سرورق » تجارتی خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگیا۔ یکم جولائی سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے چودہ پیسے اور پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ نو پیسے کمی کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول ایک روپیہ نو پیسے سستا ہو کرسڑسٹھ روپے پچانوے پیسے فی لیٹرہوگیا۔ لائٹ اسپیڈ ۔۔۔ مزید تفصیل
اسٹاک مارکیٹ: معمولی درجے کی تیزی، مزید 20 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی : بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں معمولی درجے کی تیزی رہی اور انڈکس میں مزید 20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ لاہور میں 4 پوائنٹس بڑھے۔ اس کے علاوہ کاروبار کے حجم میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی اور تجارتی حجم میں اضافہ رہا۔ مخصوص حصص میں خریداری کی لہر محدود پیمانے پر رہی اور کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی بلکہ بعض معروف حصص میں فروخت کا رجحان بھی رہا۔ مجموعی طور پر 411 کمپنیاں سرگرم رہی جن میں سے 217 میں اضافہ اور 169 میں کمی ہوئی۔کے ایس ای 100 انڈکس 19.88 پوائنٹس ۔۔۔ مزید تفصیل
ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم کے تحت ری فنانس کی شرح پر نظرثانی
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم (EFS) کے تحت ری فنانس کی شرح پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم جولائی 2010 سے مزید ہدایات آنے تک ری فنانس کی شرح 8.5 فیصد سالانہ ہوگی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک سرکلر (SMEFD Circular No. 10) کے مطابق کمرشل بینک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی جانب سے برآمدکنندگان کو ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی مالکاری کی سہولتوں پر ان کا زیادہ سے زیادہ مارجن/اسپریڈ ایک فیصد سالانہ ۔۔۔ مزید تفصیل
روئی کی فی من قیمت میں سوروپے اضافہ
کراچی: روئی کی نئی فصل کی قیمت فی من سو روپے اضافے سے چھ ہزار سات سو روپے پر پہنچ گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق ایگزیکٹیو ممبر احسان الحق نے آج نیوز کو بتایا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے،جبکہ ملک میں روئی کے اسٹاک کم ہونےاور ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے طلب بڑھنے کی وجہ سے بھی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔
رحیم یارخان میں روئی کی نئی فصل کی قیمت سو روپے اضافے سے چھ ہزار سات سو روپے پر پہنچ گئی جبکہ گزشتہ چند روز ۔۔۔ مزید تفصیل
بجلی پر سبسڈی نے مالیاتی عدم توازن پیدا کیا، حنا
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ رواں سال بجلی پر سبسڈی اور دفاعی اخراجات نے مالیاتی عدم توازن پیدا کیا، آئندہ برس سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں عالمی بینک کی جانب سے رپورٹ کے اجرا کے موقع پر خطاب میں کہا کہ بجلی پر سبسدی اور دفاعی اخراجات نے مالی طور پر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیا لیکن اب اس کا تدارک کیا جائے گا۔
مزید تفصیل
باڈی اسکینرزکی شعاعیں کینسر کا سبب بن سکتی ہیں
نیویارک: امریکی سائنسدان ڈاکٹرڈیوڈ برینر نے خبردارکیا ہے کہ ایئرپورٹس پر نصب باڈی اسکینرزکی شعاعیں کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے شعبہ ریڈیولوجیکل کے پروفیسر ڈاکٹرڈیوڈ برینر نے کہا ہے کہ ائیرپورٹس پر نصب باڈی اسکینرزانتہائی خطرناک ریڈیائی لہریں خارج کرتے ہیں،جو کینسرکا سبب بن سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسکینرز سے گزارے جانے والے افراد بالخصوص بچوں کی جلد کے خلیے ایکسرے ریڈیائی شعاعوں سے تباہ ہوسکتے ہیں۔ڈیوڈبرینرنے ۔۔۔ مزید تفصیل
انٹربینک: روپے کی قدر میں اضافہ
کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر پچاسی روپے چونتیس پیسے پرآگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ ایک روپے مہنگا ہوگیا ۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر میں دس پیسے اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ جس سے ڈالر پچاسی روپے چونتیس پیسے سے پچاسی روپے چھتیس پیسے کے درمیان ٹریڈ ہورہا ہے ۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے یورو بیس پیسے اضافے سے ایک سو پانچ روپے پچاس پیسے پر آگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے مہنگا ہو کر ایک ۔۔۔ مزید تفصیل
عالمی مارکیٹ :خام تیل بلند ترین سطح پر
نیویارک : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت آٹھ ہفتے کی بلند ترین سطح اناسی ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ خلیج میکسکومیں سمندری طوفان ایلکس کے باعث میکسکو کی جانب سے تیل کے دو برآمدی ٹرمنلز بند کردیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سنگاپور آئل مارکیٹ میں ایک بیرل لائٹ سویٹ کروڈ کے اگست کے سودے اناسی ڈالر اڑتیس سینٹس پر ٹریڈ کر رہے ہیں جو چھ مئی کے بعد کی بلند ترین سطح ہے جبکہ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت ۔۔۔ مزید تفصیل
”نوجوان معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں“
لاہور (کامرس رپورٹر) نوجوان نسل ہی قوم کا سرمایہ ہے جس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے جو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین سارک یوتھ کونسل شاہ رخ ملک نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں انٹر پنیور ڈویلپمنٹ اور ایگزیکٹو یوتھ فورم کے قیام پر منعقدہ اجلاس میں مدعو یونیورسٹی کے طلباءو طالبات اور دوسرے کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی نوجوانوں ۔۔۔ مزید تفصیل
اسٹاک مارکیٹ: تیزی کا تسلسل بڑھ گیا، انڈکس میں مزید 76 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان غالب رہا اور انڈکس میں مزید 76 پوائنٹس کے اضافے سے 9800 کی حد بحالی کے انتہائی قریب ہوگئی جو سیشن کے دوران عارضی طور پر عبور بھی ہوگئی تھی لیکن بعض حصص میں فروخت کا دباوٴ بڑھنے سے برقرار نہ رہ سکی۔ جمعرات کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بالخصوص او جی ڈی سی ایل میں خریداری کے باعث کاروباری سرگرمی بھی زیادہ رہی ۔ کاروباری حلقوں اور اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے کیپٹل گین کے مسئلے کو فی ۔۔۔ مزید تفصیل