سرورق » عالمی خبریں

جاپان میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی

ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے آئندہ چار برس کے دوران دارالحکومت ٹوکیو میں بڑے پیمانے پر زلزلے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد عوام پر شدید خوف و ہراس  کی کیفیت طاری ہوگئی، عبادت گاہوں میں رش، دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ٹوکیو کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں زلزلہ کا خدشہ ستر فیصد ہے اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر  سات ہوگی جبکہ آئندہ تین دہائیوں میں یہ خدشات اٹھانوے فیصد ہیں۔ پیش گوئی سامنے آنے کے بعد جاپانی عوام میں ۔۔۔  مزید تفصیل

ایرانی تیل برآمد پر پابندیاں: چین کی تنقید

بیجنگ: چین نے یورپی یونین کی جانب سے ایران پر تیل برآمد کرنے کی پابندیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ایران پر تیل برآمد کرنے کی پابندیوں کے جواب میں چینی وارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دباؤ اور پابندیاں لگانے سے مسائل کا حل تلاش کرنا کوئی مثبت سوچ نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے متعلقہ فریق صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔ یورپی یونین نے گزشتہ روز امریکہ ۔۔۔  مزید تفصیل

ايبٹ آباد:پي ايم اے کے قريب راکٹ فائر ،بيروني ديوار کو نقصان

ايبٹ آباد … ايبٹ آبادميں پاکستان ملٹري اکيڈمي کے قريب راکٹ فائرہونے سے ايک ديوار کونقصان پہنچاہے جس کے بعدعلاقے ميں سرچ آپريشن کياجارہاہے.ڈي سي او سيد امتياز حسين شاہ نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے ميں کوئي جاني نقصان نہيں ہوا.ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے ميں سيکيورٹي ہر وقت الرٹ ہوتي ہے.راکٹ پي ايم اے کي بيروني ديوار سے ٹکرايا جو کہ ساڑھے 3بجے فائر کيا گيا.قريبي آبادي کي جانب سے راکٹ فائر ہونے کے امکانات موجود ہيں.سيکيورٹي ايجنسيز،پوليس ۔۔۔  مزید تفصیل

بھارت ميں يوم جمہوريہ، مقبوضہ کشمير ميں يوم سياہ

نئي دہلي/سري نگر… بھارت ميں آج يوم جمہوريہ منايا جارہا ہے اس موقع پر مختلف شہروں ميں تقريبات منعقدکي جائيں گي. ادھر مقبوضہ کشمير ميں يوم جمہوريہ کويوم سياہ کے طورپرمنانے کا اعلان کيا گياہے.يوم جمہوريہ کي مرکزي تقريب نئي دلي ميں ہوگي جہاں ہزاروں سيکيورٹي اہل کار تعينات ہيں جبکہ ديگر شہروں ميں بھي سيکيورٹي کے سخت انتظامات کيے گئے ہيں.ادھرمقبوضہ کشمير ميں کل جماعتي حريت کانفرنس نے بھارت کے يوم جمہوريہ کويوم سياہ کے طورپرمنانے کا اعلان کيا ہے ۔۔۔  مزید تفصیل

اسامہ کو مارنے کے باوجود القاعدہ کو شکست نہيں دي جاسکي،امريکا

واشنگٹن … امريکي وزير دفاع ليون پنيٹا نے اعتراف کيا ہے کہ اسامہ کے مارے جانے کے باوجود القاعدہ کو شکست نہيں دي جاسکي ہے،ايک ٹيلي وژن انٹرويو ميں ليون پنيٹا نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے باوجود القاعدہ اب بھي امريکا کے ليے حقيقي خطرہ ہے.ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ جہاں بھي ہے اس کا تعاقب کر رہے ہيں،پاکستان،يمن ،صوماليہ اور شمالي افريقہ ميں القاعدہ سے مقابلہ جاري ہے، اور ابھي تک اسے شکست نہيں دے سکے ہيں. اور يہ لوگ اب بھي امريکا کے ليے حقيقي ۔۔۔  مزید تفصیل

جوہری عدم پھیلائو کی کوششوں میں پاکستان رکاوٹ:اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے جوہری عدم پھیلائو کی کوششوں میں پاکستان کو رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جوہری پروگرام پر بات چیت سے بھاگ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی کمی کے لئے کوششوں میں پاکستان تعاون نہیں کر رہا۔ پاکستان کے اس رویے کی وجہ سے جوہری عدم پھیلائو کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے گزشتہ 3 سالوں سے پاکستان کے ۔۔۔  مزید تفصیل

ایرانی سائنسدان کے قتل میں موساد ملوث ہے، عوامی رائے

تہران: ایرانی عوم کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ جوہری سائنسدانوں کے قتل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ملوث ہے۔ ایرانی ٹی وی کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق نو ہزار سات سو ننانوے افراد میں سے تقریباً سینتالیس فیصد عوام نے موساد کو ایران کے جوہری سائنسدانوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ منگل کو جاری ہونے والی سروے رپورٹ کے مطابق ستائیس فیصد کا کہنا تھا کہ اس میں عالمی ایٹمی توانائی ادارہ آئی ای اے ملوث ہے کیونکہ اس نے ایرانی سائنسدانوں کے نام ۔۔۔  مزید تفصیل

شام نے عرب لیگ کے مجوزہ امن منصوبے کو مسترد کر دیا

دمشق: شام نے عرب لیگ کے مجوزہ امن منصوبے کو مسترد کر دیا۔ شام کے سرکاری ٹی وی سے جاری حکومتی بیان میں مجوزہ امن منصوبے کو مسترد کر دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ عرب لیگ کا منصوبہ شامی عوام کی خواہشات کیخلاف اور ملکی خود مختاری میں مداخلت ہے۔ واضح رہے کہ عرب لیگ نے قاہرہ میں اجلاس کے بعد شام کے لئے اپنے مجوزہ امن منصوبے کا اعلان کیا تھا جس میں شام سے فوری طور پر قومی حکومت تشکیل دینے، صدر بشار الاسد کو اختیارات نائب صدر کو منتقل کرنے اور جلد الیکشن کرانے ۔۔۔  مزید تفصیل

ایرانی نیوز چینل کا نشریاتی لائسنس منسوخ

لندن: برطانوی حکومت نے ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کا نشریاتی لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کو کنٹرول کرنے والے ادارے ”آف کام” کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتے سے ہوگا۔ آف کام کا کہنا ہے کہ ایران کے انگریزی زبان میں نشر ہونے والے ریاستی چینل نے نشریاتی قوانین کی ایسی خلاف ورزیاں کی تھیں جن کا تعلق ادارت سے تھا۔ نگراں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی نے گزشتہ سال عائد کیا گیا ایک لاکھ پونڈ جرمانہ بھی تاحال ادا نہیں کیا۔ ۔۔۔  مزید تفصیل

کیوبا: زیر حراست قیدی کی مرنے کے بعد تدفین

کیوبا کی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کے دوران مرنے والے شخص کی آبائی علاقے میں تدفین کر دی گئی۔ اکتیس سالہ وِلمین ولار مینڈوزا چھپن دن تک بھوک ہڑتال کے باعث جیل میں ہی موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔ کیوبا کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسے گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے حکومت کی مخالفت اور ملک کے خلاف کام کرنے کے جرم میں چار برس قید کی سزا دی گئی تھی۔ اس نے چند ماہ پہلے ہی حکومت مخالف تنظیم کیوبن پیٹریاٹک یونین میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ۔۔۔  مزید تفصیل