سرورق » آج کےکالم

یلو کیب اسکیم کا نیا جنم…. معاشی حقائق…سکندر حمید لودھی

پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ میں بے روزگار افراد کی سپورٹ کے لئے یلیو کیب سکیم کا اجراء کر کے 1992-93 کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے دور کی یاد تازہ کر دی گئی ہے۔ اس وقت اس سکیم کے تحت کیا ہوا، یہ سب کچھ کئی بار سامنے آ چکا ہے، لیکن اب شائد اس وقت کی پالیسی اور تجربات سے کچھ سبق سیکھنے کے بعد وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے اس سکیم کی منظوری دی ہو۔ لگتا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی متوقع عام انتخابات کے پس منظر میں عملاً انتخابی بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی ۔۔۔  مزید تفصیل

یہ رینگنے والے… چوراہا …حسن نثار

قاضی حسین احمد صاحب کا میرے دل میں کتنا احترام ہے اور میں ان سے کتنی محبت کرتا ہوں، میرا دل ہی جانتا ہے اور کچھ کچھ اندازہ محترم قاضی صاحب کو بھی ہوگا۔ میں نے کبھی کسی ”پیشہ ور“ کو اپنے کسی بھی بچے کے کان میں اذان دینے کی زحمت کبھی نہیں دی… ہمیشہ یہ فرض خود ادا کیا کیونکہ مجھے مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا اور بطور مسلمان اپنی تمام تر کمزوریوں کے باوجود میں اپنے عمل اور کردار سے پوری طرح مطمئن ہوں لیکن میری اکلوتی بیٹی محمدہ ہانسی کویہ فخر حاصل ہے ۔۔۔  مزید تفصیل

ننھے فوجیوں کی آرمی چیف جنرل کیانی سے ملاقات…..آج کی دنیا…اشتیاق بیگ

پاک فوج کی وردی میں ملبوس ان بچوں کے چہرے آج خوشی سے دمک رہے تھے، وہ اپنی منزل جی ایچ کیو کی طرف رواں دواں تھے۔ پاک فوج کی وردی پہن کر یہ بچے اپنے آپ کو چست و توانا محسوس کررہے تھے، ان کی چال اور قدم اٹھانے کا انداز بالکل فوج کے تربیت یافتہ جوانوں کی طرح تھا۔ آج وہ اپنی فوج کے سپہ سالار جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملنے جارہے تھے۔ یہ بچے جب فوجی گاڑی سے اترے تو پاک فوج کے سینئر افسروں نے آگے بڑھ کر ان کا استقبال کیا۔ جیسے ہی یہ بچے جنرل کیانی کے آفس میں ۔۔۔  مزید تفصیل

اُ سی دن… ایک اور ایک…منیراحمد بلوچ

ایک ماہ قبل لاہور کے نئے سی سی پی او کی تعیناتی کے بعد سے اب تک 8 افراد کو پولیس مقابلہ میں ”پار“ کر دیا گیا ہے اس پر کچھ لکھنے کا اردہ کیا ہی تھا کہ اسی دن کراچی کے بے نظیر بھٹو شہید پارک میں ایک بے گناہ نوجوان کے خون کی ہولی کھیلی گئی رینجرز کے سب انسپکٹر اور اس سے نچلے درجے کے اہل کاروں نے خود ہی جج اور خود ہی جلاد بن کر شرمناک انصاف کرتے ہوئے ایک ماں کی گود اجاڑ دی آزاد کشمیر باغ کا رہنے والا سرفراز شاید نہیں جانتا تھا کہ کراچی کے بے نظیر باغ میں ۔۔۔  مزید تفصیل

اپنی غلطیوں سے سیکھنے والی واحد لیڈر بینظیر بھٹو…گریبان …منوبھائی

ایک روایت ہے اور دروغ برگردن راوی جنرل ضیاء الحق نے اپنے ملک کے اقتدار پر قبضہ ٴ غاصبانہ کے بعد آیات ِ قرآنی کی تلاوت کے ساتھ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نوے دنوں کے اندر عام انتخابات کرواکے اقتدار سول حکمرانوں کے حوالے کر دیں گے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے زیرلب یہ بھی کہا تھا کہ Over my dead body ۔ ان کی یہ زیرلب کسی کو سنائی نہیں دی تھی مگر قدرت کا ملہ نے سن لی تھی چنانچہ 18اگست 1988 کو ایک فضائی حادثہ میں ضیاء الحق کی وفات کے پور ے نوے دنوں بعد ۔۔۔  مزید تفصیل

