سرورق » خاص پکوان
گولا کباب
اجزاء
قیمہ ایک کلو
ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد درمیانی
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
کچا پپیتا پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
دہی آدھی پیالی
کوکنگ آئل آدھی پیالی
سجانے کے لیئے
پیاز کے لچھے حسب پسند
لیموں کے قتلے حسب پسند
ترکیب
قیمہ میں ادرک ،لہسن نمک ،پیاز ،لال مرچ ،زیرہ دھنیا گرم مصالحہ اور پپیتا ملا کر پیس لیں ۔
دو ۔۔۔ مزید تفصیل
نیلو فر کا شربت
اشیا
نیلو فر کے پھول دس گرام
پانی ڈیڑھ کلو
چینی ڈیڑھ کلو
روح کیوڑہ پچاس گرام
ترکیب
نیلو فر کے پھول رات کو پانی میں بھگودیں اب اس آگ پر چڑھا دیں اور پانچ منٹ تک جوش آنے دیں ۔
اب نیچے اتار کر ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور پھول پھینک دیں ۔ا ب پانی میں چینی ڈال کر ایک تار کا شربت پکائیں ۔
ٹھنڈا ہونقے پر اس میں کیوڑہ شامل کر یں اور خشک بوتلوں میں بھر لیں
مزید تفصیل
سیب اور انجیر کا شربت
اشیا
سیب آدھا کلو
انجیر سو گرام
پانی ڈیڑھ کلو
لیموں ایک عدد
چینی پچیس گرام
ترکیب
سیب چھیل کر ان کے ٹکڑے کاٹ لیں ساتھ ہی انجیر بھی کاٹ لیں ۔سیب اورانجیر ملا کر دس سے پندرہ منٹ تک ابالیں ۔اب کسی باریک کپڑے میں چھان لیں ۔اب اس میں لیموں کا رس چینی ملا کر دوبارہ دس منٹ تک ابالیں ۔ٹھنڈا ہونے پر اسے صاف اور خشک بوتلوں میں بھر لیں
مزید تفصیل
نارنگی کا شربت
اشیا
میٹھے سنگترے پندرہ عدد
نارنگی انیس عد د
لیموں تین عدد
چینی چار کلو
عرق گلاب دو کلو
ترکیب
پہلے سنگترے نارنگی اور لیموں کا رس نجور کر چھان لیں ۔
اب اس رس کو کیے صاف شیشے کیبرتن میں ڈال لیں۔
چینی کو عرق گلاب میں ڈال کر ایک تاریک کی چاشنی تیار کریں ۔اب اسی چاشنی میں رس ڈال کر دھیمی آنچ پر گرم کریں ۔شربت بن جانے کے بعد صاف اور خشک بوتلوں میں بھر لیں
مزید تفصیل
شہتوت کا شربت
اشیا
پکے ہوئے شہتوت پانچ سو گرام
چینی سات سو پچاس گرام
پانی ایک کلو
سیٹرک ایسڈ ایک چھوٹا چمچہ
پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ چٹکی بھر
ترکیب
شہتوتوں کو دھو کر ٹکڑوں میں کاٹیں ۔مکسر میں پانی کے ملا کر پتلا رس بنا لیں پانی اور رس ملا کر پکائیں ۔ جب یہ مرکب پک کر آدھا رہ جائے تب چینی ڈالیں ۔چینی کے حل ہونے تک دوبارہ پکائیں اور تھوڑا گاڑھا کریں ۔سیٹرک ایسڈ کو پانی میں حل کر کے پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ ڈالیں ۔سارے گاڑھے شربت کو اچھی طرح سے ملا کر ایک جان ۔۔۔ مزید تفصیل
املی کا شربت
اشیا
املی دو سو پچس گرام
چینی چھ سو پچھتر گرام
پانی ڈھائی لیٹر
نمک ایک چھوٹا چمچہ
زیرہ بھنا پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ
