سرورق » آج کےکالم

میں تجھے بھول جاؤں اگر… چوراہا… حسن نثار

کبھی کبھی تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ لکھتے ہوئے صدیاں بیت گئی ہیں۔ اکیس سال کی عمر میں مجھے پاکستان کے مقبول ترین ماہنامہ ”دھنک“ کا جائنٹ ایڈیٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا تو اس میں میری صلاحیت سے زیادہ ”دھنک“ کے پبلشر، ایڈیٹر اور رسپانسر سرور بھائی (سرور سکھیرا) کی ”اقرباء پروری“ کا ہاتھ تھا۔ تب سے لے کر اب تک قارئین کی بے کراں محبت مجھے حاصل ہے۔ میرے ”مداحین“ میں ایسے بیشمار لوگ بھی شامل ہیں جن کا میں خود بہت بڑا فین تھا مثلاً احمد فراز سے لے کر ۔۔۔  مزید تفصیل

سی آئی اے کی جعلی ویکسی نیشن مہم اور اس کے اثرات…آج کی دنیا…اشتیاق بیگ

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا کے دورہ امریکہ میں جہاں دوسرے اہم امور زیر بحث آئے وہاں جعلی ویکسین مہم چلانے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی یہ خواہش ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی اسے رہا کردے۔ واضح رہے کہ سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کا ڈی این اے حاصل کرنے کیلئے ایبٹ آباد میں جعلی ویکسی نیشن مہم چلائی تھی اور اس مقصد کیلئے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی خدمات حاصل ۔۔۔  مزید تفصیل

متحدہ، پی پی، دیگر اور کراچی کا”قبضہ“…چوراہا…حسن نثار

پیپلز پارٹی تو ایم کیو ایم کے لئے محاورے والا کمبل بن گئی ہے یعنی وہی بات کہ میں تو کمبل کو چھوڑنا چاہتا ہوں لیکن یہ کمبل مجھے نہیں چھوڑتا۔ پنجابی زبان میں اسے”جن جپھا“ بھی کہتے ہیں۔ اس صورتحال سے دھیان”پیر تسمہ پا“ اور”آکٹوپس“ کی طرف بھی جاتا ہے جن کی ”جکڑ“ اور ”پکڑ“ بدنامی کی حد تک مشہور ہے۔ ایسے لوگ ایم کیو ایم کو”شوقینئی اقتدار “ کے طعنے دیتے تھے…کم از کم انہیں تو اب سمجھ آگئی ہوگی کہ ایم کیو ایم کے لئے اقتدار میں شرکت و شراکت کیوں ضروری ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان کی نئی گروتھ پالیسی…شہ رگ…ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ

ملک کی معاشی ترقی کیلئے ہمیں اپنی جی ڈی پی میں مختلف سیکٹرز کے شیئر کا ایک جائزہ لینا ہوگا۔1970ء کی دہائی میں ہماری جی ڈی پی میں زراعت 40%، انڈسٹری 25% اور سروس سیکٹر کا 35% حصہ تھا جبکہ 2010ء میں زراعت کم ہوکر 20%، انڈسٹری بڑھ کر30% اور سروس سیکٹر 50% ہوگیا ہے۔ کراچی میں بدامنی سے صنعتکاری کا عمل رک گیا ہے، دوسرے شہروں میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اورزیادہ شرح سود کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی خطے میں سب سے زیادہ بینکوں کے لینڈنگ ریٹس کی وجہ سے بینکوں ۔۔۔  مزید تفصیل

یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟…نشیب و فراز…عباس مہکری

اس بات پر بہت کم لوگوں نے غور کیا ہوگا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور اُن کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف سب سے زیادہ جدوجہد بھی کی اور جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی بھی پیش کی لیکن اُنہوں نے فوج کے ادارے کے خلاف کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی‘ جو آج کل بعض سیاستدان یا نام نہاد دانشور اور تجزیہ نگار استعمال کررہے ہیں۔ فوج پر تنقید کرنے والے آج سینہ تان کر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سب سے بڑے جمہوریت ۔۔۔  مزید تفصیل

