سرورق » سائنس وٹیکنالوجی
ڈسکوری آج خلائی سفر پر روانہ ہو رہی ہے
فلوریڈا ۔ امریکی خلائی شٹل ڈسکوری تاخیر کے بعد آج اپنے آخری سفر پر عالمی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہو رہی ہے۔ جس کے ذریعے ماڈیول اور خوراک کا سامان پہنچایا جائیگا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہونے والی خلائی شٹل میں چھ خلانورد سوار ہیں۔ ڈسکوری کے آخری سفر کے بعد خلائی شٹل ریٹائر ہو جائیگی۔ اور اس کے ساتھ امریکا کا خلائی شٹل کے ذریعے خلا جانے کا پروگرام ختم ہو جائیگا۔ امریکا کو عالمی اسٹیشن پر خلانوردوں کا خوراک اور دیگر ۔۔۔ مزید تفصیل
نابینا افراد کیلئے بنائی گئی کارکی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
نیویارک(آن لائن)امریکہ میں نابینا افر اد کے لیے بنا ئی گئی خصو صی کارنے پہلی ٹیسٹ ڈرائیو مکمل کر لی ہے جس میں ایک نا بین شخص نے فلو ریڈاکے ریسنگ ٹریک پر کامیا بی سے اس کا ر میں ڈرا ئیونگ کی۔ نا بینا افراد کے لیے بنا ئی گئی اس کا رمیں کئی کیمرے، الارم اور مخصو ص سینسرزلگا ئے ہیں جو انسانی آ نکھ کی طر ح کام کریں گے اور راستے میں آ نے والی رکاوٹوں کی تصویر انسا نی دما غ میں منتقل کر دیں گے جس کے بعد آ نکھیں نہ ہونے کے با وجود بھی نا بینا افرادکے دما غ میں ۔۔۔ مزید تفصیل
سائنسدان مصنوعی شریانیں تیار کرنے میں کامیاب
نیویارک ۔ طب کے میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھا تے ہو ئے امریکی سا ئنسدا ن مصنو عی شریا نیں تیار کر نے میں کا میاب ہو گئے ہیں ۔ ان مصنو عی شریا نوں کی بدو لت اوپن ہا رٹ سر جری کا آ پر یشن کئی گنا آ سا ن ہو جائے گا اور انسا نی جسم سے شر یا نیں حا صل کر نے کی ضر ور ت نہیں رہے گی ۔ ایسٹ کیرولینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ شر یا نیں انسانی جسم سے حاصل کیے گئے ٹشوز کی مدد سے تخلیق کی ہیں جنہیں مدا فعتی نظام باآ سانی قبو ل کرلے گا ۔ ان شر یا نوں کو گردے کی خرابی ۔۔۔ مزید تفصیل
آئی پیڈ یوزرز کیلئے ڈیجیٹل اخبار
نیویارک :امریکامیں آئی پیڈ یوزرزکیلئے ایک اور خوشخبری اب وہ خصوصی ڈیجیٹل اخبارسے بھی استفادہ کرسکیں گے۔ امریکی شہریوں کوایپل آئی پیڈپرقومی سیاست سے لے کرکھیل، انٹرٹینمنٹ اوردیگرہرقسم کی خبریں سالانہ چالیس ڈالرزپردستیاب ہونگی۔ جوپرنٹ، آڈیو، ویڈیواورتصاویرکی شکل میں ہونگی۔ دی ڈیلی کے نام سے ڈیجیٹل اخبارکاافتتاح نیوزکارپوریشن کے سی ای اوروپرٹ مردوک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ اشتہارات اورسبسکرپشن ۔۔۔ مزید تفصیل
روسی مال بردارخلائی راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گیا
قازقستان: روس کا مال بردارخلائی راکٹ تین ٹن خوراک،ایندھن اور ضروری اشیالیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا، ناساکی طرف سے بھیجے گئے روس کے پروگریس راکٹ میں عملے کے چھ ارکان سوار ہیں۔ناساکے مطابق یوراگوئے کے ساحل سے دو سو بیس میل دورراکٹ سے لائیوویڈیوبنائی جاسکتی ہے۔جمعرات کو جاپان کے اوراب روس کے کارگوجہازکے خلامیں سامان لے کرپہنچنے سے ماہرین کااعتمادبحال ہواہے،کہ سولہ ممالک کاسوبلین ڈالر کاسامان لے جانے کامنصوبہ کامیاب رہاہے۔
مزید تفصیل
