سرورق » تجارتی خبریں

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار

سنگا پور: ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کا رجحان بدستور بر قرار ہے ۔ سنگا پور کے نیو یارک مرکنٹائل میں لائٹ سویٹ آئل کی دسمبر کیلئے ڈیلیوری 96 سینٹس کی کمی کے ساتھ 91.55 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کی دسمبر کیلئے سودے 68 سینٹس کی کمی کے ساتھ 108.66 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ خام تیل کی مارکیٹ کے سرمایہ کار فرانس میں ہونے والے صنعتی ممالک کی تنظیم جی 20 کے اجلاس کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ اجلاس کے نتائج کا خام تیل کی ۔۔۔  مزید تفصیل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں ایک روپے چون پیسے کی کمی اورنئی قیمت ستاسی روپے چودہ پیسے مختص کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بدستور برقرار رکھی گئے ہے جبکہ لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹرکی قیمت میں ایک روپے ترپن پیسے کی کمی اور نئی قیمت اکیاسی روپے ننانوے پیسے مختص کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کے فی لٹر کی قیمت میں چھیاسی پیسے کی کمی کے ساتھ نئی قیمت پچاسی ۔۔۔  مزید تفصیل

پٹرولیم اور کوئلے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد : رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پٹرولیم اور کوئلے کی برآمدات نمایاں اضافے کے ساتھ37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قریب پہنچ گئیں۔ نابتھا اور کوئلے کی برآمدات میں بالترتیب 80.85 اور 347 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2011-12کے دوران    پاکستان سے 37 کروڑ 49 لاکھ 64  ہزار ڈالر مالیت کا پٹرولیم ٹاپ نابتھا اور کوئلہ برآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 27 کروڑ 5 لاکھ 60 ۔۔۔  مزید تفصیل

سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی

کراچی:مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا تیزابی 10 گرام کے بھائو 257 روپے کی کمی سے 47 ہزار 828 روپے پر بند ہوئے۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام کی قیمت گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 48 ہزار 85 روپے سے کم ہو کر 47 ہزار 828 روپے پر بند ہوئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی مندی سے ایک ہزار 712 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 55 ہزار 800 روپے ریکارڈ ۔۔۔  مزید تفصیل

چین یورپ کے بیل آئوٹ فنڈ میں سرمایہ کاری پر آمادہ

برسلز: یورپی یونین کے دوسینئر سفارتکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چین یورپ کے بیل آئوٹ فنڈ میں سرمایہ کاری پرآمادہ ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یورو زون کے قرضے بحران کے خاتمے کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد سے چند گھنٹے قبل یورپی یونین کے 2 اعلیٰ سفارتکاروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چین نے بیل آئوٹ پیکج میں سرمایہ کاری پررضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ ان سفارتکاروں نے یورپ کے اقتصادی استحکام کیلئے نئے پلان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبے ۔۔۔  مزید تفصیل

پیگیوٹ کا افرادی قوت میں کمی کا اعلان

پیرس: فرانسیسی کار ساز کمپنی پی ایس اے پیگیوٹ نے پیدواری لاگت اور افرادی قوت میں کمی کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر فریڈرک سینٹ گیورز نے گذشتہ روز ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران بتایا کہ کمپنی نے آئندہ برس اپنے پیداواری اخراجات میں 800 ملین یورو کی کمی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے بعد یقینی طور پر کمپنی کی ورک فورس پر بھی اثرات مرتب اور ممکنہ طورپر ملازمین کی تعداد ۔۔۔  مزید تفصیل

اسلام آباد سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

اسلام آباد: اسلام آباد سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور آئی ایس ای 10 انڈیکس 18.48 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 2477.17 پر بند ہوا۔ مارکیٹ حجم 10 ہزار 932 حصص اضافے کے ساتھ 42 ہزار 100 حصص رہا۔ سٹاک ایکسچینج میں 124 کمپنیوں کے حصص پیش ہوئے جن میں 53 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 71 میں کمی دیکھی گئی۔ سب  سے زیادہ اضافہ پریمیئر شوگر کے حصص میں 2.10 روپے جبکہ سب سے زیادہ کمی یونی لیور پاکستان کے حصص میں 107.99 روپے ریکارڈ کی گئی۔ فاطمہ فرٹیلائزر 17200 ‘ عارف حبیب کارپوریشن ۔۔۔  مزید تفصیل

نیسان کا الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے کا منصوبہ

ٹوکیو ۔ جاپانی کار ساز کمپنی نیسان  2016ء تک دنیا بھر میں 15 لاکھ کے قریب بجلی پر چلنے والی گاڑیاں فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، یہ بات کمپنی کی طرف سے پیر کو جاری اعلان میں کہی گئی ہے، کمپنی گرین پراڈیکٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ میں سرمایہ لگانے کی خواہاں ہے۔ٹیوٹا کے بعد جاپان کی دوسری بڑی کار ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نام نہاد زیرو اخراج بشمول ڈائملر کے ساتھ تیار کی جانے والی نئی  فیول سیل الیکٹرک گاڑی کی تیاری میں دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بننا چاہتی ۔۔۔  مزید تفصیل

کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ گیا

کراچی : بھاری تجارتی خسارے اور بڑے پیمانے پر سود کی ادائیگیوں کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بیرون ملک سے زرمبادلہ کی پاکستان کی ترسیل میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان اپنی انرجی ڈیمانڈ کا 80 فیصد تیل کی درآمد کر کے پورا کرتا ہے جس کے باعث 2011 تا 8 ماہ کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 34 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور توقع ہے کہ 2011 کے آخر تک پاکستان نے 14 ارب ڈالر مالیت کا تیل درآمد کرے گا جو آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دیئے ۔۔۔  مزید تفصیل

نایاب پیلا ہیرا 6.5 ملین ڈالر میں نیلام

نیویارک: امریکی ریاست نیو یارک میں معروف نیلام گھر کرسٹیز کے تحت نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تینتیس قیراط کا نایاب پیلا ہیرا چھ عشاریہ پانچ ملین ( پینسٹھ لاکھ ) ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ ناشپاتی کی شکل سے مماثلت رکھتا یہ نایاب پیلا ہیرابتیس اعشاریہ ستہتھر قیراط کا ہے جسے گذشتہ روز کرسٹیز کی میگنیفیسنٹ جیولز نامی نیلامی میں پیش کیا گیا تھا۔ کرسٹیز کے تحت نیلامی کے لیے پیش کی گئی جیولری کی تمام تین سو تیس لاٹس میں سے اس ہیرے کو سب سے زیادہ توجہ اور اہمیت ۔۔۔  مزید تفصیل