خطرناک اتحاد…نجم سیٹھی

امریکہ، جو افغانستان کو القاعدہ سے محفوظ کرنا چاہتا ہے، اور پاکستان کی فوجی اسٹبلشمنٹ ، جو افغانستان کو طالبان کیلئے محفوظ بنانا چاہتی ہے، کی فوجی حکمتِ عملی بنیادی طور پر غلط ہے ۔ اگر وہ اصرار کر تے ہیں کہ وہ اسے اپنے طریقے سے نمٹائیں گے تو وہ افغانستان اور پاکستان، دونوں کو کھو دیں گے۔ یہ بات سوچنے کی ہے۔ 9/11 سے آج دس برس بعد، کم وبیش ایک ٹرلین ڈالرز صرف کر نے کے بعد جو نتیجہ دیکھنے میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ افغان قوم پرستی کا جن بوتل سے باہر آچکا ۔۔۔  مزید تفصیل

امریکی امداد کی حقیقت…آئین نو…ڈاکٹر مجاہد منصوری

جدید ریاست کے جغرافیائی حدود سے باہر قومی مفادات حاصل کر نے کیلئے جو خارجہ پالیسی تشکیل دی جاتی ہے ، اس کے چار نظر آنے والے Instrumentsہو تے ہیں ۔ ان میں ڈپلومیسی ، اقتصادی امداد ، پروپیگنڈہ اور جنگ شامل ہیں ۔ منظم خفیہ ادارے دنیا کے کچھ ممالک کے لیے خارجہ پالیسی کا اہم اور موثر انسٹرومنٹ ہے جو استعمال تو بہت ہوتا ہے ، لیکن نظر نہیں آتا ،نہ اس کے استعمال کو تسلیم کیا جاتا ہے ۔ سب سے مہذب ، پرامن اور زیادہ استعمال ہو نے والا انسٹرومنٹ ڈپلومیسی ( سفارت ۔۔۔  مزید تفصیل

یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا…معیشت کی جھلکیاں…محمد احمدسبزواری

سجدوں اور قیام کے لفظی مفہوم سے بالاتر ہو کر غور فرمایئے کہ علامہ نے یہ مصرعہ کب کہا، کیا ان کے سامنے قوم کے ادبار کا کوئی منظر تھا یا انہوں نے بعض اشعار میں جس طرح متنبہ کرتے ہوئے بطور پیش گوئی قوم کو آنے والے خطرات سے آگاہ کیا ہے، یہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ملک کے موجودہ حالات پراس کا مکمل انطباق ہوتا ہے۔ ملک کو بحران در بحران کا سامنا ہے۔ سب سے اہم اور قابل توجہ مسئلہ ہمارے اسٹرٹیجک جوہری اثاثوں کی حفاظت کا ہے۔ کوئی القاعدہ یا دہشت ۔۔۔  مزید تفصیل

بیمار بادشاہ صحت مند کتا…چوراہا…حسن نثار

مفلسی حس لطافت کو مٹا دیتی ہے بھوک آداب کے سانچو ں میں نہیں ڈھل سکتی جس حکایت پر یہ کالم ختم کروں گا، اگر آپ کی ”حس لطافت“ پر کچھ گراں گزرے تو پیشگی معذرت خواہ ہوں لیکن کیا کروں… اس ملک کے لالچی اور ہوس اقتدار کے مارے ہوئے سیاستدانوں کو جھنجھوڑتے رہنا ہم جیسوں کے ناخوشگوار فرائض میں شامل ہے کہ بے حسو! کچھ تو ہوش اور خیال کرو۔ کیوں اس درخت کی جڑوں میں تیزاب ڈال رہے ہو جس کی پھل دار ڈالیوں پر تم بندروں کی طرح آنیاں جانیاں دکھاتے رہتے ہو؟’ کیوں اس ۔۔۔  مزید تفصیل

ایٹمی پروگرام کو ”مشترکہ نگرانی“ میں لینے کی سازش…آج کی دنیا…اشتیاق بیگ

گزشتہ دنوں امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ میں شائع کئے گئے مضمون جس میں پاکستانی فوج اور ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنایا گیا ہے کے شائع ہونے کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ پاکستانی فوجی قیادت اور ایٹمی پروگرام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ زور شور سے جاری ہے۔ اخبار نے پاکستان پر یہ الزام لگایا کہ شمالی کوریا نے پاکستان سے ایٹمی راز حاصل کرنے کے عوض سینئر پاکستانی فوجی جنرلز کو 35 لاکھ ڈالر ادا کئے۔ خبر کو مصدقہ بنانے کیلئے اخبار نے ایک مبینہ خط کی ۔۔۔  مزید تفصیل