سرورق » تجارتی خبریں
امریکی اقتصادی بحران کے اثرات یورپ پہنچ گئے
امریکہ کے اقتصادی بحران کے اثرات یورپ پر براہ راست مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ آئرلینڈ، ہالینڈ، یونان، سپین پر بھی منفی اثرات پڑنا شروع ہوگئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا تدارک نہ ہوا تو ان ممالک کا سوشل اور پبلک سیکٹر متاثر ہو سکتا ہے، دوسری جانب یورپی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی جذبات ابھر رہے ہیں، اسلام یورپ میں تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور ایک ریاست کی شکل اختیار کر رہا ہے، اگر اقتصادی اثرات آگے بڑھے تو یہ مسلمانوں کو بھی متاثر ۔۔۔ مزید تفصیل
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے امریکی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کر دی
واشنگٹن ۔ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پہلی مرتبہ امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کر دی ہے ، یہ فیصلہ امریکا کے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے سے متعلق خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز میں امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ طویل عرصے سے ٹرپل اے تھی جو اب کم کر کے ڈبل اے پلس کر دی گئی ہے۔ امریکی ٹریژریز جو دنیا میں محفوظ ترین سرمایہ کاری کے طور پر دیکھی جاتی تھیں اب برطانیہ ، جرمنی ، فرانس یا کینیڈا جیسے ممالک کی طرف سے جاری کئے جانے والے بانڈز ۔۔۔ مزید تفصیل
پاکستان نے حیاتیاتی کھاد بائیو پاور دریافت کر لی
فیصل آباد: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام کام کرنے والے تحقیقی ادارے نیو کلیئرانسٹیٹیوٹ فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (نبجی) فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں و ماہرین زراعت نے شبانہ روز جدوجہد کے بعد حیاتیاتی کھاد بائیو پاور دریافت کر لی ہے اور اسے وسیع پیمانے پر مارکیٹ میں بھی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی تیار کردہ کھادیں مختلف فصلوں کی بہترین پیداوار کے حصول کی ضامن ہیں جن کے استعمال سے فصلوں کی فی ایکڑ بمپر ۔۔۔ مزید تفصیل
یکم جنوری سے 5روپے کے کرنسی نوٹ بند
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یکم جنوری 2012ء سے ملک بھر میں پانچ روپے مالیت کے کرنسی نوٹ ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ عوام سے 31دسمبر تک پانچ روپے مالیت کے کرنسی نوٹ واپس لئے جائینگے جس کے بعد یکم جنوری سے پانچ روپے کے کرنسی نوٹ بند کردئیے جائینگے اور صرف پانچ روپے کے سکے استعمال ہونگے اس کے علاوہ اکتوبر سے ملک بھر میں پانچ سو روپے مالیت کے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ بھی بند کئے جا رہے ہیں
مزید تفصیل
سونے کی قیمت فی تولہ 53 ہزار 500 روپے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں دس گرام سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 45 ہزار آٹھ سو 75 روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سونے کی قیمت گزشتہ دو روز میں 45 ڈالر اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 16سو 66 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں سونے کی دس گرام اورتولہ قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، دس گرام سونا 1 ہزار 147 روپے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ ۔۔۔ مزید تفصیل
سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کراچی ۔ رواں ماہ ٹیکسوں میں ریلیف دے کر گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی اور اسی ماہ انڈس موٹرز کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 35 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ بات چیئرمین موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن ایچ ایم شہزاد نے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ مہران کی قیمت میں 19 ہزار جبکہ لیانا کی قیمت میں 35 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایچ ایم شہزاد نے بتایا کہ رواں ماہ کے آغاز میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئیں جبکہ اس کے اختتام پر ہی روپے ۔۔۔ مزید تفصیل
ایپل کمپنی کے پاس امریکی خزانے سے بھی زیادہ رقم
سان فرانسسکو: دنیا کا طاقت ور ترین ملک امریکا کے خزانے میں بھی اتنے پیسے نہیں جتنا ایپل کمپنی کے پاس ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ریزرو میں تہتر اعشاریہ چھیتر ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے آگے ایپل کمپنی کی تجوری میں نقد رقم پچھتر اعشاریہ ستاسی ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی کا منافع آئی فون کی لانچنگ کے بعد بڑھا ہے تاہم امریکی آئل کمپنی ایگزان موبل کو دنیا کی سب سے بڑی منافع بخش کمپنی قرار دیا گیا ہے
مزید تفصیل
زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر
کراچی ۔ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب تیس کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زر مبادلہ ذخائر میں چھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر چودہ ارب چوہتر کروڑ تنتیس لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب پچپن کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں
مزید تفصیل
کینیڈین، آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور
اوٹاوا: کینیڈین اور آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آسٹریلین اور کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آسٹریلین ڈالر پچانوے روپے ستر پیسے میں اور کینیڈین ڈالر اکیانوے روپے نوے پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جو بلند ترین سطح ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کار ان دنوں بڑے پیمانے پر آسٹریلین ۔۔۔ مزید تفصیل
کراچی: پاکستان ٹیکسٹائل سٹی سے 80 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی
کراچی: وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کر اچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی سے 80 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ 3 سال قبل شروع کیے گئے ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کے لیے گیس بجلی اور پانی کی یقین دہانیاں حاصل کر لی گئی ہیں۔ کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے سلسلے میں ہونے والے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 250 میگا واٹ، سوئی سدرن نے ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ واٹر بورڈ نے 2 ہزار ۔۔۔ مزید تفصیل