سرورق » عالمی خبریں
افغانستان میں ہمیشہ رہنے نہیں آئے،جو بائیڈن
بغداد … امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہمیشہ رہنے نہیں آئے۔ افغان رہنما ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے آگے بڑھیں جبکہ سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کا ٹائم ٹیبل حالات سے مشروط ہونا چاہیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عراق کے دورے کے موقع پر بائیڈن نے افغان جنگ کی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ افغانوں کو کھیل کا حصہ بننا ہوگا کیونکہ امریکا ان کے ملک میں ہمیشہ نہیں رہیگا اور نہ ہی ۔۔۔ مزید تفصیل
ایکوا ڈور: منشیات اسمگلنگ ، آبدوز پکڑی لی گئی
ایکوا ڈور: ایکوا ڈور میں منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی آبدوز پکڑی لی گئی حکام کے مطابق سو میٹر طویل اس آبدوز مین دس سے بارہ ٹن منشیات لیجانے کی گنجائش موجود ہے اور اس میں پانچ سے چھ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔
آبدوز میں ائیرکنڈیشنگ کا انتظام اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔اس آبدوز میں ریڈار سے بچنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔حکام کولمبیا کی سرحد قریک ایک شپ یارڈ سے اس آبدوز کو قبضے میں لیکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید تفصیل
افغانستان: چار اتحادی فوجی مارے گئے
کابل: افغانستان میں طالبان کے حملوں میں چار اتحادی فوجی مارے گئے۔نائب امریکی صدر نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ہمیشہ رہنے کیلئے نہیں آیا۔افغانستان کے مغربی علاقے میں اتحادیوں فوجی کو نشانہ بنا کر سڑک پر بم دھماکا کیا گیا۔جس کے نتیجے مین تین امریکی فوجی مارے گئے۔صوبہ ہلمند میں ایسے ہی حملے میں ایک برطانوی فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔گزشتہ ماہ بھی افغانستان میں ایک سو تین اتحادی فوجی مارے گئے تھے جن میں ساٹھ امریکی فوجی بھی شامل تھے۔
مزید تفصیل
فلسطین: اسرائیلی فوجیوں کا رقص
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینیوں کو زندگی کی خوشیوں اور سہولتوں سے محروم کرنے والے اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کی گلیوں میں رقص کیا ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی فوجی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک انہوں نے طاقت نے نشے میں بدمست ہو کر رقص شروع کردیا۔
اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل، گھر ڈھانا، باغات کاٹ دینا اور بے گناہ افراد کو پکڑ کر لے جانا معمول کی بات ہے۔اس ظلم و جبر پر عالمی اداروں کی خاموشی اور کسی موثر ۔۔۔ مزید تفصیل
ترکی :فضائی حدود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے بند
استنبول: ترکی نے اپنی فضائی حدود اسرائیلی فوجی طیاروں کے لئے بند کردی۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے اگر اسرائیل نے اپنے کئے کی معافی نہ مانگی تو سفارتی تعلقات منقطع ہو سکتے ہیں۔ ترکی کے وزیر خارجہ احمد دیوو توگلو نے روزنامہ حریت کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ترکی نے فریڈم فلوٹیلا پر دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی طیاروں کے لئے فضائی حدود بند کردی ہیں۔
اسرئیل کے معافی نہ مانگنے یا آزادانہ بین الاقوامی تحقیات پرآمادہ نہ ہونے پر سفارتی ۔۔۔ مزید تفصیل
ملا عمر کو گرفتار کرلیاگیا، امریکی بلاگرز
واشنگٹن: امریکی بلاگرز نے ملا عمر کی گرفتاری کا دعویٰ کردیا۔پینٹا گون نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔امریکی بلاگرز کے مطابق ملا عمر کو دس مئی دوہزار دس کو گرفتار کیا گیا۔امریکی صحافی بریڈ تھور کے مطابق پاکستان کے ایک حساس ادارے نے ملا عمر کو ستائیس مارچ کو کراچی سے گرفتار کیا۔ابھی تک امریکی حکومت اور محکمہ دفاع نے ملا عمر کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔
مزید تفصیل
امریکا: آج یوم آزادی منایا جا رہا ہے
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس سمیت امریکا بھر میں امریکا کے یوم آزادی کی تقریبات منائی جارہی ہیں۔ نیویارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر ایک کو بم کی اطلاع کے بعد خالی کرالیاگیا۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے کہا کہ فوج میں شامل مرد اور خواتین اہلکار ملک سے باہر جا کر امریکی عوام کی عظمت کے لئے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فوجیوں کو یقین دلانا ہوگا کہ ۔۔۔ مزید تفصیل
بیلجیم: یورپی یونین کی صدارت ملنے پر رقص
برسلز: بیلجیم کو یورپی یونین کی صدارت ملنے کی خوشی میں برسلز سمیت بارہ شہروں میں چالیس ہزار افراد نے رقص کیا۔ موسیقی کی مدھر دھن پر جھومتے یہ افراد خوش ہیں کہ ان کے ملک بیلجیئم کو یورپی یونین کی صدارت کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ یہی خوشی ایک دو نہیں بلکہ چالیس ہزار افراد کو بیلجیئم کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر لے آئی اور انہوں نے اسٹیج پر تو کبھی سڑکوں پر رقص کیا۔
اس کیلئے تو عمر اور جنس کی قید نہ تھی۔ رقص کے بعد دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے ۔۔۔ مزید تفصیل
فلوٹیلا حملہ: اسرائیلی تحقیقاتی کمیشن کے اختیارات میں اضافہ
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی کابینہ نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے اختیارات میں اضافہ کردیا۔ اسرائیلی کابینہ کے بیان کے مطابق پانچ رکنی پینل گواہوں سے حلف لیکر بیانات ریکارڈ کرے گا۔
فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کے سربراہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے سابق جج جیکب ترکل نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم ، وزیر دفاع اور آرمی چیف کو بھی طلب کریں گے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دیگر فوجی اہلکار کمیشن کے ۔۔۔ مزید تفصیل
جوہری معاہدہ: امریکا کے پاس رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں‘چین
واشنگٹن (آن لائن) چین نے پاک چین سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاہدے پر امریکی اعتراضات کو ایک بار پھر سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ معاہدہ عالمی ایٹمی توانائی ادارے (آئی اے ای ای) کے قوانین کے مطابق ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان وانگ با ڈانگ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ پاک چین سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاہدے میں عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔۔۔ مزید تفصیل