سرورق » تجارتی خبریں

خالص سونے کی قیمت 1747 ڈالر فی اونس ہوگئی

لاہور: عالمی منڈی میں خالص سونے کی قیمت 33 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1747 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ صرافہ مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں خالص سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے کے ساتھ 57800 روپے فی تولہ ہو گئی۔ 24 قیراط سونے کی قیمت 49542 روپے، 22 قیراط سونے کی قیمت 45414 روپے اور چاندی کی قیمت 920 روپے فی دس گرام رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر سونے میں سرمایہ کاری ہونے کے ۔۔۔  مزید تفصیل

بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات پورا کرنا مشکل

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں قابل کاشت زمین کا تقریباً ا یک چوتھائی حصہ بنجر ہونے سے بڑھتی ہوئی انسانی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے اوکے ہیڈ جیکوئس ڈیوف نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ انسانی آبادی کی ضروریات کی تکمیل کے لیے حیات بخش وسائل تیزی سے کم ہورہے ہیں اور اس حوالے سے ۔۔۔  مزید تفصیل

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

لندن: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی آئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ سونے کی فی اونس قیمت میں معمولی اضافے کے بعد سونا دوبارہ 1650 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ لندن بلین مارکیٹ میں سونا 1719 ڈالر فی اونس سے گر کر 1688.50 ڈالر فی اونس پر آگیا جبکہ چاندی کی فی اونس قیمتوں میں بھی ایک ڈالر سے زائد کمی آئی اور اس کے سودے گزشتہ ریٹ 32.25 ڈالر فی اونس کے بجائے 31.24 ڈالرمیں ہوئے۔ لندن کی پلاٹینیم اور پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینئم کی قیمت بھی گری اور وہ 1529 ڈالر فی ۔۔۔  مزید تفصیل

پی ایس او کے مختلف اداروں پر واجبات 179 بلین روپے

اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ملک کے مختلف ایئرلائن اور توانائی کے اداروں پر واجبات 179 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان اسٹیٹ آئل سخت مالی بحران کا شکار ہے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق قومی اداروں کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث اداروں کو فیول کی فراہمی تعطل کا شکار ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ملک میں فیول کی قلت کا مسئلہ سامنے آسکتا ہے۔ اس وقت واپڈا، کیپکو اور پی آئی اے پی ایس او کی مقروض اداروں میں سرفہرست ہیں۔ پی آئی اے ۔۔۔  مزید تفصیل

نیپرا نے پن بجلی 31 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیپرا نے پن بجلی 31 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ کرکے دی گئی۔بجلی کا ٹیرف موجودہ ٹیرف سے 1روپے 18 پیسے فی یونٹ سے بڑھا کر 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہوجائیگا، نرخوں میں اضافہ کا اطلاق صرف واپڈا کی پیدا کی جانیوالی بجلی 6 ہزار516 میگاواٹ پر ہوگا،ملک بھر کے صارفین سے 45 ارب 85 کروڑ روپے وصول کئے جائیں گے، ۔۔۔  مزید تفصیل

گندم کی امدادی قیمت 1050 روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ برس کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1050 روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ایک لاکھ ٹن کھاد درآمد کرے گی جس کیلئے حکومت 25 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ حکومت خاص طور پر دسمبر کے مہینے میں کسانوں کو کھادوں کی وافر فراہمی کو یقینی بنائے گی جو گندم کی فصل کیلئے سب سے زیادہ استعمال کا وقت ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزیر ۔۔۔  مزید تفصیل

کے نوٹ ستمبر 2012 تک تبدیل کرلیں، اسٹیٹ بینک500

لاہور: سٹیٹ بینک پاکستان نے عوام کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ وہ 500 روپے کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹ ستمبر 2012 تک تبدیل کر لیں۔ مرکزی بینک نے ملک بھر میں تمام کمرشل بینکوں اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کو فوری طور پر 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ عوام پرانے  ڈیزائن والے بڑے سائز کے500 روپے کے نوٹ بینکوں سے ستمبر 2012 تک تبدیل کرسکتے ہیں۔ تاہم پرانے ڈیزائن والے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت ختم ۔۔۔  مزید تفصیل

رینٹل پاور :50 ارب میں 20 فیصد بجلی پیدا نہ کر سکے

لاہور: کرائے کے بجلی گھر قومی معیشت کا خون چوسنے والی جونک بن گئے 50 ارب روپے خرچ دینے کے باوجود 20 فیصد بھی بجلی پیدا نہیں ہو سکی۔ رینٹل پاور پلانٹس کا منصوبہ سال 2009 میں نیپرا کے اعتراضات سامنے آنے کے ساتھ ہی متنازعہ ہوگیا تھا بعد میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی رینٹل منصوبوں کو مہنگا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور 14کے بجائے صرف 6 پلانٹس نصب کرنے کی تجویز دی۔ ان رینٹل پاور پلانٹس میں گلف ٹیکنو نوڈیرو 1 نوڈیرو II ریشماں اور کارکے شامل ہیں۔ ایک رپورٹ ۔۔۔  مزید تفصیل

ٹویوٹا کا خراب کاریں واپس منگوانے کا اعلان

ٹوکیو: جاپان کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا نے پوری دنیا سے 5 لاکھ 50 ہزار کاریں خرابی کے باعث واپس منگوانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں سے 42 ہزار کاریں صرف امریکہ سے واپس منگوائی جائیں گی۔ فنی خرابی کے باعث ان کاروں کے انجن سے منسلک ایسے پرزے تبدیل کئے جائیں گے جو گاڑی کے سٹیرنگ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ جمعرات کو ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ واپس منگوائی جانے والی کاروں میں کیمری سیڈان، سولارا کوپی، ہائی لینڈر ایس یو وی ۔۔۔  مزید تفصیل

اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے باوجود اے ٹی ایم مشینیں بند

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے باوجود مختلف نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین بند پڑی ہیں  جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے’اسٹیٹ بینک نے عوام کو عید کے موقع پر رقم کے حصول کیلئے تمام بینک کو ہدایات کی تھی کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم مشینوں کو بند نہیں کریں گے اور ان میں رقم موجود  ہو مگر مختلف نجی بینکوں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا اور مختلف بینک کی مشینیں بند ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات ۔۔۔  مزید تفصیل