سرورق » آج کےکالم
چین سے چین تک اور باقی؟…چوراہا … حسن نثار
یہ مائنڈ سیٹ اس ملک کو بہت برباد کرچکا اور اگر اب بھی اس کوڑھ اور کینسر سے مکمل نجات حاصل نہیں کی جاتی، اس کو جڑوں سے اکھاڑا جاتا تو مکمل بربادی ہمار ا مقدر ہوگی…مکمل بربادی!
چین کا یہ الزام ایسا نہیں کہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیا جائے اور اس کے دور رس نتائج پر غور نہ کیا جائے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی کے پلے اک چین کے علاوہ اور ہے ہی کیا؟لیکن دھیان میں رہے کہ”ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری “ یہ نام نہاد دوستی غیر مشروط ہرگز نہیں کہ کائنات ۔۔۔ مزید تفصیل
شعبہ بینکاری۔ امنڈتا ہوا طوفان……معیشت کی جھلکیاں…ڈاکٹرشاہد حسن صدیقی
یہ بات انتہائی تشویش کی ہے کہ بینکوں کے غیرفعال قرضوں (نان پرفارمنگ قرضے) کا حجم جو 2006ء میں177/ارب روپے تھا۔ مارچ 2011ء میں بڑھ کر 573/ارب روپے ہوگیا حالانکہ اس مدت میں بینکوں نے بڑے پیمانے پر قرضے معاف بھی کئے تھے۔ یہ امر بھی کچھ کم پریشان کن نہیں کہ ان غیرفعال قرضوں میں سے 437/ارب روپے ”نقصان“ کے زمرہ میں رکھے گئے ہیں۔ ان خطیر رقوم کے قرضوں کے بڑے حصے کو آنے والے برسوں میں تیزی سے معاف کرنے کیلئے بینکوں نے اپنی آمدنی سے مزید رقوم تموین (پروویژن) کی مد ۔۔۔ مزید تفصیل
زرعی ترقی سے غربت کا خاتمہ…شہ رگ…ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ
ہمارے ملک میں زرعی شعبے کی معاشی شرح نمو زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہی۔ زرعی شعبے کے ترقی نہ کرنے کی وجہ سے ملکی سطح پر اشیائے خوردنی کی قلّت پیدا ہونے سے جہاں مہنگائی بڑھ جاتی ہے وہیں زراعت پر انحصار کرنے والی ملک کی اہم ترین ٹیکسٹائل صنعت کی پیداواریت بھی متاثر ہوتی ہے۔ ملک کی تقریباً 65% آبادی دیہی علاقوں میں آباد ہے جس کی اکثریت زرعی شعبے سے وابستہ ہے۔ زرعی شعبے کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ تقریباً 23% ہے اور زراعت کے ترقی نہ کرنے کی وجہ سے جہاں ایک طرف ۔۔۔ مزید تفصیل
عظیم فلاحی تحفہ۔زکوٰة…معیشت کی جھلکیاں…محمد احمدسبزواری
اسلام کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے دنیا کو ایک عظیم فلاحی تحفہ زکوٰة کی شکل میں دیا جس کا کہیں متوازی نہیں۔ یہ درست ہے کہ دوسرے آسمانی اور غیر آسمانی مذاہب میں فلاحی کاموں کیلئے خیرات کا ذکر ہے مگر جس طرح مال، زمین، مویشی، پیداواروں کی درجہ بندی کی گئی ہے اور تقسیم کا نظام مرتب کیا گیا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ اگر مسلمان اس کی صدق دل سے پیروی کریں تو ایک طرف ان کو متعدد دینوی ٹیکسوں سے نجات مل سکتی ہے اور دوسری طرف کروڑوں ضرورت مندوں کی جائز حاجات ۔۔۔ مزید تفصیل
اسکور کارڈ…نجم سیٹھی
گزشتہ موسم ِ سرما میں میڈیا، سول سوسائٹی، حزب ِ مخالف اور اسٹیبلشمنٹ کے پی پی پی اور زرداری مخالف جذبات اس اوج پر تھے کہ اسکے اقتدار کے خاتمے کی درجنوں ڈیڈ لائنز دی گئیں مگر تمام پیش گوئیاں دم توڑتی گئیں اسکی دو بڑی وجوہات تھیں، نہ تو آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی صاحب اور نہ ہی سیاسی مخالف جناب نواز شریف دما دم مست قلندر کا خواب دیکھنے والوں کیساتھ اپنی آواز ملانا چاہتے تھے۔ ستم ظریفی یہ تھی کہ دونوں نے اپنا ہاتھ محض اس وجہ سے روکے رکھا کہ دوسرا اس ۔۔۔ مزید تفصیل