آسٹریلوی ڈیولپرز کا پہلا ہیک فری سافٹ ویئر بنانے کا دعویٰ
سڈنی: آسٹریلیا کے سافٹ وئیر ڈیولپرز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کا پہلا ہیک فری سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے۔ سیل فور نام کا یہ سافٹ وئیر آسٹریلیا کے آئی سی ٹی ریسرچ سینٹر آف ایکسی لینس میں تیار کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کہتے ہیں یہ سافٹ وئیر سسٹمز کو ہیکنگ سمیت تمام نقصان دہ حملوں سے بچائے گا۔ یہ ایک چھوٹا آپریٹنگ سسٹم ہے کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر تک رسائی کو پابند کرتا ہے۔ اس کی مخصوص صلاحیت یہ ہے کہ اس سسٹم کی بالکل صحیح آپریٹنگ تجربے سے سو فیصد ۔۔۔ مزید تفصیل
برازیل:انٹرنیٹ سے متعلق ٹیکنالوجی نمائش جاری
ساؤپاؤلو. . . .. . .برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں انٹرنیٹ سے متعلق ٹیکنالوجی نمائش جاری ہے۔کیمپس پارٹی نامی اس نمائش میں دنیا بھر سے6500 انٹرنیٹ کے ماہرین اور شائقین شرکت کررہے ہیں۔اس نمائش کا مقصد انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک دوسرے سے آئیڈیاز شیئر کرنا اور اس شعبے میں جدت لانا ہے۔ دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے منفرد اور بڑے ایونٹ میں کمپیوٹر کے چوٹی کے ماہرین بھی شریک ہیں جن کے فن سے نمائش میں موجود لوگ خوب استفادہ حاصل کررہے یں۔اس ایونٹ میں کئی سیمینارز ۔۔۔ مزید تفصیل
وہیل چیئر کو چلانے کیلئے لائسنس ضروری ہوگا
واشنگٹن ۔ امریکی کمپنی نے ایک ایسی وہیل چیئر تیار کرلی ہے جو ہموار سطح سے لے کر برف ، ریت اور پانی پر بھی چل سکتی ہے اس انوکھی وہیل چیئر کے پہیے جنگی ٹینک کی بیلٹ کے انداز میں تیار کئے گئے ہیں جو اسے ہر قسم کی سطح پر چلنے کے قابل بنا رہے ہیں تاہم دلچسپ ترین بات یہ ہے کہ اس وہیل چیر کو استمال کرنے والے افراد کو اسے چلانے کے لیے باقاعدہ ہیوی ڈیوٹی وہیکل لائسنس بھی حاصل کرنا ہوگا
مزید تفصیل
گھر گھر سے جا کر کچرا لینے والا روبوٹ تیار کرلیا گیا
روم(آن لائن)اٹلی میں جدید ٹیکنالوجی کا حامل ایک ایسا روبوٹ متعارف کروایا گیا ہے جو گھروں سے کچرا لینے کا کام باقاعدگی سے سرانجام دیتا ہے ،اس ربوٹ میں متعدد کیمرے اور سنسرز نصب کئے گئے ہیں جبکہ اس کی وائرلیس نیٹ ورکنگ کے ذریعے نگرانی اور رہنما بھی کی جاتی ہے جن افراد کو اپنے گھر ،دفتر یا کسی بھی مقام سے کچرا اٹھوانے کے لئے ان انسانی سائز والے روبوٹس کی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید تفصیل
نظام شمسی کے باہرزمین سے مشابہ سیارہ دریافت
کیلی فورنیا:امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے نظام شمسی کے باہر زمین سے مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کیا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ ٹین بی۔ کیپلر نامی سیارہ نظام شمسی کے باہر پائے جانے والے سیاروں میں سب سے چھوٹا ہے۔ یہ سیارہ سائز میں زمین کے ایک اعشاریہ چار گنا اور وزن میں چار اعشاریہ چھ گنا ہے۔ ناسا کے مطابق سیارے پر دن کے وقت درجہ حرارت تیرہ سو اکہتر درجہ سینٹی گریڈ سے زائد رہتا ہے اس لیے اس پر انسانی حیات کا امکان نہیں ہے۔ اس کے باوجود ماہرین ۔۔۔ مزید تفصیل