سرورق » سائنس وٹیکنالوجی
چین کا پہلا تھری ڈی چینل متعارف
بیجنگ : چین نے اپنی کامیابیوں کے سفر کا ایک اور سنگ میل اس وقت طے کرلیا جب وہاں پہلے تھری ڈی ٹی وی چینل نے کام شروع کر دیا۔ چین کے سرکاری ٹی وی چینل سمیت بیجنگ، تیان جن، شنگھائی، جیانگ سو اور شینزن کے 5 چینلز کے زیر اشتراک پہلے تھری ڈی چینل کی آزمائشی نشریات شروع کی گئی ہے۔ باضابطہ طور پر اس کا آغاز چین کے نئے سال یعنی 23 جنوری سے کیا جائے گا۔ اس چینل پر روزانہ ساڑھے 13 گھنٹے کی نشریات نشر کی جائے گی جنھیں لوگ تھری ڈی ٹیلیویژن سیٹس پر دیکھ سکیں گے۔
مزید تفصیل
مختصر ترین کمپیوٹر جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا
لندن۔ ایک برطانوی کمپنی نے دنیا کا سستا اور مختصر ترین پرسنل کمپیوٹر ایجاد کر لیا ہے جس کی قیمت صرف پچیس ڈالر ہے۔ محض ایک کریڈٹ کارڈ کے حجم کے برابر پی آئی رسپ بیری نامی کمپیوٹر جنوری دو ہزار بارہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ دنیا کے اس سب سے چھوٹے اور سب سے سستے کمپیوٹر کا وزن صرف پینتالیس گرام ہے جس میں ایک سو اٹھائیس سے لے کر دو سو چھپن ایم بی ریم کے ساتھ سات سو میگا ہرٹز کا پروسیسر اور یو ایس بی پورٹس بھی موجود ہیں جبکہ اسے آ پریٹنگ سسٹم ۔۔۔ مزید تفصیل
چین غیر ملکی سیارچے زمینی مدار میں بھیجے گا
بیجنگ: چین اگلے سال کمرشل بنیاد پر 5 غیر ملکی مواصلاتی سیارچے زمینی مدار میں بھیجے گا۔ یہ بات چین کی ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی ذیلی کمپنی چائنا گریٹ وال کے صدر نے مقامی خبر رساں ادارہ کو بتائی۔ چائنا گریٹ وال کمپنی نے رواں سال پاکستان کا پاک سیٹ ون آر سیارچہ کامیابی سے زمینی مدار میں بھیجا تھا۔ سی جی ڈبلیو کمپنی کے صدر ین لی منگ نے بتایا کہ کمپنی رواں سال تجارتی بنیادوں پر خلاء میں روانہ کر رہی ہے جس میں لکسمبرگ کی سمندری حدود ۔۔۔ مزید تفصیل
روس اور یورپ کا مشترکہ خلائی مشن
ماسکو: روس اور یورپ نے مشتری تک مشترکہ خلائی مشن بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ اس سلسلہ میں روس کی خلائی ایجنسی ”روس کسموس” اور یورپین خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے سربراہوں کے درمیان ماسکو میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاند کا تحقیقاتی مشن اور مشتری تک خلائی سفر کیلئے تیاریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ روس اور یورپ 5 خلائی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جس میں مشتری تک خلائی سفر کے علاوہ چاند سے مٹی کے نمونوں کا حصول اور سیارہ زہرہ پر لینڈنگ ۔۔۔ مزید تفصیل
سونی کا جدید پلے اسٹیشن ویٹا لانچ
ٹوکیو: جاپان کی سونی کارپوریشن نے اپنے جدید پلے اسٹیشن ویٹا کو لانچ کر دیا۔ جدید پلے اسٹیشن ویٹا ہینڈ ہینڈل کونسول جاپان میں لانچ کیا گیا جس کی قیمت 25 ہزار ین سے 30 ہزار ین (320 سے 380 ڈالر) ہے مذکورہ پلے اسٹیشن 5 انچ کے ایل ای ڈی ٹچ سکرین، دو کیمروں، ایک بی پی ایس ریسیور وائے فائے اور تھری جی پر مشتمل ہے۔ اس پلے اسٹیشن کو فروری 2012ء میں امریکہ اور یورپ میں لانچ کیا جائیگا۔
مزید تفصیل
انٹل کا تائیوانی ادارے سے اشتراک
