سرورق » آج کےکالم

زخموں کی زنجیر….چوراہا …حسن نثار

رات کے پچھلے پہر جب نیند ٹوٹ جاتی ہے بلکہ سچ یہ ہے کہ روٹھ جاتی ہے تو میں چادر اوڑھ کر اپنے ہی گھر میں کسی آوارہ، اجنبی، بے قرار اوربھٹکی ہوئی روح کی طرح ادھر ادھر پھرتا رہتا ہوں۔ کبھی ایک بالکنی کبھی دوسری بالکنی پر جہاں سے قبرستان صاف دکھائی دیتا ہے اور کبھی تیسری منزل کی چھت پر جہاں سے ستارے اور سندر سٹیٹ کی روشنیاں قریب دکھائی دیتی ہیں۔ تب جب پو پھٹتی ہے تو مسجدوں کے مینار اور اکلوتا چرچ بھی اپنے رخ سے نقاب سرکانے لگتے ہیں پھر امریکہ کی مٹی میں ۔۔۔  مزید تفصیل

گلوبل کلچر اور کچرا …چوراہا … حسن نثار

ملکی حالات دیکھو اور ان کے خیالات سنو تو حیرت ہوتی ہے کہ یہ کس دنیا میں رہ رہے ہیں ۔ سرنگ کی دوسری طرف بھی روشنی کی کوئی کرن دکھائی نہیں دیتی، کوئی ایک شعبہ، محکمہ، ادارہ یا میدان ایسا نہیں جسے قرار نصیب ہو لیکن ایسے وقت میں بھی ایسوں کی کوئی کمی نہیں جو ”ویلنٹائنزڈے“ کو مسئلہ بنائے بیٹھے ہیں کہ یہ ایک ”مغربی تہوار“ ہے تو کوئی ان سے پوچھے کہ ”بھائی! باقی ساری زندگی میں ”مشرقی“ کیا ہے؟“ جس فون پر بات کرتے ہو وہ ”مشرقی“ ہے یا جس کمپیوٹر پر بیٹھے ۔۔۔  مزید تفصیل

کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں…مشتاق احمد قریشی

پنجاب کے دل لاہور میں ڈینگی کی وبا کے بعد اچانک ایک سرکاری اسپتال میں تواتر کے ساتھ مریضوں کی اموات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ آخری اطلاعات تک اموات کی تعداد ایک سو پچیس سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس کا پہلا تاثر تو یہ سامنے آیا کہ یہ مریض دو دواؤں میں پائے جانے والے زہریلے مادے کے باعث ہلاک ہوئے یعنی زندگی بخشنے والی دوا قاتل بن گئی۔ حسبِ معمول اور حسب عادت حکومت نے سب سے پہلے عملے کے خلاف کارروائی کی پھر دوا ساز اداروں کا نمبر آیا۔ یہ دوا اسپتال ۔۔۔  مزید تفصیل

شرماتا جا… چوراہا…حسن نثار

یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا بھر کے مفکرین اور دانشوروں نے پاکستان، پاکستانی معاشرہ اور پاکستانی نظام کے بارے میں ہی ماتم کیا اور نوحے لکھے ہیں حالانکہ ان عالی دماغوں کی بھاری اکثریت نے پاکستان کا نام بھی نہ سنا ہو گا کیونکہ یہ قیام پاکستان سے پہلے کے لوگ تھے جنہوں نے غیر انسانی، ظالمانہ اور غیر منصفانہ سماجوں کی تصویر کشی کی جو آج پاکستان کی تصویر دکھائی دیتی ہے۔ پڑھتا جا شرماتا جا۔ …#……#……#… اک مخصوص نظام میں اپنے پڑوسی کی جیب خالی کئے بغیر ۔۔۔  مزید تفصیل

غداری کے تمغے…. آئینہ…مسعود اشعر

آج سے ٹھیک پچاس سال پہلے31 جنوری1962 کو پاکستان کے اخباروں میں یہ خبر چھپی تھی ۔ ” کل سابق وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کوسیکیوٹی ا ٓف پاکستان ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ۔حکومت کی طرف سے جو پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر سہروردی مسلسل ایسی سر گرمیوں میں ملوث تھے جو پاکستان کی سا لمیت اور سلامتی کے خلاف تھیں ۔ پریس نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسٹر سہروردی کا پاکستان کے اندر اور پاکستان کے باہر ملک دشمن عنا صر کے ساتھ کھلم کھلا ملنا ۔۔۔  مزید تفصیل

