سرورق » عالمی خبریں

سرینگر: سیاحتی مقام بائیس سال بعد سیاحوں کیلئے وقف

سرینگر: ریاستی حکومت نے خوبصورت سیاحتی مقام ”ناگن بٹہ پتھری” کو بائیس سالوں بعد فوج کی تحویل سے آزاد کر کے سیاحوں کے لئے وقف کر دیا ہے۔ گلمرگ سے دس کلومیٹر اور سطح سمندر سے نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سیاحتی مقام ”ناگن بٹہ پتھری” میں محکمہ سیاحت اور فوج کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں امور داخلہ اور سیاحت کے وزیر مملکت ناصر اسلم وانی، وزیر سیاحت نوانگ رگزن جورا، وزیر زراعت غلام حسن میر، میجر جنرل 19 انفنٹری بریگیڈبپن ۔۔۔  مزید تفصیل

مشترکہ جنگی مشقیں آئندہ ماہ ہونگی

عمان : امریکہ اور سوڈان سمیت 17 ملکوں کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں آئندہ ماہ ہونگی۔ اردن کی پیٹرا نیوز ایجنسی کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کا مقصد فوجی تعلقات کو فروغ دینا اور دہشگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے تعاون کو بڑھانا ہے۔ ادھر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمیسی نے گزشتہ روز اردنی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مشعال محمد زبین سے  ملاقات کی اور مشترکہ مشقوں کے انعقاد کے بارے میں میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نیوز ایجنسی ۔۔۔  مزید تفصیل

امریکا فلپائن جنگی مشقیں، چین کا انتباہ

بیجنگ: امریکا اورفلپائن کی جنگی مشقوں پر چین نے انتباہ کیا ہے۔ چین کے لبریشن آرمی حکام نے امریکی فلپائن فوجی مشقوں پر امریکا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مشقوں سے متنازع جنوبی سمندر میں مسلح تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکی اور فلپائنی بحریہ نے پندرہ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ بیجنگ اور منیلا نے ایک دوسرے پر سمندری حدود پر قبضے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔  مزید تفصیل

بھارت: بین البراعظمی میزائل اگنی پانچ کا تجربہ

نئی دہلی: بھارت نے بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا تجربہ کیا ہے، بین البراعظمی بیلاسٹک میزائل پانچ چین سمیت ایشیا اور یورپ کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل اگنی فائیو اڑیسہ کے ساحل سے فائر کیا گیا۔ پانچ ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل سے بھارت کو چین کے شمالی حصے سمیت پورے ایشیا اور یورپ کے ایک بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوجائے گی۔ اگنی میزائل جوہر ی ۔۔۔  مزید تفصیل

آسٹریلیا کا جلد افغانستان سے فوجی انخلاء کا اعلان

سڈنی: آسٹریلیا نے طے شدہ پلان سے ایک سال قبل افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز اب سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں اور طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کو انتہا پسند گروپوں کا سامنا ہے اور قبائلی علاقے دہشتگردوں کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کینبرا میں خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ان کا یہ بیان ۔۔۔  مزید تفصیل

چین: کان میں پانی گھسنے سے 15 کان کن ہلاک

بیجنگ: چین میں دو کانوں میں سیلاب کا پانی گھسنے سے کم از کم پندرہ کارکن ہلاک اورسات لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔شمالی چین کے صوبہ شانکسی میں یہ کانیں غیر قانونی طور پر چلائی جارہی تھیںاور ان کالائسنس زائد المیعاد ہو چکا تھا ۔پولیس اس علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ایک کان کے مالک منیجر اوردیگرانیس افراد کو  گرفتار کر چکی ہے ۔صوبہ حنان میں ایک اور واقعہ میں پانچ کارکنوں کے ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جہاں چھ مزید لاپتہ ۔۔۔  مزید تفصیل

ڈاکٹر خلیل چشتی اجمیر جیل سے رہا

کلکتہ: بھارت میں گزشتہ بیس سال سے قید پاکستانی ڈاکٹر خلیل چشتی کو رہا کر دیا گیا ہے بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز ان کی ضمانت منظور کی تھی لیکن رہائی کے لیے قانونی کارروائی کے بعد انہیں بدھ کو رہا کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکیاسی سالہ مائیکرو بائیولوجسٹ خلیل چشتی قتل کے جرم میں اجمیر کی جیل میں قید تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے دورہ بھارت کے موقع پر ڈاکٹر خلیل چشتی کا معاملہ بھی اٹھایا تھا جس کے بعد ان کی درخواست ضمانت منظور ہوئی تھی اوربدھ ۔۔۔  مزید تفصیل

افغانستان: خود کش حملے میں 20 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں خودکش حملے میں بیس افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ صوبہ ہرات کے ضلع گزارہ کے پولیس سربراہ نذر امجد پوپل کے مطابق منگل کی صبح ایک خودکش حملہ آور جو گاڑی میں سوار تھا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کے داخلی راستے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کی عمارت کے باہر کھڑے سرکاری عہدے دار جو مختلف کاموں کے لئے گئے ہوئے تھے دھماکے کی زد میں آئے جس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیس افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ۔۔۔  مزید تفصیل

نیٹو بیس کیخلاف ماسکو میں ہزاروں افراد کے مظاہرے

ماسکو: روس میں نیٹو کارگو ٹرانزٹ بیس بنانے کی تیاری کے خلاف کمیونسٹ پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے ماسکو سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ولنگا نامی دریا پر نیٹو کارگو بیس بنانے کے خلاف روس بھر میں کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق روسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما جیناڈے زوگنو نے روس میں بننے والی نیٹو کارگو بیس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔۔  مزید تفصیل

ایران خود ساختہ ہیلی کاپٹرز منظر عام پر لائے گا

تہران: ایرانی آرمی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹرز کی تیاری کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اور جلد ایران کے اپنے بنے ہوئے ہیلی کاپٹرز کو منظر عام پر لایا جائے گا، ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی آرمی کمانڈر کرنل ہاؤس ہانگ پاری نے بتایا کہ وزارت  دفاع نے ایران میں ہیلی کاپٹرز کی تیاری کے منصوبے تشکیل دئیے ہیں جن  پر کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ  ہیلی کاپٹرز کو جو ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کئے ہیں جلد منظر عام پر لایا ۔۔۔  مزید تفصیل