ایک ”صوفی“ کا سفرنامہ!…روزن دیوارسے…عطاالحق قاسمی
مجھے دو شخصیتوں نے زندگی میں حیران کیا ہے، ان میں سے ایک کے ساتھ میرا بہت محبت کا رشتہ تھا اور دوسرے کے ساتھ یہ رشتہ اس سے ملے بغیر صرف ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو اور اس کی کتاب کے حوالے سے استوار ہونے لگا ہے۔ اول الذکر شخصیت صلاح الدین محمود کی تھی جن کی شاعری بالکل منفرد نوعیت کی تھی اور ان کی گفتگو کا اسلوب بھی بالکل نرالا تھا۔ ان کے والد فیروز پور پنجاب کے تھے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو علی گڑھ یونیورسٹی میں تعلیم دلائی اور پھر اس کے بعد موصوف کی ۔۔۔ مزید تفصیل
چوراہا… حسن نثار…ڈاکٹر بابر اعوان اور ”بیلی پور
موجودہ سیاسی منظرنامہ میں ایک نام بھی ڈاکٹر بابراعوان جیسا نہیں۔ کوئی ایک بھی ایسا کثیرالجہت نہیں جو تحریر سے تقریر تک اتنا قادر الکلام ہو کہ بولے تو واہ وا اور لکھے تو بے ساختہ سبحان اللہ… میرا ڈاکٹر صاحب کے ساتھ تعلق صحافت اور سیاست کا تعلق نہیں… میری اک زبان زد عام نعت ہم دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی اور بس کہ مجھے ان کی سیاست اور انہیں میری صحافت سے کچھ لینا دینا نہیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان کا یہ ”ہزار داستان“ خط انجوائے کیجئے جس میں ”بوسے“ ۔۔۔ مزید تفصیل
کچھ نہ کچھ ہونیوالا ہے؟…معاشی حقائق…سکندر حمید لودھی
اس وقت پورے جنوبی ایشیاء میں توانائی کے بحران کے حوالے سے پاکستان بدترین حالات سے دوچار نظر آرہا ہے، حتیٰ کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں لوڈ شیڈنگ کے باوجود مجموعی طور پر اقتصادی گروتھ ریٹ میں استحکام موجود ہے جبکہ ہمارے ہاں نہ گروتھ ریٹ میں بہتری ہورہی ہے اور نہ ہی عام آدمی کی زندگی کے حالات میں، بلکہ کراچی جل رہا ہے ،اسلام آباد کسی بڑی تبدیلی یا حکومت پر عدلیہ کے دباؤ بڑھنے کے اشارے دے رہا ہے ۔اس صورتحال میں ملک بھر کے اقتصادی ماہرین، صنعتکار، ۔۔۔ مزید تفصیل
جنوبی ایشیاء کی تجارت اور معیشت۔ ایک تجزیہ…شہ رگ…ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ
میں نے اپنے گزشتہ کالم میں لکھا تھا کہ آنے والا وقت ایشیاء کی گروتھ کا ہے جس میں جنوبی ایشیاء کی گروتھ قابل ذکر ہے۔ میں سارک چیمبر کے سابق صدر طارق سعید کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ دلچسپ اور معلوماتی مواد فراہم کیا جسے میں آج کے کالم میں اپنے قارئین سے شیئر کررہا ہوں۔ جنوبی ایشیاء کی مجموعی ایکسپورٹ 256 ارب ڈالر ہے جس میں صرف انڈیا کی 170 ارب ڈالر، پاکستان کی 24 ارب، بنگلہ دیش کی 18 ارب اور سری لنکا کی 10 ارب ڈالر ہے جبکہ اس خطے کی مجموعی امپورٹ 335 ۔۔۔ مزید تفصیل
چور چرواہے، بھیڑیں بھیڑیئے اور توکل ۔۔.. چوراہا…حسن نثار
کچھ الفاظ، کچھ اصطلاحیں بہت خطرناک ہوتی ہیں اور ان کا سطحی ٹریٹمنٹ زندگیاں برباد کر دیتا ہے ۔ انسان اپنے تئیں مثبت جا رہا ہوتا ہے لیکن اصلاً سب کچھ منفی ہو چکا ہوتا ہے ۔ یہ بہت حد تک ہتھیار کی مانند ہے کہ اگر تو ہتھیار کا مالک اس کے درست استعمال سے واقف ہو تو ہتھیار سے کارآمد شے کوئی نہیں لیکن اگر بندہ اناڑی ہے تو وہ ہتھیار بیکار ہی نہیں اپنے مالک کیلئے جان لیوا ہونے کی حد تک خطرناک بھی ہو سکتا ہے ۔ چلئے اس صورتحال کو اک حکایت کے ذریعہ سمجھنے کی کوشش ۔۔۔ مزید تفصیل