سرورق » آج کےکالم

کم خرچ بالا نشیں….افتخار علی ملک

متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول دنیا بھر میں ایک ہاٹ ایشو بن چکا ہے کیونکہ اکثر ممالک کو اچھی طرح یہ ادراک ہوچکا ہے کہ روایتی ایندھن پر انحصار ان کو بہت مہنگا پڑ سکتا ہے چنانچہ وہ حتی المقدور توانائی کے حصول کے لئے متبادل راستے تلاش کررہے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں توانائی کے متبادل ذرائع پر کام کرنے سے یوں گریز کیا جارہا ہے جیسے یہ کوئی گناہ ہو اور اسی وجہ سے مستقبل میں ہمیں بہت بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی ۔۔۔  مزید تفصیل

(بوسنیا سے کشمیر تک!!….کارزار…انور غازی…. (گزشتہ سے پیوستہ

مگر فلسطین اور فلسطینی مسلمانوں کی حالت ابتر سے ابتر ہورہی ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایسے ارکان جو مستقلاً اس کے منشور کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں اقوام متحدہ سے خارج کردیا جائے گا لیکن اسرائیل 62 سالوں سے اس کی قراردادوں کو جوتے کی نوک پر رکھے ہوئے ہے۔ بیسیوں مرتبہ اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام کیا۔ دور نہ جائیں قریب کے حالات ہی دیکھ لیں۔ تین سالوں سے غزہ کے مسلمانوں کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔ غزہ کے 16 لاکھ موت وحیات کی کشمکش ۔۔۔  مزید تفصیل

بلوچ نوجوان کیا چاہتے ہیں…کشور ناہید

حبیب بلوچ کے قتل کے دن سول سوسائٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بلوچ سارے نوجوان تھے۔ اس لئے طرح بہ طرح کے نعرے انکے جھاگ نکلتے منہ سے نکل رہے تھے۔ ان کی غصے سے آنکھیں سرخ تھیں۔ کبھی وہ فوج کے خلاف نعرے لگاتے تھے، کبھی ایف سی کے خلاف تو کبھی پاکستان کو بھی مردہ باد کہنے سے گریز نہیں کررہے تھے۔ سول سوسائٹی کے تمام اراکین جن میں خواتین و حضرات دونوں شامل تھے۔ وہ ان کو بار بار یکجہتی کے نعرے لگانے کے لئے تلقین کرتے۔ وہ جواباً ایجنسیاں ۔۔۔  مزید تفصیل

اپنی پسند کی موت مرنے کا حق ….گریبان …منوبھائی

برصغیر پاک و ہند میں علیک سلیک کے ذریعے نیک خواہشات کے تبادلے کا بہترین اظہار پشتو زبان میں ”استڑمشتے“(تھکاوٹ نہ ہو)اور”خوار مشے“(بے عزتی نہ ہو)کے الفاظ میں ہے جوغریب جفاکش لوگوں کی معیشت اور معاشرت کے بنیادی لوازمات کی نمائندگی کرتا ہیں۔ تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان،امن و امان کی مخدوش صورتحال اور بڑھتے ہوئے جرائم اور خطرات کی موجودگی میں اپنی خوبصورت شاعری میں زندہ فلسطین کے عظیم شاعر محمود درویش مرحوم کی ایک نظم کے حوالے سے تیسری نیک خواہش ۔۔۔  مزید تفصیل

یورپ کا ”مخرب ِ اخلاق“ معاشرہ اور ملک صاحب!…..روزن دیوار سے …عطاء الحق قاسمی

یورپ سے واپسی کے بعد سے دوست احباب پوچھ رہے ہیں ”سناؤ دورہ ٴ یورپ کیسا رہا؟“ میں جواب میں کہتا ہوں ”بس ٹھیک تھا۔ ایک مشاعرہ اوسلو میں تھا جس میں شرکت کے بعد لندن آیا تو منصور آفاق نے برمنگھم میں ایک مشاعرہ رکھ لیا۔ اللہ اللہ خیر سلا“وہ پوچھتے ہیں ”دوستوں سے ملاقات نہیں ہوئی؟“ میں کہتا ہوں لندن میں اب دوست ہی کتنے رہ گئے ہیں۔ چنانچہ احسان شاہد اور اعجاز احمد اعجاز سے ملاقات کاموقع ملا یا ساقی فاروقی سے فون پر گپ شپ ہوئی۔ اور یا پھر میری سابقہ ۔۔۔  مزید تفصیل