آئین مجھے بولنے کی اجازت نہیں دیتا…سب جھوٹ…امر جلیل

بڑا ہی مضحکہ خیز منظر تھا ہمارا پڑوسی فقیر محمد ہانپتا دوڑے جا رہا تھا۔ اس کا چھ سات برس کا بیٹا وزیر محمد اس کا پیچھا کررہا تھا اور چلاتا جا رہا تھا۔ ”بابا بتاؤنا؟“ فقیر محمد کپکپاتی آواز میں جواب دے رہا تھا ”مجھے نہیں معلوم۔“وزیر محمد کہے جا رہا تھا۔ ”آپ سب جانتے ہو بابا۔ مجھے بتاؤ نا بابا۔“اور فقیر محمد ہانپتے ہوئے اسے جواب دے جا رہا تھا۔ ”بدبخت، مجھے مروائے گا کیا۔“فقیر محمد ہم سب کی طرح عام آدمی ہے۔ نہ اس کی ملیں ہیں نہ کارخانے ہیں، نہ ۔۔۔  مزید تفصیل

رویوں کی تبدیلی، وقت کی ضرورت… انیق ظفر

پاکستان بڑی تیزی سے اظہار رائے کی آزادی، جمہوریت اور متحرک شہریت کے نئے عہد میں داخل ہوا ہے ۔ اس عہد کے اپنے کچھ تقاضے ہیں جو کہ پیچیدہ اورکئی پہلوؤں پر مشمل ہیں۔اس لیے ریاست کو اور اس کے اداروں کو نئے عہد کے تقاضوں سے عہدہ برا ہونے کے لیے اس امر کو سمجھنا ضروری ہے کہ بحرانوں سے نمٹنے کے لیے پرانا اور بوسیدہ طریقہ کار مزید قا بل عمل نہیں ہے ۔لیکن ریاستی اداروں اور ان کے سر براہوں کو اس نئے عہد کے جدید تقاضو ں کے مطابق کبھی تربیت فراہم نہیں کی گئی۔ اس ۔۔۔  مزید تفصیل

سرجیمز لائل اور لائل پور کی یاد میں… چوراھا…حسن نثار

میرے ذہین قارئین میری اس حرکت سے واقف ہی نہیں بلکہ اسے پسند بھی کرتے ہیں کہ میں آج بھی لائل پور کو لائل پور ہی لکھتا بولتا ہوں اور میں نے اس شہر کے نام کے ساتھ کی گئی ٹمپرنگ کو آج تک قبول نہیں کیا۔ سچ یہ ہے کہ فیصل آباد نہ میرے منہ پہ چڑھتا ہے نہ روح پہ پڑتا ہے نہ میرے قلم سے نکلتا ہے ۔ اتفاق سے میں نے ٹین ایج کے شروع میں کسی سے سن لیا تھا کہ سر جیمز لائل نے صدیوں پرانے اس ویرانے کو اک جیتا جاگتا شہر بنانے کیلئے کتنی شدید محبت، کمٹمنٹ اور محنت سے دن رات ۔۔۔  مزید تفصیل

زندگی کیسے گزاری جائے؟…چوراہا…حسن نثار

میں تقریباً ہر روز کچھ دیر کے لئے”بی ٹی وی“ یعنی ”بنگلہ دیش ٹیلی ویژن“ لگا کر بیٹھ جاتا ہوں۔ پچھلے دنوں شریک حیات نے پوچھا”آپ کو بنگلہ بھاشا آتی ہے؟“ میں نے کہا…”بالکل نہیں“ تو حیران ہو کر کہنے لگیں”اگر سمجھ ہی کچھ نہیں آتا تو پھر کیا دیکھتے ہیں؟“ میں نے ٹالنے کی کوشش کی لیکن بالآخر بھید کھولنا پڑا کہ میں بنگلہ دیش کے ٹاک شوز ٹائپ پروگرام اس لئے دیکھتا ہوں کہ شاید کبھی کوئی پرانا کلاس فیلو دوست نظر آجائے کیونکہ میرے بہت سے کلاس فیلوز بنگالی ۔۔۔  مزید تفصیل

ریمنڈڈیوس سے ریمنڈرینجر تک…متاع ضمیر…سید احتشام ضمیر

مجھے اپنے وطن کے موسموں کی طرح اس کے شہروں سے بھی اُتنا ہی پیار ہے مگر کراچی سے کچھ ذرا زیادہ ۔کیونکہ یہ شہرِ قائد اور پہلا دارالخلافہ ہونے کے ساتھ ساتھ میرے بچپن کی چند حسین یادوں کا امین اور میری عسکری زندگی کے اہم ترین سالوں (1997-2001) کا گواہ ۔جس کے دوران میں کراچی کے اِنتظامی اُمور سے بالواسطہ یا بلاواسطہ مُنسلک تھا۔ آج مسلحّ رینجرز کے ہاتھوں نہتے سرفراز کی بہیمانہ ہلاکت نے یقین کیجئے مجھے تو نیم ہلاک کر ڈالا۔ اورمجبور کیا کہ میں اس بربریت پر ۔۔۔  مزید تفصیل