سرورق » تجارتی خبریں

گیس لوڈشیڈنگ، مینو فیکچرنگ سیکٹر میں 40کروڑ ماہانہ خسارہ

کراچی: سوئی نادرن پائپ لائنزلمیٹڈ کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گزشتہ 36 روز سے پنجاب کے 6 سو انڈسٹریل یونٹس مکمل بند ہیں جس سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کا ماہانہ خسارہ چالیس کروڑ روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث 600انڈسٹریل یونٹس بند ہونے سے اربوں روپے کی برآمدات متاثر جبکہ4لاکھ مزدورشدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدت دسمبر 2011میں 19 اعشاریہ دو فیصد گرگئی ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ۔۔۔  مزید تفصیل

ایشیائی بینک نے 51 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں زرعی آبپاشی اور بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کے لیے آسان اقساط پر 51 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے قرضوں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ اس میں سے 27 کروڑ ڈالر آبپاشی جبکہ 24 کروڑ ڈالر بجلی کی ترسیل کے منصوبے پرخرچ ہوں گے۔ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی بی کے پاکستان  میں سربراہ ورنر لیپیغ نے امید ظاہر کی کہ دونوں منصوبوں پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ لاکھوں افراد ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان ایران گیس منصوبے کی فیزبیلٹی رپورٹ مکمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی گرائونڈ فیزبیلٹی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے اور اس کے پائپ کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہمیں اس ضمن میں کسی دبائو کا سامنا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے سے بھارت کو گیس نہیں دی جائے گی۔ البتہ اگر مستقبل میں ایران نے اضافی گیس بھارت کو دینے ۔۔۔  مزید تفصیل

سعودی عرب کی تیل کے مقررہ پیداواری ہدف تک رسائی

ریاض: سعودی عرب نے ایران پر پابندیوں کے بعد تیل کی پیداوار بڑھاتے ہوئے مقررہ پیداواری ہدف کے قریب تک رسائی حاصل کر لی ہے تاکہ خظے میں تیل کی کمی کی صورتحال کو احسن طریقے سے پورا کیا جاسکے۔ بدھ کو خلیجی ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب اس وقت ریکارڈ سطح پر 10 ملین بیرل یومیہ تیل پیدا کر رکھا ہے اور اس کے علاوہ پیداواری ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب نے خطے کی موجودہ صورتحال کے بعد یومیہ 12.5 ملین بیرل تیل کی پیداوار کا ہدف مقرر ۔۔۔  مزید تفصیل

رولز رائس کی فروخت میں تاریخی اضافہ

لندن: دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار کی جانے والی رولز رائس کاروں کی فروخت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ دو ہزار گیارہ میں ساڑھے تین ہزار سے زائد رولز رائس کاریں فروخت ہوئیں۔ رولز رائس کار امارت، خاندانی وجاہت اور معاشرتی حیثیت کا نشان سمجھی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا سے امریکا اور چین سے چلی تک دنیا بھر میں طبقہ امرا کے نفاست پسند اور نازک مزاج افراد میں رولز رائس کاریں ہمیشہ مقبول رہی ہیں۔ گزشتہ سال تین ہزار پانچ سو اڑتیس رولز رائس کاریں ۔۔۔  مزید تفصیل

بھارت پاکستان کو بجلی اور ڈیزل فراہم کرے گا

نئی دہلی : پاکستان اور بھارت کے مابین مستحکم ہوتے تعلقات کے نتیجے میں رواں سال بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات تجارت شروع ہو جائے گی۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور اور امرتسر کے درمیان ہائی وولٹیج لنک قائم کر کے 5 سو میگا واٹ بجلی مارکیٹ ریٹ پر فراہم کی جائے گی جس سے پاکستان میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے گا۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس حوالے  سے وزارت دفاع کی کلیرنس کے بعد معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی امور پر مذاکرات ۔۔۔  مزید تفصیل

ڈیڑھ ارب ڈالر کی غذائی مصنوعات کی برآمد

اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران ایک ارب 51 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی غذائی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال غذائی اجناس/مصنوعات کی برآمد میں 22.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ایک ارب 23 کروڑ 30 لاکھ   ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق غذائی اجناس/مصنوعات میں مچھلی اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد ۔۔۔  مزید تفصیل

صوبوں کو 178 ارب روپے جاری

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران وفاق نے صوبوں کو قابل تقسیم پول سے 178 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال وفاق کی جانب سے صوبوں کیلئے قابل تقسیم پول میں 328 ارب روپے رکھے گئے تھے۔ مالیاتی مسائل کے باوجود پہلی سہ ماہی میں صوبوں کو قابل تقسیم پول کا 57 فیصد حصہ 178 ارب روپے جاری کر دیا گیا ہے۔ جولائی سے ستمبر 2011ء تک پنجاب کو 92 ارب 21 کروڑ روپے۔ سندھ کو 43 ارب 94 کروڑ’ خیبر پختونخوا کو 19 ارب 31 کروڑ روپے ۔۔۔  مزید تفصیل

کھجور کی پیداوارساڑھے 5 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی

فیصل آباد: پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار ساڑھے 5 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے جس میں سے سالانہ 24 کروڑ ڈالر کی کھجور برآمد کی جا رہی ہے۔ ہارویسٹ ٹریڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں بہتر انتظامی خدمات اور دستیاب سہولیات کے باعث برآمدی کھجور کی رقم 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر حالیہ ایک سال میں 24 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کی برآمد کے سلسلہ میں فی الوقت مناسب سہولیات نہ ہونے سے عالمی معیار کا ۔۔۔  مزید تفصیل

سونا عالمی مارکیٹ میں 95 ڈالر فی اونس سستا

سنگاپور۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری اور قدر میں اضافے نے سونا سستا کردیا، ایک ہفتے میں فی اونس قیمت میں 95 ڈالر کی کمی ہوگئی۔ موڈیز انٹرنیشنل کی طرف سے یورپی ممالک کی کریڈٹ ریٹینگ پر نظر ثانی کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1655 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دسمبر کے آغاز میں ایک اونس سونے کی قیمت 1750 ڈالرتھی۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی سے بھی سونے کی قیمت کم ہو رہی ہے، بھارت دنیا میں سونے کا سب ۔۔۔  مزید تفصیل