احمدي نژاد کے الگ الگ ايوان صدر اسلام آباد پہنچنے پر صدر زرداري اور وزير اعظم گيلاني نے استقبال کيا،اس موقع پر مسلح ۔۔۔  مزید تفصیل