سرورق » تجارتی خبریں

فوڈ سیکورٹی پر حکومت مطمئن ہے ،وزیر خوراک

اسلام آباد : وفاقی وزیر خوراک و ذراعت نذر محمد گوندل نے کہا ہے کہ مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے وافر مقدار میں گندم موجود ہے اور ملک میں فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے حکومت مکمل طور پر مطمئن ہے۔ وہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالانہ گندم کی کھپت دو کروڑ تیس لاکھ ٹن ہے جبکہ گزشتہ سال اضافی پیداوار کے باعث گندم کا تیس لاکھ ٹن کا کیری اوور اسٹاک موجود ہے۔ انھوں کہا کہ رواں سال ملک میں قحط سالی کے باعث گندم کی ۔۔۔  مزید تفصیل

لیدر انڈسٹری کیلئے خام مال کی فراہمی میں کمی کا خدشہ

کراچی: پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیلاب میں بڑے پیمانے پر مویشیوں کی ہلاکت کے باعث لیدر انڈسٹری کے لئے خام مال کی فراہمی میں تیس فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق چمڑے کی صنعت کو پچیس فیصد خام مال شمالی وزیرستان اور سوات سے ملتا ہے لیکن حالیہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں پچیس فیصد مویشی ہلاک ہوگئے۔ جس کی وجہ سے لیدر انڈسٹری کے لئے خام مال میں پچیس سے تیس فیصد کمی واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خام مال میں کمی ۔۔۔  مزید تفصیل

گندم کی اضافی پیداوار برآمد نہیں کی جائیگی

اسلام آباد: وزارت خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث گندم کی اضافی پیداوار برآمد نہیں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق مالی سال دوہزار دس میں گندم کی پیداوار دو کروڑ اڑتیس لاکھ ٹن رہی، ملک میں دو کروڑ اسی لاکھ ٹن گندم کا زخیرہ موجود ہے جبکہ سالانہ کھپت دو کروڑ تیس لاکھ ٹن ہے۔ اضافی پیداوار کے باعث پانچ لاکھ ٹن سے زائد گندم برامد کی جا سکتی ہے۔ اپریل میں حکومت نے بیس لاکھ ٹن گندم کی برآمد کا فیصلہ کیا تھا لیکن سیلاب کی وجہ سے لاکھوں متاثرین کی بحالی ۔۔۔  مزید تفصیل

کے ایس ای : بینک آف خیبر کی نئی شاخ

کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بینک آف خیبر کی نئی شاخ کا افتتاح کر دیا گیا۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین غلام دستگیر اختر نے کے ایس ای میں بینک برانچ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر بلال مصطفی نے کہا کہ کے ایس ای میں بینک کی شاخ کھولنے کا مقصد سرمایہ کاروں کو تمام مالیاتی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بینک کی مزید برانچیں کھولی جائیں گی اور اس سال کے آخر تک مجموعی شاخوں کی ۔۔۔  مزید تفصیل

چین کم ایندھن پر چلنے والی موٹر گاڑیاں تیار کرے گا

شنگھائی (اے پی پی) چین نے آئندہ دس سالوں کے دوران کم سے کم ایندھن پرچلنے والی موٹر گاڑیاں تیار کرنے کے منصوبے پر14 ارب80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کافیصلہ کیا ہے ۔ بدھ کو چین کی وزارت صنعت نے ذرائع ابلاغ کوبتایا کہ اس منصوبے کا مقصد عالمی سطح پر چین کو کم ایندھن والی گاڑیاں تیار کرنے والے ملک کی حیثیت سے متعارف کرانا ہے۔ منصوبے کے تحت چین سالانہ 15 ملین گاڑیاں تیار کرنے کے قابل ہوجائے گا۔ اس منصوبے کیلئے حکومت 50 ارب یان کی مراعات دے گی تاکہ متبادل توانائی ۔۔۔  مزید تفصیل

کراچی: سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل میں کمی

کراچی: کراچی میں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل پچاس فیصد کم ہوگئی۔سبزی منڈی میں خریدار نہ ہونے کی وجہ سے سبزیاں ساٹھ فیصد سستی کر دی گئیں۔ کراچی سبزی منڈی ہول سیل مارکیٹ کے صدر حاجی شاہجہاں نے آج نیوز کو بتایا کہ کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث اندرون سندھ اور بلوچستان سے سبزیوں اور پھلوں کے صرف چار سو ٹرک پہنچ سکے، جبکہ عام دنوں میں یومیہ آٹھ سو ٹرک سامان ترسیل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ نہ ۔۔۔  مزید تفصیل

کراچی اسٹاک میں مندی کا رجحان

کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس دس ہزار چار سو سے نیچے آگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا، سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ جس کے باعث سارا دن انڈیکس منفی زون میں رہا۔ اس طرح سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پینتالیس پوائنٹس کمی سے دس ہزار تین سو تہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں سات کروڑ پچانوے لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جس میں فوجی ۔۔۔  مزید تفصیل

سیلاب سے اربوں روپے مالیت کے مویشی بہہ گئے

کراچی: خیبر پختون خوا ایگری یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سبحان قریشی نے کہا ہے کہ سیلاب سے اربوں روپے مالیت کے مویشی بہہ گئے، جس سے ملک میں گوشت اور دودھ کی فراہمی میں کمی کا خدشہ ہے۔  نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر سبحان قریشی نے کہا کہ لائیو اسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، لیکن سیلاب کے باعث نہ صرف اربوں روپے کے مویشی بہہ گئے، بلکہ ہزاروں مویشی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ان کی قوت مدافعت ختم ہوگئی جبکہ ۔۔۔  مزید تفصیل

پی ایس او کی پاور کمپنیوں کو آئل کم فراہم کرنیکی دھمکی

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاور کمپنیوں کے لئے فرنیس آئل کی فراہمی کم کرنے کی دھمکی دے دی۔ حکام کے مطابق پی ایس او کے مختلف اداروں پر ایک سو بیالیس ارب روپے اور پاور کمپنیوں پر ایک سو چوبیس ارب روپے کے واجبات ہیں۔ حبکو پچپن ارب بیس کروڑ روپے اور کیپکو اٹھائیس ارب پچاس کروڑ روپے ادا کرنے کی پابند ہیں، پاور کمپنیوں کو واجبات کی ادائیگی کے لئے اکتیس جولائی تک مہلت دی گئی تھی، اس کے باوجود کمپنیوں نے رقم ادا کی اور نہ ہی اس ۔۔۔  مزید تفصیل

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرول،مٹی کے تیل اور ایچ او بی سی کی قیمت میں معمولی کمی کردی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ پینتالیس پیسے اضافہ کر دیا گیا۔اوگرا کے ترجمان سید جواد نسیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ پٹرول کی قیمت میں اکیس پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ترپن پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اکتیس پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں ستائیس پیسے کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ ۔۔۔  مزید تفصیل