سرورق » تجارتی خبریں
شمسی توانائی منصوبوں کے لیے دو ارب ڈالرز کا فنڈ قائم
منیلا / اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک ایشیائی ممالک میں شمسی توانائی منصوبوں کے لیے 225 ارب ڈالر فنڈ قائم کرے گا۔ اس فنڈز کے ذریعے پاکستان ، چین ، بھارت ، ازبکستان اور تھائی لینڈ میں شمسی توانائی حاصل کرنے کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ہارپوکو کرودا نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کلین انرجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام ممالک میں شروع کئے جانے والے منصوبوں سے آئندہ سال ۔۔۔ مزید تفصیل
خوراک کی درآمد میں 50 فیصد اضافہ
کراچی ۔ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود رواں مالی سال 11 ماہ کے دوران خوارک کی درآمد میں تقریبا 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق روا ں مالی سال جولائی تا مئی خوراک کا درآمدی حجم 4 ارب 72 کروڑ ڈالر رہا جس میں صرف 1 ارب 89 کروڑ ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک میں چینی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے 68 کروڑ ڈالر کی چینی درآمد کی گئی جبکہ چا ئے کی کھپت کے لحاظ سے پاکستان کا شمار دنیا کے پانچ بڑے ملکوں میں ہوتا ہے جس کی درآمد پر 31 ۔۔۔ مزید تفصیل
ایل پی جی کی قیمت میںپانچ روپے فی کلو اضافہ
لاہور: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا ۔ گھریلو سلنڈر 59اور کمرشل سلنڈر227روپے مہنگا ہوگیا۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے جاری نئے نرخوں کے مطابق لاہور گجرات اور سیالکوٹ میں ایل پی جی کی قیمت 95سے بڑھ کر 100ڈیرہ غازی خان ڈیرہ اسماعیل خان جھنگ ملتان رحیم یار خان بہاولپور فیصل آباد اور سرگودھا میں 105سے بڑھ کر 120 روپے ہو گئی آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کےچیئرمین نے کہا ہے ۔۔۔ مزید تفصیل
آٹے کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 40 روپے اضافہ
کراچی ۔ فلور ملز مالکان کی جانب سے گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 40 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد آٹے کے فی کلو ریٹیل نرخ میں بھی ایک روپے اضافہ ہو گیا ہے اور نئی ریٹیل قیمت 29 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ فلور ملزمالکان کی جانب سے آٹے کی 50 کلو بوری پر 40 روپے اضافے کا حکومت سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ خوراک نے بتایا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو نے دیا جائے گا۔ فلور ملز مالکان اور ایسوسی ایشن سے اس ۔۔۔ مزید تفصیل
پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بلند ترین سطح پر
کراچی : مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے اور سپلائی میں کمی کے باوجود مئی میں گزشتہ ماہ کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں12فیصد اضافہ ہوا اور یہ18 لاکھ40 ہزار ٹن رہی۔ اس دوران فیول آئل کی کھپت20 فیصد اضافے سے8 لاکھ 82 ہزار ٹن رہی۔ ساتھ ہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت میں 9 فیصد اور مٹی کے تیل کی کھپت میں12 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بالترتیب6 لاکھ19 ہزار ۔۔۔ مزید تفصیل
سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافہ
کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 1527ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی گزشتہ روزفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میںبالترتیب پچاس روپے اور 43روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدر آباد سکھر ملتان فیصل آباد 49350لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ گئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت42300روپے ہو گئی
مزید تفصیل
فرسٹ وومن بینک اور خواتین چیمبر کے مابین ایم او یو پر دستخط
اسلام آباد ۔ فرسٹ وومن بینک اور خواتین کے چیمبر کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت بینک کاروبار سے متعلق خواتین کی استعداد بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کرے گا جس میں مختلف کاروباری امور کی تربیت اور رہنمائی شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں بدھ کے روز فرسٹ وومن بینک کی صدر شفقت سلطانہ اورصدر اسلام آباد وومن چیمبر آف کامرس ثمینہ فاضل نے بینک کے حکام اور کاروباری خواتین کی موجودگی میں ایم او یو سائن کیا۔ بینک امسال دس نئی شاخیں کھولے گا، ۔۔۔ مزید تفصیل
زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 17 کروڑ ڈالر کی کمی
کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران سترہ کروڑ اکاون لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب سولہ کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کے رہ گئے ۔ چار جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر اٹھارہ کروڑ تین لاکھ ڈالر کی کمی سے تیرہ ارب بہتر کروڑ چھیاسٹھ لاکھ ڈالر ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر باون لاکھ ڈالر اضافے سے تین ارب تینتالیس کروڑ اناسی لاکھ ۔۔۔ مزید تفصیل
عالمی بینک توانائی کے مزید منصوبوں میں مدد کریگا
اسلام آباد : عالمی بینک پاکستان میں پانی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے مزید منصوبوں کیلئے مدد پر رضامند ہوگیا ہے ۔ اس بات کا اعادہ ورلڈ بنک کے مقامی ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے وزیر پانی و بجلی سید نویدقمر سے ایک ملاقات میں کہی۔انہوں نے ملاقات میں بتایا کہ ورلڈ بنک پاکستان میں بجلی کی ترسیل کے لئے ابتدائی طور پر پندرہ اعشاریہ چھ ملین ڈالر دے گا۔ڈائریکٹر ورلڈ بنک نے پاکستان میں پانی و بجلی کے مزید منصوبوں میں بھی مدد دینے کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات ۔۔۔ مزید تفصیل
بجلی کی پیداوار میں کمی، شارٹ فال 2995میگاواٹ ہوگیا
لاہور: ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار میں کمی کے پیش نظر بجلی کا شارٹ فال 2995 میگاواٹ ہوگیا ہےجس کے باعث گزشتہ روز شہروں اور دیہاتوں میں 10 سے 16 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی جبکہ ڈی جی پیپکو انجینئر اعجاز رفیق قریشی نے کہا ہے کہ فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کو آئل کی قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ بجلی کا شارٹ فال 3000 میگاواٹ ہونے سے شہروں میں 6 گھنٹے اور دیہاتوں میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پیپکو ۔۔۔ مزید تفصیل