تائپے : امریکی کمپیوٹر چپ ساز ادارے انٹل نے جدید میموری چپس کی پیداوار کیلئے تائیوان کے تحقیقی ادارے سے اشتراک کر لیا۔ انٹل اور آئی ٹی آر آئی اشتراکی معاہدہ کے تحت کم توانائی استعمال کرنے والے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کیلئے چپ تیار کرینگے۔ انٹل سے جاری ایک بیان کے مطابق وہ تائیوان کے اعلیٰ ترین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ انڈسٹریل ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آر آئی) کیساتھ مل کر 15 ملین ڈالر کا منصوبہ شروع کرینگے جس کے تحت سپر فاسٹ میموری ٹیکنالوجیز ۔۔۔ مزید تفصیل
ایبولا وائرس کیخلاف ویکسین تیارکرنیکا دعویٰ
سائنس دانوں نے خونی ہیضے کا سبب بننے والے ایبولا وائرس کے خلاف ایک ویکسین تیار کر لی ہے جس کے چوہوں پر کیے گئے تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ اس ویکسین سے خونی ہیضے کے مہلک مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ایبولا وائرس سب سے پہلے انیس سو چھہتر میں دریافت ہوا تھا۔ اس کے نام کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ افریقی ملک زائر اور موجودہ کانگو کے ایبولا نامی دریا سے اخذ کیا گیا ہے۔ ایبولا وائرس اتنا مہلک ہے کہ اس کے شکارنوے فیصد سے زائد افراد لقمہ اجل بن ۔۔۔ مزید تفصیل
دنیا سے مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت
سین جونز۔ ناسا کے سائنسدانوں نے دنیا سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ چھ سو سال کی دوری پر واقع ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ اسے کپلر بائیس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارہ دنیا سے باہر زندگی دریافت کرنے کے کوشش میں ایک پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔ ناسا کے کلپر پروگرام کے سائنسدان ڈگلس ہڈگنز کا کہنا ہے کہ دنیا جیسا سیارہ ڈھونڈنے کی کوشش میں یہ ایک سنگ میل ہے۔
مزید تفصیل
مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 8 ورژن تیار
نیویارک : کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8 بیٹا کو فروری میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ بات مائیکرو سافٹ کے قریبی ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق مائیکروسافٹ اپنے مقبول و معروف آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کے نئے ورژن کو فروری 2012ء کے اختتام تک مارکیٹ میں آجائے گا۔ نئے ورژن میں میٹرو اسٹائل نام کا ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو بنیادی طور پر ٹیبلیٹ ٹیکنالوجی کے لئے بہترین ہے۔ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لئے ونڈوز کے پرانے ورژن دستیاب رہے گی، تاہم ٹچ ۔۔۔ مزید تفصیل
دسواں چینی سیٹلائٹ خلا کو روانہ
بیجنگ : چین نے اپنا دسواں سیٹلائیٹ خلا میں چھوڑ دیا ہے۔ چینی خبررساں ادارہ کے مطابق اس سیٹلائیٹ میں نیوی گیشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائیٹ کئی اہم مقاصد کیلئے خلاء میں بھجوایا گیا ہے۔ اس سے قبل چین نے زراعت سے متعلق سیٹلائیٹ بھی خلاء میں بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ چین 2020ء تک خلاء میں اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کیلئے چین خلاء باز کے بغیر متعدد مشن خلاء میں بھیج چکا ہے۔
مزید تفصیل