نمک سیاہ آدھا چھوٹا چمچہ
ترکیب
املی کو صاف کر کے رات بھر پانی میں بھگو ئے رکھیں ۔ہاتھوں سے مسل کر اس کے بیج پھوک اور ریشے نکال دیں ۔اب باقی پانی کو چھان لیں اور بیس منٹ تک پکائیں ۔پھر چینی ڈالیں اور پندرہ منٹ تک دوبارہ پکائیں ۔دونوں طرح کے نمک اور زیرہ ڈالیں اسے بوتلوں میں بند کر کے رکھیں۔املی کا شربت تیار ہے
مزید تفصیل
سیاہ انگور کا شربت
انگور سیاہ چھ کپ
پانی چھ کپ
چینی نو کپ
نمک ایک چھوٹا چمچہ
سیٹرک ایسڈ ایک چھوٹا چمچہ
پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ چٹکی بھر
ترکیب
دھلے سیاہ انگور وں کو جو سریا مکسر میں ڈال کر رس نکال لیں ۔
پانی میں چینی حل کر یں ۔باریک کپڑے میں چینی ملا کر پانی چھانیں اورابالیں ۔
ایک تاریکی چاشنی بنالیں اور رس کو ٹھنڈا کریں ۔
ٹھنڈی چاشنی میں رس اور سیٹرک ایسڈ ملائیں۔
اچھی طرح یک جان مرکب بنالیں ۔
نمک کو ایک چوتھائی کپ میں پانی میں حل کر کے پوٹا شیم میٹا بائی سلفائیٹ ۔۔۔ مزید تفصیل
سردائی شربت
بادام کی گری ایک سو پچاس گرام
خشخاش ایک سو پچس گرام
سیاہ مرچ پجیس گ
چاروں مغز ایک سو پچاس گرام
سبز الائچی پانچ گرام
سونف ایک چھوٹا چمچ
گلاب ایسنس دو چھوٹے چمچ
روح کیوڑہ ایک چھوٹا چمچہ
سیٹرک ایسڈ آدھا چھوٹا چمچ
چینی دو کلو
پانی ایک لیٹر ملائیں
ترکیب
بادام بھگو کر چھلکے اتار لیں ۔خشخاش کو بھی صاف کر کے بھگو دیں ۔خشخاش، چاروں مغز بغیر چھلکے بادام سیاہ مرچ ،سبز الائچی اور سونف ڈال کر باریک پیس لیں ۔تھوڑے پانی میں گھول کر صاف کپڑے سے اسے بار بار چھانیں ۔۔۔ مزید تفصیل
کچے آم کا شربت
ابلے کچے آم کا گودا دو کپ
چینی چار کپ
نمک ڈیڑھ چھوٹا چمچہ
بھنا پسا زیرہ ایک چھوٹاچمچہ
پسا پودینہ ایک چھوٹا چمچہ
پانی دو کپ
ترکیب
پانی اور چینی ملا کر چاشنی بنالیں ۔چاشنی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں آم کا گودا مکسر چلا کر باریک پیس لیں تیار چاشنی میں پسے ہوئے کچے آم کا مرکب ملائیں صاف اور خشک بوتلں میں بھر کر رکھیں ۔
پینے یا ملانے کے وقت ایک حصہ رس یا شربت میں تین حصے پانی ا ور چورا برف ملائیں
مزید تفصیل
فالسے کا شربت
فالسے پانچ سو گرام
چینی چھ سو گرام
پانی ایک لیٹر
سیٹرک ایسڈ آدھا چھوٹا چمچ
ترکیب
فالسوں کو اچھی طرح صاف کریں۔ تھوڑے پانی میں فالسے ڈال کر ہاتھوں کے ذریعے مسلیں اور گٹھلیاں الگ کریں ۔گودا ملا پانی مکسر میں ڈال کر کر پتلا رس نکال لیں۔
چینی اور پانی ملا کر چینی حل کریں ہونے تک پکائیں چھان کر ایک تاریکی چاشنی بنائیں رس ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں اسے ٹھنڈا کر کے سیٹرک ایسڈ ملائیں اس اس شربت کو صاف خشک بوتلوں میں بھر کر رکھیں
اب شربت کو صاف خشک بوتلو ۔۔۔ مزید تفصیل