دہشت گردی کا خاتمہ ایک قوم ہونے میں ہے!….مختار احمد بٹ

پاکستان نے نائین الیون کو دہشت گردی کی جنگ کے خلاف امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی بننے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں آج پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے فاٹا اور سوات میں ملٹری آپریشنز شروع کئے اور وہاں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہمارے دشمنوں نے اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دیا ہے اب دنیا میں جہاں بھی کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے اسے پاکستان کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔جب ۔۔۔  مزید تفصیل

پاک افغانستان معاہدہ اور بھارت ؟ ….معاشی حقائق…سکندر حمید لودھی

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی نگرانی میں اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا جو نیا معاہدہ کیا گیا ہے، اس سے بھارت کی 45 سال پرانی خواہش پوری ہو گئی ہے اور اور عملاً اسے خطہ میں پاکستان سمیت تمام ممالک پر اقتصادی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ جبکہ اس سے پہلے بھارت کو دفاعی میدان بشمول فوج اور دفاعی اخراجات میں پورے علاقہ کے ممالک پر برتری حاصل تھی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی بار 2/ مارچ 1965ء میں افغان ٹرانزٹ ۔۔۔  مزید تفصیل

ہمارے معاشی شتر مرغ….معیشت کی جھلکیاں…ڈاکٹرشاہد حسن صدیقی

نائن الیون کی بعد سے جون 2010 کے تقریباً 9برسوں میں سمندر پار پاکستانیوں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور بیرونی قرضوں کی صورت ملک میں تقریباً 92/ارب ڈالر کی رقوم آئیں جبکہ برآمدات میں کمی درآمدات میں تیزرفتار اضافہ کی وجہ سے پاکستان کو 89/ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ اٹھانا پڑا حالانکہ 1990ء کی دہائی کے 10برسوں میں پاکستان کا تجارتی خسارہ صرف 22/ارب ڈالر رہا تھا۔ گرشتہ برسوں میں بھاری تجارتی خسارے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک نے مغربی سوچ ۔۔۔  مزید تفصیل

اگلے چالیس سالوں میں کیا ہوگا؟….گریبان …منوبھائی

یہ کیسی بات ہے کہ گزشتہ صدی کے شروع میں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی سلطنت تاج برطانیہ پر سورج کبھی غروب نہیں ہوتا تھا اور کرہ ارض کے کسی نہ کسی ملک میں برطانیہ کا یونین جیک لہرا رہا ہوتا تھا مگر اگلے چالیس سالوں میں اس کے گوری چمڑی والے انگریز اپنے ہی ملک میں اقلیت بن کر رہ جائیں گے اور اگر اس وقت مغربی طرز کی موجودہ طبقاتی بنیادوں پر برپا کی گئی نام نہاد جمہوریت برقرار رہ سکی تو انگلستان کے سفید فام لوگوں پر گندمی ،کالے، سانولے اور پیلی رنگت کے لوگ ۔۔۔  مزید تفصیل

سعیدہ وارثی، لاوارث پاکستانی …..چوراہا …حسن نثار

یہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی چیئرپرسن اور وزیر سعیدہ وارثی کی مشترکہ پریس کانفرنس تھی جسے میں ٹی وی پر دیکھ اور سن رہا تھا جبکہ عدیم ہاشمی کا یہ شعر مجھے مسلسل ہانٹ کرتا رہا۔ فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا سعیدہ وارثی پاکستانی ہے لیکن برطانیہ کی نمائندگی کر رہی تھی کہ یہ عروج و عزت بھی اسے برطانیہ میں ہی مل سکتی تھی۔ پاکستان میں وہ زیادہ ۔۔۔  مزید تفصیل