تھرکول پروجیکٹ پر ماہرین کے خدشات…شہ رگ…ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ

میرے گزشتہ کالم ”تھرکول سے توانائی کے کامیاب تجربے“ پر بے شمار قارئین نے مجھ سے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر ثمر مبارک کے زیر زمین کول گیسفکیشن کے پروجیکٹ سے کمرشل بنیادوں پر بجلی حاصل نہیں کی جاسکتی۔اس سلسلے میں میری تفصیلی گفتگو ملک کے ممتاز نیوکلیئر سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان سے ہوئی جنہوں نے اسے اپنے حالیہ کالم میں اسے Intellectual Dishonesty قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھرکول کے UGC سے کمرشل بنیادوں پر بجلی حاصل نہیں کی جاسکتی۔اس کے علاوہ پیپکو اور سوئی ۔۔۔  مزید تفصیل

ایران مزید غیر قدرتی واقعات کی توقع رکھے!…حکایتیں نہ شکایتیں…اسد مفتی (ایمسٹرڈیم)

ایران میں ایک اور ایٹمی سائنس دان کو اس کی کار میں بم لگا کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ تہران کے گورنر نے اس کیلئے امریکہ اور اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک موٹرسائیکل سوار نے ایک مقناطیسی بم سائنس دان مصطفیٰ احمدی روشن کی کار پر لگا دیا تھا، یہ ایک ایسا مقناطیسی بم تھا اور بالکل اسی طرح کا تھا جیسا کہ اس سے قبل سائنس دانوں کو قتل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا، 32 سالہ مصطفیٰ احمدی روشن تیل کی صنعت یونیورسٹی ۔۔۔  مزید تفصیل

جنوبی ایشیاء میں اب تک دریافت ہونے والی سب سے قدیم مسجد نما مزار

مزار خالد ولید تحریر نوید اکرم عباسی فون0333-5417660 naveed.bakoti@gmail.com Email. جنوبی پنجاب میں واقع یہ مسجد نما مزار جنوبی ایشیاء میں اب تک دریافت ہونے والی سب سے قدیم ہے صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی ان نادر آثار قدیمہ کو محفوظ کرنے اور عوام الناس اور سیاحوں کو ان تک رسائی کیلئے اقدامات کرنا چاہیے۔ جنوبی پنجاب کے سید زادہ وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی ، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، ملتان کے بااثر پیر سیاستدان مخدوم شاہ محمود جاوید ہاشمی ضلع خانیوال ۔۔۔  مزید تفصیل

تھرکول سے توانائی کا کامیاب تجربہ…شہ رگ…ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ

یک مقامی ٹی وی چینل سے ملک میں توانائی کے بحران اور ڈاکٹر ثمر مبارک کے زیر زمین کول گیسیفکیشن کے کامیاب تجربے پر انٹرویو دے کرجب میں آفس پہنچا تو میری ٹیبل پر اوورسیز پاکستانیوں کی متعدد ای میلز تھیں جن میں ایک یو اے ای سے بشیر ملک صاحب کی بھی تھی جنہوں نے مجھے ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹر ثمر مبارک کے پروجیکٹ کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں سے مالی مدد کی پیشکش کی اور درخواست کی کہ میں ڈاکٹر ثمر مبارک کے ساتھ بیرون ملک پاکستانیوں ۔۔۔  مزید تفصیل

عمران اور ”عرفان“ …چوراہا …حسن نثار

میں عمران کے لئے نہیں عوام کیلئے پریشان ہوں کہ اگر ان کی یہ آخری امید بھی دم توڑ گئی تو کیا ہو گا؟ پھر وہی پیرانِ تسمہ پا عوام کی گردنوں پر سوار ہو کر ان کا خون چوسنے لگیں گے؟ پھر سے سانپ سیڑھی یا میوزیکل چیئر کا منحوس کھیل؟ پھر وہی ٹوپی ڈرامے اور اداکاریاں؟ پھر وہی غلیظ، بے معنی اور بے مغز جملے”عوام میں گھل مل گئے“ ”آبدیدہ ہو گئے“ ”اغیار کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے“ ” اپنا سب کچھ عوام پر نچھاور کر دیں گے“ یہ سب سرتا پا جھوٹ، فریب اور دھوکے ۔۔۔  مزید تفصیل