سرورق » عالمی خبریں

امریکہ فلپائنی بندگاہوں اور ایئر فیلڈز تک رسائی کا خواہاں

منیلا: فلپائن کے فوجی و سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ امریکہ فلپائنی بندرگاہوں اور ایئر فیلڈز تک رسائی کا خواہاں ہے تاکہ چین کے ساتھ کسی ممکنہ کشیدگی کی صورت میں علاقے میں موجودگی کو برقرار رکھ سکے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فلپائن کے سفارتی و فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ خطہ میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور اپنی جنگی بحری بیڑوں اور طیاروں کی فوری ری فیولنگ کیلئے فلپائنی بندرگاہوں اور ایئر فیلڈز تک رسائی کا خواہاں ہے تاہم وہ فلپائن میں ۔۔۔  مزید تفصیل

بھارت میں انٹرسیپٹر پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی: بھارت نے زمین سے زمین تک دشمن میزائل کو نشانہ بنانے والے جدید انٹرسیپٹر پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل ریاست اوڑیسہ کے ساحل چندی پور کمپلیکس سے فائر کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ مقررہ ہدف تک پہنچا۔ انٹر سیپٹر سپرسونک میزائل کسی بھی دشمن میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کرنے اورستر کلومیٹر کی حدود میں داخل ہونے والے میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  مزید تفصیل

فحش فلمیں دیکھنے پر دو بھارتی وزراء مستعفی

نیو دہلی: بھارت کی ریاست کرناٹک کی اسمبلی میں دوران اجلاس اپنے موبائل پر فحش فلمیں دیکھنے کے الزام میں دو وزراء سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت پی جے پی سے تعلق رکھنے والے دونوں  وزراء گزشتہ روز اجلاس کے دوران فحش فلمیں دیکھ رہے تھے کہ ایک مقامی نجی ٹی وی نے ان کی ویڈیو بنالی۔ ٹی وی سے فلم نشر ہونے کے بعد عوام نے شدید احتجاج کیا تھا جس پر گورنر نے ان سے استعفیٰ طلب کیا اور انہوں بلاخر ہار مانتے ہوئے استعفے دیدیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ۔۔۔  مزید تفصیل

جرمنی: جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار

برلن: جرمن پولیس نے جاسوسی کے شبہ میں شام اور لبنانی نژاد جرمن باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان افراد سے متعلق شبہ ہے کہ وہ شامی صدر بشارالاسد کے مخالفین کی جاسوسی کر رہے تھے۔ ان کی شناخت چونتیس سالہ باشندے اکرم اور دوہری شہریت کے حامل سینتالیس سالہ محمود ایل اے کے طور پر کی گئی ہے، ان دونوں باشندوں کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ستر افسران نے ان کے گھروں کی تلاشی لی جو دیگر چھ مشتبہ ۔۔۔  مزید تفصیل

ناروے، 77 افراد کے قاتل کا فوجی اعزاز اور رہائی کا مطالبہ

اوسلو۔ ناروے میں گزشتہ سال جولائی میں ستتر افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم آندرس بیرنگ بریوک نے مسلمانوں کی آباد کاری روکنے کیلئے اپنی کاوشوں پر اپنی رہائی اور فوجی اعزاز کا مطالبہ کر دیا۔ بتیس سالہ نارویجن شہری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے تحریری بیان کو پڑھتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ فعل ان ریاستی غداروں کے خلاف تھا جو بیرونی لوگوں کی آباد کاری کی تائید کرتے ہیں۔ ہم نارویجن مزاحمتی تحریک کے لوگ اپنے آپ کو اپنے ہی ملک میں اقلیت بنائے ۔۔۔  مزید تفصیل

اوباماانتظاميہ کا نيٹو حملے پر باقاعدہ معافي مانگنے پر غور

کراچي… اوباما انتظاميہ نومبر ميں پاکستان کي ايک سرحدي چوکي پر نيٹو حملے ميں 24 پاکستاني فوجيوں کي شہادت پر معافي مانگنے پر غور کر رہي ہے. امريکي اخبار ’نيو يارک ٹائمز ‘کے مطابق ايک سينئر امريکي فوجي کمانڈر رواں ماہ اس سلسلے ميں پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے جس کے متعلق اوباما انتظاميہ کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان کے ساتھ ا سٹريٹجک تعلقات ميں سرد مہري کو ختم کرنے کي طرف يہ اہم قدم ہوگا.امريکي فوج کي مرکزي کمان کے سربراہ جنرل جيمز ۔۔۔  مزید تفصیل

امریکہ کا دوہرا معیاراسرائیل کیخلاف نہیں,شام کیخلاف قرارداد پر ویٹو مضحکہ خیز ہے

صوفیہ: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے روس اور چین کی جانب سے شام میں حکومت مخالف مظاہرین کو کچلنے کی کارروائیوں کو مزمت پر مبنی اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اقوام متحدہ سے باہر شام کے عوام مدد کیلئے کوششیں دوگنی کر دینی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کے صدر بشار لااسد کے مخالفین ۔۔۔  مزید تفصیل

ایران نے بھارت کو ایک ماہ کی مہلت دیدی

تہران: ایران نے بھارت کی طرف سے گیس کی تلاش کے منصوبے میں تاخیری حربوں کو مغرب کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے منصوبے پر عملدر آمد کے حوالے سے ایک ماہ کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بھارت کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے کہ وہ فارزدبی گیس فیلڈ کی ترقی میں شرکت کا فیصلہ کرے۔ اہلکار نے کہا کہ گیس منصوبے کی تیاری کے معاملے پر بھارت کی جانب سے تاخیر ممکنہ طور پر بیرونی ۔۔۔  مزید تفصیل

ایران: طیارہ شکن کروز میزائل بنانے شروع

تہران: ایران نے بڑے پیمانے پر جہاز شکن کروز میزائل بنانے شروع کر دیئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق ظفر کروز میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا جہاز شکن میزائل ہے جو بڑے اور درمیانے جنگی جہازوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ظفر کروز میزائل کی پیداوار بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔  مزید تفصیل

روس اور چین نے شام کیخلاف قرارداد ویٹو کر دی

نیویارک: سلامتی کونسل میں شام کیخلاف قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے خلاف قرار داد میں شامی صدر بشار الاسد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے 13 ارکان شام کے خلاف سخت قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔ پاکستان نے شام کیخلاف قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے دوسری دفعہ قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔  مزید تفصیل