سرورق » مضامین
روشنی سے تیز سفر کا کامیاب تجربہ
سرن: یورپی سائنسدانوں نے اس تجربے کو کامیابی سے دوبارہ دہرایا ہے جو بظاہر آئن سٹائن کے اس نظریے کی نفی کرتا ہے جس کے تحت کوئی بھی چیز روشنی سے زیادہ تیزی سے سفر نہیں کر سکتی۔ ستمبر میں جوہری تحقیق کی یورپی تجربہ گاہ ‘سرن’ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے دعوٰی کیا تھا کہ انہوں نے تجربات کے دوران ایسے ‘سب اٹامک’ ذرات کا پتہ چلایا ہے جو روشنی سے زیادہ رفتار سے سفر کرتے ہیں۔ اس تجربے کے دوران روشنی کی رفتار کے ساتھ سفر کرنے والے نیوٹرینوز ۔۔۔ مزید تفصیل
رواں سال کا آخری سورج گرہن 25 نومبر کو ہوگا
اسلام آباد : رواں سال کا آخری سورج گرہن جمعہ 25 نومبر کو ہوگا تاہم پاکستان سے اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 نومبرکو جزوی سورج گرہن ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن صبح 9 بج کر 23 منٹ پر شروع ہو کر دوپہر ایک بج کر 17 منٹ پر ختم ہوگا۔ سورج گرہن جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلوی ریاست تسمانیہ اور انٹارکٹکا سمیت کرہ ارض کے انتہائی جنوبی حصے میں واقع ممالک میں نظر آئے گا تاہم پاکستان میں سال کے آخری سورج گرہن کا مشاہدہ ۔۔۔ مزید تفصیل
روس میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار
ماسکو: روس میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ جواہرات اور سونے سے مزین اس نسخے کا وزن آٹھ سو کلو گرام ہے۔ قرآن پاک کی جلد پر قیمتی جواہرات جڑے ہوئے ہیں۔ ڈیڑھ میٹر کے چھ سو بتیس اوراق پر انتہائی خوبصورت خطاطی کی گئی ہے۔ روسی ریاست تاتارستان نے اس کو خصوصی طور پر اٹلی سے تیار کرایا ہے۔ قرآن پاک کے اس عظیم نسخہ کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے اس قرآن پاک کو قازن کی ایک مسجد میں رکھا جائے گا۔
مزید تفصیل
گوگل کی خفیہ تجربہ گاہ کا قیام
سان فرانسسکو : دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے سان فرانسسکو کے ساحلی علاقے میں ایک خفیہ تجربہ گاہ قائم کی ہے جہاں وہ مستقبل میں دنیا تبدیل کر دینے والی ایجادات میں مصروف ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گوگل ایکس نامی اس تجربہ گاہ میں انجنئیرز روبوٹس، انٹرنیٹ کی صلاحیت رکھنے والی کھانے کی پلیٹوں اور خلائی لفٹ جیسے 100 منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ایک انجنئیر کے بقول یہ تجربہ گاہ خفیہ طور پر ایسے ہی کام کر رہی ہے جیسے سی آئی اے کے دفاتر۔ اس تجربہ گاہ ۔۔۔ مزید تفصیل
ٹویوٹا کا ہائیبرڈ کار متعارف کرانیکا اعلان
ٹوکیو : ٹویوٹا موٹرز کمپنی نے ٹوکیو موٹر شو میں اپنی نئی کمپیکٹ ہائیبرڈ کار متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ کار کم فیول خرچ کرنے والی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی سے مزین ہوگی۔ گزشتہ روز ٹویوٹا موٹرز کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ نئی کار کو ” اکیوا” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کار جاپان سے باہر پریوس ہسی کے نام سے فروخت ہوگی۔ اس کار کے ذریعے ایک لٹر تیل میں 22 کلو میٹر سفر ممکن ہوگا۔ نئی کار 30 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہنے والے موٹرز شو کی زینت بنے ۔۔۔ مزید تفصیل
پاکستان تپ دق میں چھٹے نمبر پر
اسلام آباد : پاکستان دنیا بھر میں تپ دق کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والے 22 ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں ایک لاکھ افراد کی آبادی میں 181 افراد اس متعدی مرض کا شکار ہیں جن میں سے 150 افراد کی باقاعدہ تشخیص ہوجاتی ہے جبکہ علاج میں کامیابی کا تناسب 85 فیصد ہے۔ ایک سال کے دوران ملک بھر میں تپ دق کے سات لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں 982 مائیکرو سکوپی سنٹرز قائم کئے گئے جہاں تپ دق کے مریضوں کو تشخیص ۔۔۔ مزید تفصیل
خود بخود بجھ جانیوالے سگریٹ متعارف
برسلز: یورپ بھر میں خود بخود بجھ جانے والے سگریٹوں کو متعارف کرا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی 27 ریاستوں میں سگریٹوں سے متعلق حادثات سے چھٹکارے کیلئے ریڈیوس ایگنیشن پروپنسٹی (آر آئی پی) سگریٹوں کا استعمال رائج کرتے ہوئے پرانے طرز کے سگریٹس جن کوجلتا ہوا چھوڑا جائے تو خود بخود جل کر راکھ بن جاتے ہیں، کا استعمال متروک کر دیا گیا ہے۔ اپنی آگ کو خود کار طریقہ سے بجھا دینے والے سگریٹوں کو رائج کرنے کیلئے یورپی یونین نے 2008ء میں ایک قانون کی ۔۔۔ مزید تفصیل
آئی شیڈو
آئی شیڈو کے انواع و اقسام کے رنگ ہیں دو یا تین رنگوں کے شیڈو لگائے جاتے ہیں۔ آئی شیڈو کے علاوہ آنکھوں کے میک اپ کا اہم جزو چند چیزیں اور بھی ہیں مثلاً آئی برو پنسل، مسکارا وغیرہ۔ آئی شیڈ آئی شیڈ مختلف اقسام کے ہوتے ہیں مثال کے طور پر جمے ہوئے پاﺅڈر کی شکل میں، کریم کی طرح اس کے علاوہ خشک پاﺅڈر کی صورت میں اور پنسل کی قسم کے آئی شیڈ بنائے جاتے ہیں۔ جس طرح یہ آئی شیڈو مختلف النوع ہوتے ہیں اس طرح ان کے لگانے کی ترکیب بھی مختلف ہوتی ہے اور ہر آئی شیڈ کو ۔۔۔ مزید تفصیل
گولا کباب
اجزاء
قیمہ ایک کلو
ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد درمیانی
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
کچا پپیتا پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
دہی آدھی پیالی
کوکنگ آئل آدھی پیالی
سجانے کے لیئے
پیاز کے لچھے حسب پسند
لیموں کے قتلے حسب پسند
ترکیب
قیمہ میں ادرک ،لہسن نمک ،پیاز ،لال مرچ ،زیرہ دھنیا گرم مصالحہ اور پپیتا ملا کر پیس لیں ۔
دو ۔۔۔ مزید تفصیل
ملیریا کے جراثیم کا طریقہ واردات دریافت
ہر سال تین کروڑ افراد ملیریا کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ دس لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں زیادہ تعداد افریقہ میں صحرائے صحارا کے گرد رہنے والے بچوں کی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملیریا کے بہت سے جراثیم ہوتے ہیں لیکن پلازموڈیم فیلسیپرم سب سے جان لیوا ہے۔ سب سے مشکل اور ہوشیار دشمن ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ مدافعتی نظام کو دھوکہ دے کر بچ نکلنے میں غیر معمول طور پر اچھا ہے۔ یہ مچھر کے کاٹنے کے بعد پانچ منٹ میں یہ جگر میں چھپ جاتا ہے۔ اس کے بعد یہ جگر سے ۔۔۔ مزید تفصیل